ریلوے کی وزارت
سائمنز اور ایلسٹوم، دونوں کمپنیاں جو 9000 ہارس پاور کے لوکوموٹو بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں، نے 2022 میں داہود فیکٹری کے ٹھیکے کے لیے بولی میں حصہ لیا؛ سائمنز نے یہ ٹھیکہ جیت لیا، کیونکہ اس نے انتہائی مسابقتی قیمت کے ساتھ سب سے کم بولی لگائی
تکنیکی اور مالی ماہرین کی ٹیم نے بولی کا جائزہ لیا، جو ہندوستانی ریلوے کے ہمیشہ کی طرح شفاف عمل کے مطابق تھا
داہود لوکوموٹوز کے 89 فیصد سے زیادہ اجزاء ہندوستان میں بنائے جاتے ہیں؛ اس پروجیکٹ سے مقامی مینوفیکچرنگ اور ہندوستانی ریلوے کے 'میک ان انڈیا' وژن کو بڑا فروغ حاصل ہوگا۔
Posted On:
23 JUN 2025 6:29PM by PIB Delhi
یہ متن2022 کے بولی کے عمل کے حوالے سے کچھ سوالات کے بارے میں ہے، جو داہود میں لوکوموٹو کی تیاری سے متعلق ہیں۔ اس سلسلے میں درج ذیل حقائق پیش ہیں:
شفاف ٹینڈر عمل: 9,000 ہارس پاور کے برقی لوکوموٹو کی تیاری اور دیکھ بھال کے ٹینڈر کو شفاف طریقے سے انجام دیا گیا۔ دنیا بھر میں صرف دو برقی لوکوموٹو مینوفیکچررز ہیں جو 9000 ہارس پاور کے لوکوموٹو ڈیزائن اور تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں - ایلسٹوم اور سائمنز - دونوں نے ٹینڈر میں حصہ لیاتھا۔
جائزہ عمل: تکنیکی اور مالی ماہرین کی ایک ٹیم نے ٹینڈر کا جائزہ لیا، جو ہندوستانی ریلوے کے ہمیشہ سے رائج عمل کے مطابق تھا۔ تکنیکی جائزے میں ایلسٹوم اور سائمنز دونوں برابر تھے۔ مالی بولی میں سب سے کم قیمت والے بولی لگانے والے کو ٹھیکہ دیا گیا۔
شفاف قیمت کا تعین: اس شفاف طریقے سے دریافت ہونے والی قیمت انتہائی مسابقتی ہے۔ ٹھیکہ ٹینڈر دستاویزات کے مطابق ہے۔ ٹینڈر کے شرائط میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
پیشہ ورانہ جائزہ، کوئی مفادات کا ٹکراؤ نہیں: پورا ٹینڈر عمل ان افسران کی ٹیموں نے انجام دیا جو تکنیکی اور مالی طور پر اس طرح کے معاملات کو قواعد کے مطابق سنبھالنے کے اہل ہیں۔ مفادات کے ٹکراؤ کا کوئی امکان نہیں کیونکہ یہ کارروائ ہندوستانی ریلوے کے قواعد و ضوابط کے مطابق ہوئ تھی۔ ٹینڈر کے جائزہ عمل میں ریلوے کے وزیر کی کوئی مداخلت نہیں ہوتی۔ 2016 سے ریلوے وزراء نے ٹینڈرز کی منظوری بند کر دی تھی۔ تمام منظوریاں بااختیار ریلوے بورڈ کے ارکان اور زونل یونٹس سنبھالتے ہیں، جو مکمل اداراتی شفافیت، غیرجانبداری اور اختیارات کی تفویض کو یقینی بناتے ہیں۔ مزید برآں، سائمنز اور ایلسٹوم دونوں دہائیوں سے ہندوستانی ریلوے کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
گارنٹی والےقابل اعتماد معاہدے: پچھلی دو دہائیوں سے ہندوستانی ریلوے نے زندگی کے دورانیہ کی لاگت پر مبنی خریداری کی طرف رخ کیا ہے تاکہ مصنوعات کی قابل اعتمادی بڑھے اور اس سے مسافروں کی حفاظت میں اضافہ ہو۔
اجزاء کی تیاری: موجودہ مینوفیکچرنگ عمل کے مطابق، داہود لوکوموٹو کی تیاری میں استعمال ہونے والے تقریباً 89 فیصد اجزاء ہندوستان میں بنائے جاتے ہیں۔ ریلوے کے اجزاء کی مینوفیکچرنگ کا ایکو سسٹم ہندوستان میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ لوکوموٹو ایک بہت پیچیدہ مشین ہے اور اس کے اجزاء بھی اتنی ہی پیچیدگی رکھتے ہیں۔ یہ ہندوستان کے مختلف مقامات پر تیار کیے جاتے ہیں اور مختلف لوکوموٹو مینوفیکچررز کو فراہم کیے جاتے ہیں۔ دنیا کے بہت کم ممالک اس سطح کے مینوفیکچرنگ اجزاء کا دعویٰ کر سکتے ہیں جو ہندوستان نے پچھلی دہائی میں مینوفیکچرنگ کے شعبے کو دی گئ توجہ کی وجہ سے حاصل کی ہے۔
دیکھ بھال: داہود میں تیار کیے جانے والے لوکوموٹو کی دیکھ بھال چار ڈپوؤں - وشاکھاپٹنم، رائے پور، کھڑگ پور، اور پونے - میں کی جائے گی۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 2065 )
(Release ID: 2139005)