زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب شیوراج سنگھ چوہان نے یوگا کے 11ویں بین الاقوامی دن کے موقع پر یوگا کیا


مرکزی وزیر زراعت جناب شیوراج سنگھ چوہان نے سبھی سے یوگا کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنانے کی اپیل کی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زندگی یوگا کی اہمیت کے لیے باعث ترغیب ہے: شیوراج سنگھ چوہان

’’ صحت پہلی دولت ہے‘‘-روزانہ یوگا کریں، صحت مند رہیں- جناب شیوراج سنگھ چوہان

20 منٹ آسن کے، 20 منٹ پرانایام کے، 20 منٹ آپ کے روزمرہ کے معمولات کی منصوبہ بندی کے - شیوراج چوہان

Posted On: 21 JUN 2025 1:11PM by PIB Delhi

زراعت اور کاشتکاروں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج نئی دہلی کے پوسا کیمپس میں یوگا کے 11ویں بین الاقوامی دن کے موقع پر بڑے پیمانے پر منعقدہ یوگا پروگرام میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/10002359771ZLG.jpg

اس موقع پر، جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ آسن (یوگا آسن) کی حقیقی اہمیت ایک مستحکم اور صحت مند جسم کو برقرار رکھنے میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا، ’’میں یوگا کی تفصیلی وضاحت نہیں کروں گا۔ ہمارے وزیر اعظم، جناب نریندر مودی، دن کے 24 گھنٹے، ہفتے کے 7 دن، سال کے 12 مہینے، انتھک اور توانائی کے ساتھ کام کرتے ہوئے اس کے فوائد کا زندہ ثبوت ہیں۔ غیرممالک اور ریاستوں کے درمیان بغیر کسی تھکاوٹ کے آسانی کے ساتھ سفر کرنایوگا سے حاصل ہونے والی تغیراتی قوت کی مثال ہے۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1000235969CJ1S.jpg

اپنے ذاتی سفر کے بارے میں بتاتے ہوئے، مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے 1998 کے ایک زندگی بدل دینے والے تجربے کا ذکر کیا، جب وہ ایک شدید حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے جس سے ان کے جسم کے آٹھ حصے متاثر ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا ’’اس وقت، میں دوبارہ چلنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔لیکن یہ یوگا ہی تھا جس نے میری صحت یابی میں اہم کردار ادا کیا۔ آج، میں یوگا کی تبدیلی کی طاقت کی بدولت ان زخموں کے دیرپا اثرات سے مبرا ایک صحت مند، نارمل زندگی گزارنے کے قابل ہوں۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/10002359578S85.jpg

یوگا کو روزمرہ کی زندگی میں شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، جناب چوہان نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ یوگا کو ایک دن کی رسم کے طور پر نہ سمجھیں، بلکہ ایک مستقل مشق کے طور اپنائیں پر جو طویل مدتی فلاح و بہبود کو فروغ دیتی ہے۔ انہوں نے کہا، 'اگرچہ کسی اور چیز پر عمل نہ کیا جائے، صرف یوگا کی مشق ہی صحت اور خوشی کے لیے واضح فرق لا سکتی ہے۔ 'یوگا کو روزمرہ کی زندگی کا حصہ بننے دیں۔' انہوں نے مناسب رہنمائی کی اہمیت پر بھی زور دیا، اور مشورہ دیا کہ آسن کو تربیت یافتہ انسٹرکٹرز کی نگرانی میں انجام دیا جانا چاہیے تاکہ غلط تکنیک سے چوٹ یا منفی اثرات سے بچا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/10002359497VPK.jpg

