جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
ہندوستانی شہروں میں چھتوں پر شمسی توانائی کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے‘‘سٹی ایکسیلیریٹر پروگرام’’ کا آغاز
Posted On:
20 JUN 2025 10:24AM by PIB Delhi
وزارت برائے نئی اور قابل تجدید توانائی(ایم این آر ای) کے سکریٹری جناب سنتوش کمار سارانگی (آئی اے ایس)نے آج’سٹی ایکسیلیریٹر پروگرام’ کا آغاز کیا، جو نیشنل کانفرنس برائے ہنر مندی ترقی(اسکل ڈیولپمنٹ)برائے قابلِ تجدید توانائی کے ورک فورس کے موقع پر نئی دہلی کے اٹل اکشے اُرجا بھون میں منعقد ہوئی۔ یہ پروگرام شکتی سسٹین ایبل انرجی فاؤنڈیشن(ایس ایس ای ایف )کے اشتراک سے نافذ کیا جا رہا ہے۔
’’سٹی ایکسیلیریٹر پروگرام دنیا کی سب سے بڑی گھریلو روف ٹاپ سولر(آر ٹی ایس) اسکیم ‘‘وزیر اعظم سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا(پی ایم ایس جی ایم بی وائی ) کے تحت ایک کلیدی اقدام ہے۔ اس کا مقصدہندوستانی شہروں میں چھتوں پر شمسی توانائی کے استعمال کو تیزی سے فروغ دینا ہے۔
یہ پروگرام درج ذیل سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے:
- شہری مقامی اداروں(یو ایل بی ایز)اورڈی آئی ایس سی او ایم ایزکو تکنیکی معاونت
- صلاحیت سازی اور ادارہ جاتی مضبوطی
- شہری سطح پر پالیسی اور ضابطہ جاتی فریم ورک تیار کرنے میں مددگار
پروگرام کے پہلے مرحلے میں اسے 10 ریاستوں کے 30 شہروں میں نافذ کیا جائے گا۔ اس مرحلے کے دوران حاصل ہونے والی معلومات اور تجربات کی بنیاد پر آئندہ مرحلے میں پروگرام کو 100 شہروں تک توسیع دی جائے گی۔
پس منظر
حکومت ہند کے ذریعہ شروع کی گئی وزیر اعظم سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا کا مقصد ایک کروڑ گھروں کو شمسی توانائی سے آراستہ کرنا ہے۔حکومت ہند کےجانب سے شروع کی گئی وزیر اعظم سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا کا مقصد ایک کروڑ گھروں کو سولر توانائی سے آراستہ کرنا ہے۔ یہ اسکیم 2030 تک 500 گیگاواٹ قابلِ تجدید توانائی کی صلاحیت حاصل کرنے کے ہندوستان کے عزم کا ایک اہم حصہ ہے۔
سٹی ایکسیلیریٹر پروگرام اس وژن کی تکمیل میں معاون ہے، کیونکہ یہ توانائی کے استعمال کے اہم مراکز شہری علاقوں کو ہدف بنا کر ایک مربوط اور منظم حکمت عملی اختیار کرتا ہے۔اس پروگرام کا مقصد ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط بنانا،ڈی آئی ایس سی او ایم ایز (ڈسٹری بیوشن کمپنیاں) اوریو ایل بی (اربن لوکل باڈیز) جیسے اسٹیک ہولڈرز کے لیے چھتوں پر شمسی توانائی کے پینلز کے اقتصادی فوائد کو بہتر طور پر سمجھنا اور تعاون و معلومات کے تبادلے کے ذریعے پالیسی میں جدت کو فروغ دینا ہے۔
پروگرام کے اہم مقاصد:
- تکنیکی معاونت کے ذریعے شہروں میں چھتوں پر شمسی توانائی(آ ٹی ایس)اپنانے میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی اور ان کا حل تلاش کرنا۔
- اسٹیک ہولڈرز کو فوائد سمجھانے کے لیے اقتصادی ماڈلز اور ٹولز تیار کرنا۔
- ہدفی آگاہی، ہنر مندی کی تربیت اور عوامی رسائی کی مہمات میں مدد فراہم کرنا۔
- ٹول کٹس، علمی مواد، اور کامیاب کہانیوں کو تیار کرنا اور ان کا پھیلاؤ یقینی بنانا۔
- پالیسی اصلاحات اور جدید کاروباری ماڈلز سے متعلق شہروں کو مشورہ دینا۔
- شہری انتظامیہ، ڈسکومز اور ریاستی نوڈل ایجنسیوں(ایس این اے ایز)کے درمیان تعاون کو فروغ دینا۔
وزارت برائے جدید و قابل تجدید توانائی(ایم این آر ای) میں ایک مخصوص سیل قائم کیا گیا ہے اور ہر شہر میں نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ ٹیمیں تعینات کی جائیں گی تاکہ زمینی سطح پر مؤثر معاونت اور نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔سٹی ایکسیلیریٹر پروگرام کا مقصدشمسی توانائی کے لیے تیار شہر بنانا اور ایسے ماڈلز تخلیق کرنا ہے، جنہیں دیگر شہروں میں بھی دوہرایا جا سکے۔ اس کے ذریعے ہندوستان کے شہری توانائی کے منظرنامے کو بدلنے اور صاف توانائی کی منتقلی میں بامعنی کردار ادا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
*****
) ش ح –م عن- ش ب ن )
U.No. 2039
(Release ID: 2138861)