ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
مرکزی وزیر جناب بھوپیندریادو نے راجستھان کے شہر الور سے 11ویں بین الاقوامییومِیوگا کی تقریبات کی قیادت کی
صاف ستھری ہوا کے قومی پروگرام (این سی اے پی) کے تحت 130 شہروں میں 800 سے زائد تقریبات میں 2 لاکھ سے زائد شہریوں نے بہتر ہوا کے معیار اور صحت مند زندگی کو فروغ دینے کے لیے حصہ لیا
Posted On:
21 JUN 2025 5:39PM by PIB Delhi
بین الاقوامییومِیوگا (آئی والی ذی) 2025 کے موقع پر پورے ملک میں جاری تقریبات میں شامل ہوتے ہوئے، ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر، جناب بھوپیندریادو نے آج راجستھان کے الور میں منعقدہ بڑے یوگا سیشن میں شرکت کی۔ جناب یادو نے آندھرا پردیش سے وزیرِ اعظم کے بین الاقوامییومِیوگا کے پروگرام کی براہِ راست نشریات بھی دیکھی، جس سے قدیم بھارتییوگا کے ذریعے اجتماعی صحت اور عالمی ہم آہنگی کا پیغام مزید مضبوط ہوا۔
جنابیادو نے الور میں شرکاء کے ساتھ مل کر یوگا کیا اور جسمانی، ذہنی اور روحانی سکون حاصل کرنے میںیوگا کی اہمیت پر زور دیا۔ اس تقریب میں قومی تھیم "ایک کرہ ارض، ایک صحت کے لیےیوگا" کی عکاسی کی گئی، جس میں ماحولیاتی ذمہ داری اور ہمہ گیر فلاح و بہبود پر زور دیا گیا۔ یوگا سیشن میں مقامی باشندوں، یوگا کرنے والوں، طلباء اور حکام نے بھرپور حصہ لیا۔
بین الاقوامییومِیوگا 2025 کے موقع پر، وزارتِ ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی نے وزارتِ آیوش کے تعاون سے نئی دہلی کے نیشنل زولوجیکل پارک میں 'ہرت یوگا' کی پہل کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر، جناب تنمے کمار، سکریٹری (ای ایف سی سی) اور وزارت کے عملے نے یوگا سیشن میں حصہ لیا، جس کے بعد 'ایک پیڑ ماں کے نام' مہم کے تحت پودا لگانے کی کارروائی کی گئی۔
پورے ملک میں وزارتِ ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی سے وابستہ 130 اداروں بشمول سی پی سی بی، بی ایس آئی، زید ایس آئی، جی بی پی این آئی ایچ ای۔ سی اے کیو ایم اور دیگر نے اس موقع پر اجتماعییوگا سیشنز کا انعقاد کیا۔
دہرام پور میں، فاریسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایف آر آئی) نے آئی سی ایف آر ای، آئی جی این ایف اے، سی اے ایس ایف او سی، اور ڈی ایف ای کے تعاون سے 'ہرت یوگا' کا پروگرام منعقد کیا، جس میں جناب ٹوکھان ساھو، وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اور شہری امور نے شرکت کی۔ سرگرمیوں میں وزیر اعظم کے خطاب کی براہِ راست نشریات، مشترکہ یوگا پروٹوکول سیشن اور پورے کیمپس میں صفائی مہم شامل تھی۔
نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹر (این ایم این ایچ ) ، نئی دہلی نے صحت، فلاح و بہبود اور ماحولیاتی آگاہی کو فروغ دیتے ہوئے یوگا سیشن کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر این ایم این ایچ نے جماعت 6 سے 8 کے طلباء کے لیے موضوع "یوگا اور صفائی – زندگی میں مثبتیت" پر ایک قومی آن لائن نعرہ نویسی مقابلہ شروع کیا۔ طلباء میں جامن، نیم اور بانس کے پودے بھی تقسیم کیے گئے۔
صاف ستھری ہوا کے قومی پروگرام کے تحت شامل 130 شہروں میں 11ویں بین الاقوامییومِیوگا جوش و خروش سے منایا گیا۔ ان شہروں میں 800 سے زائد تقریبات منعقد ہوئیں، جن میں دو لاکھ سے زائد شہریوں نے حصہ لیا۔ میونسپل کارپوریشنز، مقامی اداروں اور 38 ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈز/کمیٹیوں نے 'ہرت یوگا' سیشنز، پودا لگانے کی مہمات، صفائی کی مہمات اور بہتر ہوا کے معیار اور صحت مند زندگی کو فروغ دینے والی آگاہی مہمات کا انعقاد کیا۔ ملک کے مختلف نگران ونس میں بھییوگا سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔ شرکاء نے پودا لگانے کی مہمات میں بھی حصہ لیا، جس سے صحت مند جسم اور صحت مند کرہ ارض کے درمیان تعلق کو مزید مضبوط کیا گیا۔
************
ش ح۔ م ع۔ ج
Uno-2004
(Release ID: 2138606)