صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
قومی میڈیا کے وفد نےاین آئی وی پونے کا دورہ کیا، وائرس کی تحقیق میں اہم پہل کی ستائش کی
Posted On:
18 JUN 2025 7:58PM by PIB Delhi
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبودکےایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (میڈیا) ڈاکٹر منیشا ورما کی قیادت میں قومی میڈیا کے 10 رکنی وفد نے آج مہاراشٹر کے تین روزہ دورے کےضمن میں پونے میں واقع انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ(آئی سی ایم آر)کےنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی(این آئی وی) کا دورہ کیا۔ یہ وفد اس ہفتے کے آخر میں چندر پور میں واقع آئی سی ایم آر-سی آر ایم سی ایچ کا بھی دورہ کرے گا۔

این آئی وی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر نوین کمار نے میڈیا کے وفد کا خیرمقدم کیا اور وفد کو انسٹی ٹیوٹ کی جدید ترین وائرولوجیکل ریسرچ اور ہندوستان میں وائرل وباء پھیلنے کے نظم میں اس کے اہم کردار کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔ ڈاکٹر نوین کمار نے وباء کے دوران تیزی سے ملک گیرکارروائی کی حکمت عملیوں کو بروئے کار لاکر، کووڈ-19 کی مختلف اقسام کو نشان زد کرنے اور ان کا مطالعہ کرنے میں انسٹی ٹیوٹ کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔
MPQD.jpeg)
میڈیا کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر نوین کمار نے اس بات پر زور دیا کہ کووڈ-19 کے متاثرین میں حالیہ اضافے سے کوئی خاص خطرہ نہیں ہے، اس بات کے پیش نظر کہ زیادہ تر مریضوں میں صرف ہلکی علامات ظاہر ہوئی ہیں اور انہیں کم سے کم علاج درکار ہوا یا کسی طبی مداخلت کی ضرورت نہیں پڑی۔

اس سال کے شروع میں گیولین – بار سینڈروم(جی بی ایس) کے پھیلاؤ پر این آئی وی کے فوری جوابی اقدام کو اجاگر کرتے ہوئے، ڈاکٹرنوین کمار نے صورت حال کو مؤثر طریقے سے سنبھالنے کے لیے ادارے کی تیز رفتار تشخیص اور انسدادی حکمت عملی کو کریڈٹ دیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہندوستان متعدد ابھرتے ہوئے وائرس بشمول ایمپاکس، کیاسنور فارسٹ ڈیزیز(کے ایف ڈی)، ایچ 5 این 1 اور جاپانی انسیفلائٹس وائرس نما ذرات(وی ایل پی) کے خلاف مقامی ٹیکے شروع کرنے کی راہ پر ہے۔
3KK9.jpeg)
وفد کو ایک قابل ذکر سنگ میل سے واقف کرایا گیاجو ’’نکشترا‘‘ کی حالیہ شمولیت سے متعلق تھا، جو وائرولوجیکل ریسرچ کے لئے ہندوستان کے پہلے ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ(ایچ پی سی) کلسٹرہے۔ این آئی وی پونے میں اس جدید ترین سسٹم کا افتتاح ڈاکٹر راجیو بہل، سکریٹری، محکمہ طبی تحقیق اور آئی سی ایم آرکے ڈائریکٹر جنرل نے کیا، جس کا مقصد وائرس جینومکس اور بائیو انفارمیٹکس میں کمپیوٹیشنل صلاحیتوں کو بہتر کرنا ہے۔
راکفیلر فاؤنڈیشن کے اشتراک سے 1952 میں قائم ہونے والا این آئی وی، پونے ہندوستان کا ایک سرکردہ وائرس ریسرچ اور تشخیصی مرکز بن گیا ہے، جسے 1978 میں آئی سی ایم آر کے تحت قومی اہمیت کا درجہ دیا گیا تھا۔یہ انسٹی ٹیوٹ بدستور ملک کے طبی دفاعی بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں سرفہرست رہی ہے۔
****
ش ح-م ش ع ۔ ع د
UR No-1890
(Release ID: 2137570)