وزارات ثقافت
پرانا قلعہ میں 11ویں بین الاقوامی یوم یوگ کی شاندار تقریب
Posted On:
21 JUN 2025 12:57PM by PIB Delhi
نئی دہلی میں واقع تاریخی پرانا قلعے میں بین الاقوامی یوم یوگ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جسے وزارت ثقافت اور آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے مشترکہ طور پر منعقد کیا۔ اس تقریب میں رکن پارلیمنٹ (ایم پی) محترمہ بانسوری سواراج، ڈائرکٹر جنرل، اے ایس آئی، جناب یدوبیر سنگھ راوت اور اے ایس آئی کے دیگر سینئر افسران کی موجودگی دیکھی گئی۔

تقریب کے شرکاء نے آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں منعقدہ مرکزی تقریب کا براہ راست ٹیلی کاسٹ بھی دیکھا، جہاں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوگا کی عالمی مطابقت اور تبدیلی کی طاقت پر زور دیتے ہوئے قوم سے خطاب کیا۔

11واں بین الاقوامی یوم یوگ پوری دنیا میں بڑے پیمانے پر منایا جا رہا ہے جس کا موضوع ’یوگ برائے ایک کرۂ ارض، ایک صحت‘ ہے۔
ملک گیر جشن کے ایک حصے کے طور پر، اے ایس آئی نے ہندوستان بھر میں اپنی مرکزی طور پر محفوظ 81 یادگاروں پر یوگا کی تقریبات کا اہتمام کیا، جس سے ہندوستان کے ورثے کے مقامات کے ساتھ یوگا کے ثقافتی اور تاریخی تعلق کو تقویت حاصل ہوئی۔

یوگا کے بین الاقوامی دن کا خیال سب سے پہلے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2014 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیش کیا تھا اور اس کے فوراً بعد اقوام متحدہ نے 21 جون کو یوگا کا عالمی دن کے طور پر اعلان کیا تھا، جس میں یوگا کو ہندوستان کی قدیم روایت کا ایک انمول تحفہ تسلیم کیا گیا تھا۔

**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:1984
(Release ID: 2138325)