عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
پنشن اور پنشن یافتگان کی فلاح و بہبود کے محکمے نے بیماری/معذوری کی وجہ سے موت/سبکدوشی کے لیے متحدہ پنشن اسکیم (یو پی ایس)پر او ایم جاری کیا
Posted On:
18 JUN 2025 7:09PM by PIB Delhi
یونیفائیڈ پنشن اسکیم (یو پی ایس) کا انتخاب کرنے والے مرکزی حکومت کے ملازمین کو بیمار/معذو ہونے کی وجہ سے سروس کے دوران سرکاری ملازم کی موت یا سرکاری ملازمت سے فارغ ہونے پر او پی ایس کے تحت فوائد حاصل کرنے کے اختیارات کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔
وزارت خزانہ، مالی خدمات کے محکمے نے نوٹیفکیشن نمبر ایف ایس-1/3/2023-پی آر مؤرخہ 24.01.2025 کے ذریعہ مرکزی حکومت سول سروس میں بھرتی کے لیے این پی ایس کے تحت ایک متبادل کے طور پر متحدہ پنشن اسکیم (یو پی ایس) کے تعارف کی مشتہری کی تھی جس کا اطلاق یکم اپریل 2025 سے ہوا، جو متحدہ پنشن اسکیم کے تحت شمولیت کے لیے متحدہ پنشن نظام (این پی ایس) کے تحت احاطہ کیے گئے مرکزی حکومت کے ملازمین ایک مرتبہ اختیار فراہم کرتی ہے۔
مذکورہ بالا نوٹیفکیشن کی روشنی میں، پنشن اور پنشن یافتگان کی فلاح و بہبود کے محکمے نے اپنے او ایم نمبر 57/01/2025-پی اینڈ پی ڈبلیو (بی)/یو پی ایس/ 10498 مؤرخہ 18.06.2025 نے ہدایات جاری کی ہیں جن کے تحت سرکاری ملازمین کی موت کی صورت میں یا بیماری یا معذوری کی وجہ سے سروس سے اس کی سبکدوشی کی صورت میں، سی سی ایس (پنشن) قواعد، 2021 یا سی سی اس (غیر معمولی پنشن) قواعد، 2023 کے تحت پرانی پنشن اسکیم کے فوائد حاصل کرنے کے لیے متحدہ پنشن اسکیم (یو پی ایس) کے تحت احاطہ شدہ مرکزی حکومت کے سول ملازمین کے متبادل میں اضافہ کیا گیا ہے۔
یو پی ایس کا انتخاب کرنے والے مرکزی حکومت کے ملازمین کو مذکورہ واقعات کی صورت میں او پی ایس کے فوائد حاصل کرنے کے لیے ان کی وزارت/محکمہ کو دفتری میمورنڈم کے ساتھ منسلک مقررہ فارم میں اختیار کا استعمال کرنا ہوگا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:1882
(Release ID: 2137478)