کانکنی کی وزارت
ہندوستان کاپر نے چلی کی کوڈیلکو ٹیم کاہندوستان میں خیر مقدم کیا
Posted On:
23 JUN 2025 1:06PM by PIB Delhi
آج صبح ہندوستان کاپر لمیٹڈ (ایچ سی ایل) نے نئی دہلی میں چلی کی سرکاری تانبے کی کان کنی کمپنی کو ڈیلکو(کارپوریشن نیشنل ڈیل کوبرے)کے ایک وفد کا خیرمقدم کیا۔
ہندوستان میں اپنی نوعیت کے پہلے مشن میں چلی نے تانبے کے بڑے ادارے کے ماہرین مختلف کان کنی اورعملیاتی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے ملک بھر میں ایچ سی ایل کے تمام یونٹس اور دفاتر کا دورہ کریں گے۔ چلی کے وفدکا تین ہفتے پر مشتمل یہ دورہ علم کے تبادلے اور قدر میں اضافے کے مواقع تلاش کرنے کے لیے ہے۔
کوڈیلکوکےوفد میں کان کنی کے ماہرین شامل ہیں:
1. اینجلو جیوانی جوسیپ ایگیولر کیٹالانو – ارضیات اور ریسرچ
2. جوس راموم ایبیٹ پریز– اختراع اورٹیکنالوجی
3. کارلوس ایبلارڈو ولچس ڈونوسو – ٹیلنگ مینجمنٹ
4. جارج لوئس ایسپینڈولا لانڈا – جیو ٹیکنیکل انجینئرنگ
5. سرجیو جوناتھن پچوٹ ہرکیز – جیومیٹلرجی
یہ اقدام ایچ سی ایل اور کوڈیلکو کے درمیان یکم اپریل2025 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور چلی کے صدر جناب گیبریل بورک فونٹ کی موجودگی میں تاریخی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) کے بعد کیا گیا ہے۔ اس ایم او یو کا مقصد تلاش، کان کنی اور معدنیات سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ ملازمین کی تربیت اور صلاحیت سازی میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ ایم او یو پر ایچ سی ایل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب سنجیو کمار سنگھ اور کوڈیلکو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جناب روبن الوارڈو ویگر نے دستخط کیے۔
******
ش ح۔م ح ۔خ م
U-NO. 2042
(Release ID: 2138884)