وزارت دفاع
ڈی جی آر نے نئی دہلی میں مسلح افواج کے افسران کے لیے خصوصی طور پر جاب فیئر کی میزبانی کی
میلے میں 500 سے زائد افسران شرکت کر رہے ہیں؛ کل 41 رجسٹرڈ کمپنیوں میں سے 25 نے 100 سے زیادہ نوکریوں کی پیشکش کی
Posted On:
20 JUN 2025 4:32PM by PIB Delhi
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ری سیٹلمنٹ (ڈی جی آر)، سابق فوجیوں کی بہبود کے محکمے (ڈی ای ایس ڈبلیو)، وزارت دفاع (ایم او ڈی) نے 20 جون 2025 کو نئی دہلی میں مسلح افواج کے افسران کے لیے خصوصی طور پر ایک جاب فیئر کا انعقاد کیا۔ تینوں سروسز کے 500 سے زیادہ ریٹائرڈ/ ریٹائر ہونے والے افسران نے ویب سائٹ www.esmhire.com کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کرائی اور اس پروگرام میں شرکت کی۔ کل 41 رجسٹرڈ کمپنیوں میں سے، 25 نے میلے میں 100 سے زیادہ ملازمتوں کی پیشکش کی۔
اس تقریب نے ملازمت کے مواقع تلاش کرنے والے افسران اور معروف قومی اور ملٹی نیشنل کارپوریٹ اداروں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا۔ جہاں ایک طرف سابق فوجیوں کو اپنی تکنیکی اور انتظامی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم ملا جو ان کی خدمات کے دوران حاصل کی گئی تھی، وہیں کارپوریٹس کو تجربہ کار، نظم و ضبط اور ہنر مند افسران کے پول سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملا۔
سکریٹری (ای ایس ڈبلیو) ڈاکٹر نتن چندرا نے جنرل آفیسر کمانڈنگ (دہلی) لیفٹیننٹ جنرل بھونیش کمار اور ڈائرکٹر جنرل ری سیٹلمنٹ ڈی جی آر میجر جنرل ایس بی کے سنگھ کے ساتھ افسران اور کارپوریٹ نمائندوں کے اجتماع سے خطاب کیا۔ ڈائرکٹر جنرل ایس آئی ڈی ایم جناب رمیش کے، جوائنٹ سکریٹری ڈی ای ایس ڈبلیو جناب اجے کمار اور سکریٹری کیندریہ سینک بورڈ بریگیڈیئر ڈی ایس بسیرا بھی اس تقریب کا حصہ تھے۔
اس تقریب کو دہلی این سی آر اور قریبی علاقوں کے افسران کی طرف سے زبردست ردعمل حاصل ہوا۔ جاب فیئر ایک ڈی جی آر اقدام ہے جو سابق فوجیوں کو دوسرے کیریئر کے اختیارات فراہم کرتا ہے۔
**********
ش ح۔ ف ش ع
U: 1950
(Release ID: 2138161)