وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر آئی حکام نے چنئی میں 18.2 کروڑ روپے کی مالیت کے 92 لاکھ سے زیادہ غیر قانونی طور پر اسمگل کی گئی غیر ملکی سگریٹ ضبط کیں

Posted On: 24 JUN 2025 5:02PM by PIB Delhi

غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھتے ہوئے  ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی)نے ایک بڑی کارروائی کے دوران 23 جون 2025 کو غیر ملکی ساختہ سگریٹوں کی 92.1 لاکھ اسٹکس ضبط کیں، جن کی مالیت تقریباً 18.2 کروڑ روپے ہے۔

چنئی زونل یونٹ کے ڈی آر آئی افسران نے مخصوص انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی کی جب پتہ چلا کہ  دبئی سے بھارت میں ‘‘باتھ روم اور سینیٹری فٹنگز’’ کے بہانے غیر ملکی سگریٹ اسمگل کی جا رہی ہیں تو  اس اطلاع پر عمل کرتے ہوئے جے-مٹاڈی ایف ٹی ڈبلیو زیڈ کے لیے بھیجے گئے ایک کنٹینر کو روکا گیا۔

تفصیلی جانچ سے انکشاف ہوا کہ مذکورہ کنٹینر میں موجود مال کی غلط تفصیل دی گئی تھی اور اس میں اعلان کردہ سامان کی بجائے‘مانچسٹر یونائیٹڈ کنگڈم’، ‘مانچسٹر یونائیٹڈ کنگڈم اسپیشل ایڈیشن’ اور ‘میک آئس سپر سلمز کول بلاسٹ’ جیسے مختلف برانڈز کے غیر ملکی سگریٹ کی 92.1 لاکھ اسٹکیں تھیں۔ ان سگریٹوں کی قیمت تقریباً 18.2 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ مزید برآں، ان سگریٹوں پر‘‘سگریٹس اور دیگر تمباکو مصنوعات ایکٹ(سی او ٹی پی اے) 2003’’کے مطابق پیکجنگ اور لیبلنگ کی شرائط پوری نہیں کی گئی تھیں، جن میں صحت سے متعلق انتباہات کی عدم موجودگی شامل ہے۔ یہ ممنوعہ مال کسٹمز ایکٹ، 1962 کے تحت ضبط کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

001.jpg002.jpg003.jpg

004.jpg005.jpg

صرف پچھلے سال ہی ڈی آر آئی نے غیر ملکی اور جعلی سگریٹ دونوں کی کل 4.4 کروڑ اسٹکس ضبط کی ہیں جو چنئی کی بندرگاہوں کے ذریعے اسمگل کی جا رہی تھیں ۔  ان ضبط شدہ سگریٹوں کی قیمت کا تخمینہ 79.67 کروڑ روپے لگایا گیا ہے ۔

*******

ش ح ۔ع ح۔ رب

U- 2097


(Release ID: 2139271)
Read this release in: English , Hindi , Tamil , Malayalam