بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے ڈیلوری لمیٹڈ کے ذریعہ ای کام ایکسپریس لمیٹڈ کی کم از کم 99.44 فیصد ایکویٹی اور ترجیحی شیئر ہولڈنگ (مکمل طور پر ڈائلوٹیڈ بنیادپر) کے حصول کی منظوری دی
Posted On:
17 JUN 2025 7:54PM by PIB Delhi
بھارتی مسابقتی کمیشن نے ڈیلوری لمیٹڈ کے ذریعہ ای کام ایکسپریس لمیٹڈ کی کم از کم 99.44فیصد ایکویٹی اور ترجیحی شیئر ہولڈنگ (مکمل طور پر ڈائلوٹیڈ بنیاد پر) کے حصول کو منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ امتزاج میں ڈیلوری لمیٹڈ (ڈیلوری) کے ذریعہ ای کام ایکسپریس لمیٹڈ (ای کام)کی کم از کم 99.44فیصد ایکویٹی اور ترجیحی حصص کا حصول شامل ہے۔
ڈیلوری ایک عوامی طور پر درج ہندوستانی کمپنی ہے۔ یہ ایک مربوط لاجسٹکس پلیئر ہے اور ایکسپریس پارسل کی ترسیل، بھاری سامان کی ترسیل، مکمل ٹرک لوڈ فریٹ، پارٹ ٹرک لوڈ فریٹ، گودام اور سپلائی چین خدمات (بشمول سپلائی چین سافٹ ویئر سلوشنز اور ویلیو ایڈڈ سروسز)، اور کراس بارڈر ایکسپریس سروسز سمیت لاجسٹک خدمات کی مکمل رینج فراہم کرتا ہے۔ ڈیلوری گھریلو اور عالمی شراکت داروں کے نیٹ ورک کے ذریعے کام کرتی ہے اور اس نے آٹومیشن، خود تیار شدہ لاجسٹکس ٹیکنالوجی اور ڈیٹا انٹیلی جنس کی صلاحیتوں میں سرمایہ کاری کی ہے۔
ای کام ایک عوامی غیر فہرست شدہ ہندوستانی کمپنی ہے۔ یہ ہندوستانی ای کامرس انڈسٹری کو لاجسٹک حل فراہم کرتا ہے۔ ای کام پک اپ، پروسیسنگ، نیٹ ورک آپریشن، ڈیلیوری، ریورس لاجسٹکس اور ریٹرن مینجمنٹ کو فعال کرنے کے لیے خودکار حل استعمال کرتا ہے۔ ای کام اسٹوریج اور گودام کے حل بھی پیش کرتا ہے۔
کمیشن کا تفصیلی آرڈر بعد میں پیش کیا جائے گا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:1833
(Release ID: 2137033)