کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کانکنی کی وزارت نے ملک بھر کے 81 مقامات پر جوش و خروش کے ساتھ یوگا کا 11واں بین الاقوامی دن منایا

Posted On: 21 JUN 2025 1:26PM by PIB Delhi

کانکنی کی وزارت نے یوگا کے 11ویں بین الاقوامی دن کے موقع پر ملک بھر میں منعقدہ سرگرمیوں میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ اس سال کا موضوع ہے- ’’یوگا برائے ایک کرۂ ارض، ایک صحت‘‘۔ اس جشن نے انفرادی صحت مندی اور کرۂ ارض کی صحت کے درمیان رابطے کو اجاگر کیا، جو یوگا کو ایک پائیدار طرز حیات کے طور پر تقویت فراہم کرتا ہے۔

اصل تقریب کا اہتمام نئی دہلی میں ونے مارگ پر واقع سی ایس او آئی میں کیا گیا، جہاں 300 سے زائد شرکاء نے اس تقریب میں حصہ لیا جن میں افسران، عملہ اور ان کے کنبہ اراکین  شامل تھے۔ شرکاء صبح کے وقت منعقدہ اس پرجوش  یوگا اجلاس کے لیے جمع ہوئے۔ اس اجلاس کی قیادت کانکنی کی وزارت کے سکریٹری جناب وی ایل کانتا راؤ نے کی، جنہوں نے اس موقع پر ایک پودا بھی لگاا جو فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کی علامت ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں، وزارت نے یوگا کو اپنی افرادی قوت کے روزمرہ کے معمولات میں شامل کرنے کے لیے فعال اقدامات کیے ہیں۔ اس پہل کے ایک حصے کے طور پر، کانوں کی وزارت کے تحت فیلڈ تنظیموں نے پورے ہندوستان میں 81 سے زیادہ مقامات پر یوگا سیشن کا اہتمام کیا۔ ان میں مائن سائٹس، جیو ہیریٹیج پارکس، کارپوریٹ دفاتر، علاقائی اکائیاں، اور عوامی مقامات شامل ہیں، جو ملازمین، مقامی باشندوں، طلباء اور خاندانوں کو اکٹھا کرتے ہیں۔

ان تقریبات کا مقصد نہ صرف جسمانی تندرستی بلکہ ذہنی صحت، نظم و ضبط اور اجتماعی بہبود کو فروغ دینا تھا – جو وزارت کی مجموعی ترقی اور ماحولیاتی ذمہ داری کے عزم کا عکاس ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:1987


(Release ID: 2138419)
Read this release in: English , Hindi , Tamil