سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی ایس آئی آر-نیشنل فزیکل لیبارٹری، نئی دہلی نے ڈاکٹر کے ایس کرشنن میموریل لیکچر کا انعقاد کیا

Posted On: 16 JUN 2025 7:49PM by PIB Delhi

اپنے بانی ڈائریکٹر، ڈاکٹر کے ایس کرشنن کی شاندار خدمات کو یاد کرنے کے لیے، سی ایس آئی آر-نیشنل فزیکل لیباریٹری (سی ایس آئی آر-این پی ایل)، نئی دہلی، ہر سال ڈاکٹر کے ایس کرشنن میموریل لیکچر کے ایک سلسلے کا اہتمام کرتا ہے۔ سی ایس آئی آر-این پی ایل، حکومت ہند کی کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) کے تحت اہم قومی تحقیقی لیبارٹریوں میں سے ایک ہے۔ 1965 کے بعد سے، اس سلسلے وار لیکچر نے قومی اور بین الاقوامی شہرت کے نامور سائنسدانوں کو لیکچر دینے کے لیے مدعو کرکے سائنس اور ٹیکنالوجی میں ڈاکٹر کے ایس کرشنن کی نمایاں خدمات کو سراہا ہے۔ سالوں کے دوران، اس باوقار پلیٹ فارم نے متعدد نوبل انعام یافتہ اور ممتاز سائنسی رہنماؤں کی میزبانی کی ہے۔

اس سال، ڈاکٹر کے ایس کرشنن میموریل لیکچر 16 جون 2025 کو منعقد ہوا اور اس میں کوانٹم سائنس اور ٹیکنالوجی کے بین الاقوامی سال 2025 کا جشن بھی منایا گیا۔ پروفیسر گنپتی بھاسکرن، آئی آئی ٹی مدراس، پیری میٹر انسٹی ٹیوٹ فار تھیوریٹیکل فزکس، کینیڈا، اور میٹا سائنس، چنئی کے ممتاز پروفیسر نے اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور یادگاری لیکچر دیا۔

سی ایس آئی آر-این پی ایل کے ڈائرکٹر کی نمائندہ، ڈاکٹر نیتا دلاور نے ہندوستانی سائنس اور ٹیکنالوجی میں ڈاکٹر کے ایس کرشنن کی نمایاں شراکت پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے صنعتی ترقی، عالمی تجارت اور سماجی ترقی میں میٹرولوجی کے اہم کردار پر زور دیا اور کوانٹم سائنس کی اہمیت اور جدید میٹرولوجی پر اس کے اثرات پر زور دیا۔ انھوں نے ملک کی سائنسی اور تکنیکی ترقی کے لیے سی ایس آئی آر اور سی ایس آئی آر-این پی ایل کی اہم شراکتوں پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی۔

 

 

”گریفائٹ میں کمرے کے درجہ حرارت کی سپر کنڈکٹیویٹی کی پیشین گوئی، کے ایس کرشنن کی پسندیدہ معدنیات“ کے عنوان سے ڈاکٹر کے ایس کرشنن میموریل لیکچر دیتے ہوئے، پروفیسر گنپتی بھاسکرن نے ڈاکٹر کرشنن کی وراثت کو خراج تحسین پیش کیا جس میں انھوں نے روشنی کے بکھرنے، مقناطیسی عمل، حرارتی نظام، مقناطیسی حساسیت، میگنیٹک کنڈکٹیویٹی اور میکانکس میں ان کے اہم کام کی عکاسی کی۔ انھوں نے گریفائٹ اور کاربن پر مبنی مواد کی دلچسپ خصوصیات پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور ان کی سپر کنڈکٹیوٹی کو زیر کرنے والی طبیعیات کی کھوج کی۔ پروفیسر بھاسکرن نے بارڈین کوپر شریفر (بی سی ایس) اور ریسونیٹنگ ویلنس بانڈ (آر وی بی) کے سپر کنڈکٹیوٹی کے نظریات کی وضاحت کی اور بتایا کہ کس طرح ڈوپڈ گرافین اور گریفائٹ میں کمرے کے درجہ حرارت کی سپر کنڈکٹیویٹی کو آر وی بی تھیوری کے ذریعے بہتر طور پر سمجھا جا سکتا ہے۔

 

 

ڈاکٹر کے ایس کرشنن میموریل لیکچر پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، سی ایس آئی آر-این پی ایل نے 10 جون 2025 کو ”کوانٹم میٹرولوجی، مواد اور ٹیکنالوجیز پر ورکشاپ“ کا بھی اہتمام کیا۔ ورکشاپ کے مہمان خصوصی سابق سکریٹری، محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی، حکومت ہند اور چیئرمین کے ایس کرشنن میموریل ٹرسٹ پروفیسر ٹی راما سوامی تھے۔ سی ایس آئی آر-این پی ایل کے ریسرچ اسکالر اور اسکول کے انٹرن شپ طلبا نے ورکشاپ میں سرگرمی سے حصہ لیا اور اپنے تحقیقی نتائج اور دلچسپی کے موضوعات کو پیش کیا۔ یادگاری لیکچر تقریب کے دوران، 13 نمایاں ریسرچ اسکالر اور اسکول کے طلبا کو ان کی مثالی خدمات کے اعتراف میں بہترین پریزنٹیشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

  **********

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 1805

 


(Release ID: 2136834) Visitor Counter : 3
Read this release in: English , Hindi