وزارت دفاع
فوج کےسربراہان کا چنتن: بھارتی فوج نے سابق آرمی سربراہان کے ساتھ تال میل مزید مضبوط کیا
Posted On:
17 JUN 2025 4:40PM by PIB Delhi
فوج کے سربراہ (سی او اے ایس) جنرل اوپیندر دویویدی اور فوج کے سابق سربراہان (سی ایس او اے ایس) کے درمیان دو روزہ منظم مشاورتی تجزیہ کا آغاز آج نئی دلی میں ہوا۔
یہ اجلاس حالیہ آپریشن''سندور''کے بعد منعقد ہو رہا ہے، جس کا مقصد سابق آرمی چیفس کے ادارہ جاتی تجربات اور معلومات سے استفادہ کرنا ہے۔ جنرل دویویدی نے سابق سربراہان کا خیرمقدم کیا اور بھارتی فوج یکسر تبدیلیوں اور مستقبل کی سمت کے تعین میں ان کے مسلسل تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
آج کے اجلاس کا اہم پہلو آپریشن''سندور''پر دی گئی جامع آپریشنل بریفنگ تھی، جس میں بھارتی فضائیہ اور بحریہ کے ساتھ ہم آہنگ کارروائیوں کی تفصیلات بھی شامل تھیں۔ اس آپریشن کے نفاذ، اس کے تزویراتی اثرات، اور مشترکہ تعاون کے ماڈل کو تفصیل سے پیش کیا گیا تاکہ سابق سربراہان بہتر تناظر میں سمجھ سکیں اور اپنے تجربات کی روشنی میں قیمتی مشورے دے سکیں۔
سابق آرمی چیفس کو جدید ٹیکنالوجیز کے انضمام اور آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے جاری جدید کاری کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں دیگر موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، جن میں شامل ہیں:
- تکنیکی پہل: اجلاس میں ان کوششوں پر بھی روشنی ڈالی گئی جو بھارتی فوج میں جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لئے جاری ہیں۔
- وکست بھارت @2047: بھارتی فوج کس طرح ''وکست بھارت 2047'' کے اہداف میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے، اس پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
- انسانی وسائل اور سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود: انسانی وسائل کی پالیسیوں میں اصلاحات اور سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کے لیے جاری اسکیموں پر بھی غور و خوض کیا گیا۔
سابق آرمی چیفس نے اپنی قیمتی تجاویز اور تجربات شیئر کیے، جو بھارتی فوج کی صلاحیتوں میں اضافے اور تنظیمی اصلاحات کی موجودہ کوششوں کو تقویت دیتے ہیں۔یہ مشاورتی نشست فوجی قیادت کے تسلسل اور اس اجتماعی عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ بھارتی فوج کو مستقبل کے لیے تیار رکھا جائے۔

(1)45JS.jpeg)
********
ش ح ۔ک ا۔ م ا
U NO-1824
(Release ID: 2136987)