الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
میزورم نے کثیر لسانی گورننس کے لیے بھاشنی کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے
میزورم کی مقامی بولیوں کی ڈیجیٹل پیش رفت: قبائلی برادری کو بااختیار بنانے اور مقامی زبانوں کے تحفظ کے لیے مفاہمت نامہ
Posted On:
18 JUN 2025 4:25PM by PIB Delhi
جامع ڈجیٹل حکمرانی کی جانب ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے، ڈیجیٹل انڈیا بھاشنی ڈویژن(ڈی آئی بی ڈی )اور حکومتِ میزورم نے ایک تاریخی مفاہمت نامے ( ایم او یو ) پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد کثیر لسانی گورننس کو فروغ دینا اور زبان کی ٹیکنالوجی کے ذریعے میزورم کی مقامی زبان میں میزو برادری کو بااختیار بنانا ہے۔

اس اسٹریٹیجک شراکت داری کے تحت، میزورم بھاشنی کے اختراعی پلیٹ فارم کو اپنانے کے لیے تیار ہے، جو ریاست کی لسانی وراثت کے تحفظ کے عزم کو مضبوط کرتا ہے اور تمام شہریوں کے لیے ڈیجیٹل رسائی اور شمولیت کو یقینی بناتا ہے۔
اس مفاہمت نامے پر 18 جون ، 2025 ء کو نئی دلّی کے سی جی او کمپلیکس میں واقع وزارت الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی ( ایم ای آئی ٹی وائی ) کے دفتر میں حکومتِ میزورم کے چیف سکریٹری ، آئی اے ایس ، جناب کھلی رام مینا؛ وزارت الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی ( ایم ای آئی ٹی وائی ) کے ایڈیشنل سکریٹری ، آئی اے ایس، جناب ابھیشیک سنگھ ؛ حکومتِ میزورم کے آئی سی ٹی اور امدادِ باہمی کے سکریٹری، آئی اے ایس، جناب امیت شرما؛ ڈیجیٹل انڈیا بھاشنی ڈویژن کی چیف ایگزیکیٹیو آفیسر جناب امیتابھ ناگ کے علاوہ ، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنا لوجی ، ڈی آئی بی ڈی اور حکومتِ میزورم کے اعلیٰ عہدیداران کی موجودگی میں دستخط کئے گئے ۔
یہ مفاہمت نامہ حکمرانی میں مقامی زبانوں کی شمولیت، علاقائی زبانوں کے تحفظ اور قبائلی برادریوں کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے کے لیے میزورم کی ریاستی حکومت کی کوششوں میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

حکومتِ میزورم کے چیف سکریٹری، آئی اے ایس، جناب کھلی رام مینا نے اس موقع پر کہا کہ ‘‘ بھاشنی کے ساتھ یہ شراکت داری میزورم کے ہر شہری کے لیے ڈیجیٹل حکمرانی کو حقیقی طور پر قابل رسائی بنائے گی۔ ہم اپنی زبان کو محفوظ رکھتے ہوئے ٹیکنالوجی کو اپنا کر میزورم کے لیے ایک زیادہ جامع ڈیجیٹل مستقبل کی تعمیر کر رہے ہیں۔ ’’
الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنا لوجی کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری ، آئی اے ایس ، جناب ابھیشیک سنگھ کہا کہ ‘‘ اس مفاہمت نامے کے ساتھ، بھاشنی کو میزورم میں کثیر لسانی حکمرانی کو فعال کرنے اور ریاست کے لسانی تنوع پر مبنی جدت طرازی کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے۔ ہم مل کر ایک ایسا مستقبل بنا رہے ہیں ، جہاں ہر بھارتی، زبان سے قطع نظر، ڈیجیٹل مواقع تک رسائی حاصل کر سکتا ہے ۔ ’’
حکومتِ میزورم کے آئی سی ٹی اور امدادِ باہمی محکمے کے سکریٹری ، آئی اے ایس ، جناب امیت شرما نے کہا کہ ‘‘ بھاشنی کی کثیر لسانی ٹیکنالوجی ، اس بات کو بدل دے گی کہ ہم اپنے شہریوں کو کس طرح خدمات فراہم کرتے ہیں۔ یہ اشتراک اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہماری قبائلی برادریاں اپنی مادری زبان میں ڈیجیٹل خدمات تک رسائی حاصل کر سکیں، جس سے حکمرانی زیادہ جامع اور ثقافتی طور پر حساس ہو جائے گی۔ ’’
ڈیجیٹل انڈیا بھاشنی ڈویژن کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر جناب امیتابھ ناگ نے زور دیا کہ ‘‘ یہ اشتراک محض ٹیکنالوجی کی تنصیب نہیں ہے بلکہ یہ بھاشنی اور حکومتِ میزورم کے درمیان ایک مشترکہ تخلیقی کوشش ہوگی تاکہ حکمرانی کا ایسا خاکہ تیار کیا جا سکے ، جو عوام کی زبان میں بات کرے۔ بھاشنی کو اس تحریک کا حصہ بننے پر فخر ہے ، جہاں زبان، ٹیکنالوجی اور حکمرانی ایک ساتھ ترقی کرتے ہیں۔ ’’
اسٹریٹجک شراکت داری کا مقصد درجِ ذیل ہے :
- بہتر شہری خدمات – حکومت کی اسکیموں، خدمات اور معلومات تک میزو اور دیگر مقامی زبانوں میں رسائی فراہم کرنا۔
- جامع حکومت – عوامی انتظامیہ میں زبان کی رکاوٹوں کو ختم کر کے، یہ اقدام شفافیت، اعتماد اور معاشرے کے تمام طبقات کی شمولیت کو فروغ دیتا ہے۔
- ڈیجیٹل طور پر با اختیار بنانا – یہ شراکت داری اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ کوئی بھی شہری زبان کی رکاوٹوں کی وجہ سے پیچھے نہ رہ جائے، یوں ٹیکنالوجی اور حکمرانی کو واقعی قابل رسائی اور جامع بنایا جا رہا ہے۔
- میزو زبان کےاے آئی ماڈلز کو بہتر بنانا – میزو زبان کے ڈاٹا سیٹس اور اے آئی ماڈلز کو بہتر بنانے کے لیے اشتراک کرنا تاکہ بھارت کے کثیر لسانی ایکو نظام کے لیے درست اور ثقافتی طور پر موزوں ترجمہ جاتی ٹولز تیار کیے جا سکیں۔
کثیر لسانی حل کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے، جلد ہی آئزوال میں ایک بھاشنی راج یم ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں ریاستی افسران اور متعلقہ فریقین شرکت کریں گے۔
یہ ورکشاپ پروگرام کے نفاذ، استعداد سازی اور مختلف محکموں میں زبان سے متعلق ٹیکنالوجیوں کی تعیناتی پر مرکوز ہوگی۔
یہ اشتراک ڈی آئی بی ڈی، الیکٹرانکس اور انفار میشن ٹیکنا لوجی کی وزارت ، حکومتِ ہند اور حکومتِ میزورم کے مشترکہ ویژن کی عکاسی کرتا ہے کہ سب کے لیے ایک ڈیجیٹل طور پر جامع اور لسانی طور پر مالا مال مستقبل تشکیل دیا جا سکے۔
.....................................
( ش ح ۔ م ع ۔ ع ا )
U. No. 1865
(Release ID: 2137355)