پرانایام (سانس پر قابو)کی طاقت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، جناب چوہان نے اس امر کو اجاگر کیا کہ پرانایام کے ذریعہ سانس پر قابو پانے میں مہارت حاصل کرنے کے غیر معمولی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ ہماری قدیم حکمت کے مطابق، پہلی  دولت ایک صحت مند جسم ہے۔ ایک صحت مند جسم کے بغیر کچھ بھی حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ جیسا کہ کہاوت ہے، ’شریرمادیَم کھلو دھرماسادھنم‘ – یعنی جسم تمام تر فرائض کی انجام دہی کے لیے ایک ازحد اہم آلہ ہے۔ ہمیں اپنے جسم کو احترام اور نظم کے ساتھ مندر کی طرح سمجھنا چاہئے۔ ایک بیمار جسم نہ تو دنیاوی کامیابی کو یقینی بنا سکتا ہے اور نہ ہی روحانی تسکین کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ اسی لیے ہمارے وزیر اعظم ایک ’فٹ انڈیا‘ کی مضبوطی کے ساتھ وکالت کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1000235961GO3N.jpg

وزیر موصوف نے یوگا سیشن میں زراعت اور دیہی ترقی کی وزارتوں کے حکام، سائنسدانوں، کسانوں اور انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) کے نمائندوں کی پرجوش شرکت پر روشنی ڈالی۔ اس تقریب میں لکھپتی دیدیوں کی فعال شمولیت کا بھی مشاہدہ کیا گیا، خود مدد گروپوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کاروباری جو نچلی سطح پر تبدیلی کی تحریک چلا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، ’’یوگا کو سال میں صرف ایک بار نہیں بلکہ روزانہ کے عزم کے طور پر پورے دل سے اپنانا چاہیے۔ اچھی صحت ہمیں خوشی سے جینے اور ملک کی خوشحالی میں بامعنی حصہ ڈالنے کی اجازت دیتی ہے‘‘ ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/10002359737N3Q.jpg

کسان برادری سے خطاب کرتے ہوئے جناب چوہان نے اس بات پر زور دیا کہ پیداواری زراعت کے لیے صحت مند بنیاد ہے۔ "کاشتکاری کو مؤثر طریقے سے تب ہی انجام دیا جا سکتا ہے جب جسم تندرست ہو۔ کئی یوگا آسن بھی زرعی کام کے جسمانی تقاضوں کی حمایت کرتے ہیں،" انہوں نے وضاحت کی۔ "سائنس دانوں کے لیے، یوگا ارتکاز اور ذہنی وضاحت کو بڑھاتا ہے، جو تحقیق کے لیے ضروری ہے۔ اسی طرح، لکھپتی دیدی، جو معاش اور خاندانی ذمہ داریاں دونوں سنبھالتی ہیں، باقاعدہ یوگا مشق میں بہت اہمیت حاصل کریں گی۔"

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1000235953AUCS.jpg

وزیر موصوف نے سبھی سے یوگا کو آرٹ اور سائنس دونوں کے طور پر اپنانے کی اپیل  اور کہا، ’’ہم سب ایک صحت مند اور مزید متوازن زندگی کے لیے اس زبردست نظم و ضبط کو اپنائیں۔‘‘

اپنے تبصرے کے آخر میں جناب چوہان نے روزمرہ کی خیر وعافیت کے لیے ایک عملی فارمولہ ساجھا کیا۔ ’’جس طرح ہم کرکٹ میں 20-20 فارمیٹ کے بارے میں بات کرتے ہیں،  میں زندگی کے لیے 20-20-20 ماڈل کی تجویز پیش کرتا ہوں: 20 منٹ آسن کے، 20 منٹ پرانایام کے ، اور 20 منٹ اپنے دن کے معمولات کی منصوبہ بندی کے ۔  ہر صبح اپنے روزمرہ کے اہداف طے کرکے دن کا آغاز کریں،  اور دن کے آخر میں اپنی پیشرفت پر نظر ڈالیں۔ یہ آسان طریقہ زندگی کو بامقصد اور تسلی بخش بنا سکتا ہے۔‘‘

اس تقریب میں زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت کے سکریٹری جناب دیویش چترویدی، اور ڈائرکٹر جنرل (آئی سی اے آر) ڈاکٹر ایم ایل جاٹ نے شرکت کی ، جنہوں نے دیگر معزز شخصیات کے ساتھ یوگا بھی کیا۔

یوگا کے 11ویں بین الاقوامی دن کا موضوع تھا: ’’یوگا برائے ایک کرۂ ارض، ایک صحت‘‘۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:1985


(Release ID: 2138377)
Read this release in: English , Hindi , Tamil , Malayalam