عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پیر کے روز ووکھا، ناگالینڈ میں عوامی رابطہ پروگرام کے دوران مختلف سول سوسائٹی گروپ کے رہنماؤں اور نمائندوں سے بات چیت کی
Posted On:
16 JUN 2025 7:44PM by PIB Delhi
شمال مشرقی ریاستوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کے مقصد سے ایک اہم رسائی کی کوشش میں، مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پیر کے روز ناگالینڈ کے ووکھا ضلع کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے قبائلی اور مقامی نمائندوں کے ساتھ وسیع پیمانے پر بات چیت کی۔
میٹنگ کے دوران سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ ارضیاتی سائنس اور پی ایم او، محکمہ جوہری توانائی، محکمہ خلا، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مودی حکومت کی جامع ترقی اور قومی ترقی کے بیانیے میں قبائلی برادریوں کے انضمام کے عزم پر زور دیا۔ اس بات چیت میں اسٹیک ہولڈروں کے متنوع گروپ نے شرکت کی جس میں قبائلی اداروں، گاؤں کی کونسلوں اور مقامی ریپبلک فورم کے نمائندے شامل ہیں۔
وزیر موصوف نے کہا کہ شمال مشرق تک حکومت کی رسائی علامتی نہیں بلکہ ساختی ہے، جس کی حمایت ٹھوس اسکیموں، بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری اور طویل مدتی منصوبہ بندی سے ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پچھلی دہائی کے دوران، خطے نے مرکزی تعاون میں اضافہ دیکھا ہے جس میں سڑک اور ریل رابطے سے لے کر دیہی معاش اور پائیداری کے مقصد سے سائنسی اور تکنیکی مداخلتیں شامل ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بات چیت کے دوران کہا کہ ”وزیر اعظم مودی نے شمال مشرق پر خصوصی توجہ دی ہے، اسے ایک دائرے کے طور پر نہیں بلکہ ترقی کے انجن کے طور پر پیش کیا ہے۔ یہاں کا ہر دورہ مقامی امنگوں کو سننے، سمجھنے اور ان کا جواب دینے کے بارے میں ہے۔“
ضلع مجسٹریٹ ونیت کمار اور ریاستی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران اس موقع پر موجود تھے جنھوں نے نچلی سطح پر حکمرانی کے چیلنجوں، نوجوانوں کے روزگار کے مواقع اور قبائلی علاقوں میں سائنسی رسائی کے امکانات پر بات چیت کی سہولت فراہم کی۔ کمیونٹی رہنماؤں نے وزیر موصوف کے دورے کا خیرمقدم کیا، اور اسے مقامی خدشات اور خواہشات کو براہ راست پہنچانے کا ایک موقع قرار دیا۔

یہ دورہ قبائلی اور دور دراز برادریوں کے ساتھ مسلسل بات چیت کو برقرار رکھنے کے لیے مرکز کے وسیع تر دباؤ کا حصہ ہے، خاص طور پر ناگالینڈ جیسی ریاستوں میں جہاں طویل ثقافتی روایات اور منفرد انتظامی نظام موجود ہیں۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے حاضرین کو یقین دلایا کہ متعلقہ مرکزی وزارتوں کے تحت مستقبل کے ترقیاتی اقدامات کی تشکیل کے دوران ان کی رائے کو مدنظر رکھا جائے گا۔
وزیر موصوف کا ووکھا کا دورہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب حکومت پورے شمال مشرق میں خدمات اور اسکیموں کی آخری میل تک فراہمی کو یقینی بنانے کی کوششیں تیز کر رہی ہے۔ اس طرح کی مزید مصروفیات کی منصوبہ بندی کے ساتھ، مرکز ایک ایسے گورننس ماڈل کو تقویت دینے کی امید کرتا ہے جو شراکت دار، علاقائی طور پر حساس اور کوآپریٹو وفاقیت کے اصولوں سے ہم آہنگ ہو۔
**************
ش ح۔ ف ش ع
16-06-2025
U: 1804
(Release ID: 2136804)