وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں یوگا کے 11ویں بین الاقوامی دن کی ملک گیر تقریبات کی قیادت کی


خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے فرید آباد کے اے جے این آئی ایف ایم میں بین الاقوامی یوم یوگا کی تقریبات میں شرکت کی

آئی وائی ڈی 2025 ”یوگا فار ون ارتھ، ون ہیلتھ“ کے تھیم کے ساتھ منایا جا رہا ہے - جو انسانی اور سیاروں کی صحت کے باہمی ربط پر روشنی ڈالتا ہے اور اجتماعی فلاح و بہبود کے عالمی وژن کی بازگشت کرتا ہے، جس کی جڑیں ہندوستان کے ’سروے سنتو نرمیا‘ (سب بیماری سے پاک ہوں) کے فلسفے میں پیوست ہیں

Posted On: 21 JUN 2025 12:24PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں یوگا کے 11ویں بین الاقوامی دن (آئی وائی ڈی) کی تقریبات کا جشن منایا اور یوگا سیشن میں حصہ لیا۔

وزیر اعظم نے یوگا کے 11ویں بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی) کے موقع پر ملک گیر جشن کی قیادت کرتے ہوئے، وشاکھاپٹنم کے ساحل سمندر پر کامن یوگا پروٹوکول (سی وائی پی) سیشن میں تقریباً 5 لاکھ شرکا کے ساتھ شرکت کی، جبکہ ایک ہم آہنگ یوگا مظاہرے میں ملک کی قیادت کی۔ یوگا سنگم تقریبات ہندوستان بھر میں 3.5 لاکھ سے زیادہ مقامات پر بیک وقت منعقد کی گئیں۔ اس سال، خاندان کے ساتھ یوگا اور یوگا ان پلگڈ کے تحت نوجوانوں پر مرکوز اقدامات جیسے خصوصی مقابلے MyGov اور MyBharat جیسے پلیٹ فارموں پر شروع کیے گئے ہیں، جنھوں نے بڑے پیمانے پر شرکت کی حوصلہ افزائی کی۔

اس سال کا تھیم، ”یوگا فار ون ارتھ، ون ہیلتھ“ انسانی اور سیاروں کی صحت کے باہمی ربط پر روشنی ڈالتا ہے اور اجتماعی فلاح و بہبود کے عالمی وژن کی بازگشت کرتا ہے، جس کی جڑیں ہندوستان کے "سروے سنتو نرمایا" (سب بیماری سے پاک ہوں) کے فلسفے میں پیوست ہیں۔ 2015 میں اپنے قیام کے بعد سے، جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) نے 21 جون کو آئی ڈی وائی کے طور پر منانے کی ہندوستان کی تجویز کو اپنایا، وزیر اعظم نے نئی دہلی، چندی گڑھ، لکھنؤ، میسور، نیویارک (یو این ہیڈکوارٹر) اور سری نگر سمیت مختلف مقامات سے تقریبات کی قیادت کی ہے۔ اس وقت کے بعد سے آئی ڈی وائی ایک طاقتور عالمی صحت کی تحریک میں تبدیل ہو گیا ہے۔

آئی وائی ڈی کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن آج فرید آباد، دہلی-این سی آر میں ارون جیٹلی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فنانشل مینجمنٹ (اے جے این آئی ایف ایم) میں یوگا کے 11ویں بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی) 2025 کی تقریبات میں شامل ہوئیں۔

 

 

 

اے جے این آئی ایف ایم میں موجود لوگوں نے وشاکھاپٹنم سے وزیر اعظم کے خطاب کا بھی مشاہدہ کیا جس کے بعد مورارجی دیسائی یوگا انسٹی ٹیوٹ کے یوگا پریکٹیشنر کی رہنمائی میں یوگا سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اے جے این آئی ایف ایم، فرید آباد میں 400 سے زائد شرکا نے جوش و خروش سے 45 منٹ سے زیادہ یوگا کی مشق کی۔

 

 

آئی وائی ڈی کی تقریبات میں فنانس سکریٹری اور سکریٹری، محکمہ اقتصادی امور، وزارت خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزارت کے تمام محکموں کے سیکرٹری، آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی اور سیکرٹری نامزد ڈی ای اے؛ سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی) کے چیئرمین اور وزارت خزانہ کے سینیئر افسران اور عملے نے بھی شرکت کی۔

 

*************

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 1979

 


(Release ID: 2138374)