وزارت دفاع
گوا شپ یارڈ لمیٹڈ کے ذریعہ انڈین کوسٹ گارڈکے لیے بنایا گیا پانچواں تیز رفتار گشتی جہاز ‘اچل’ لانچ کیا گیا
Posted On:
16 JUN 2025 3:48PM by PIB Delhi
گوا شپ یارڈ لمیٹڈ (جی ایس ایل) کے ذریعے انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) کے لیے بنائے جانے والے آٹھویں سیریز کے تحت پانچواں تیز رفتار گشتی جہاز ‘اچل’، 16 جون، 2025 کو گوا میں محترمہ کویتا ہربولا کوسٹ گارڈ کمانڈر (ویسٹرن سی بورڈ) ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل انل کمار ہربولا کی موجودگی میں باضابطہ طور پر لانچ کیا گیا۔
امریکن بیورو آف شپنگ اور انڈین رجسٹر آف شپنگ ، کے دو زمروں کے معیاری سرٹیفیکیشن کے تحت ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔ اس کو بنانے میں 60 فیصد سے زیادہ ملک میں ہی دستیاب اشیا کا استعمال کیا گیا ہے۔ بحری جہاز کی لمبائی 52 میٹر اور چوڑائی 8 میٹر ہے، اسکا ڈس پلیسمینٹ وزن ( جہاز کے پانی میں چلنے کے دوران ہٹائے گئے پانی کا وزن ) 320 ٹن ہے۔ سی پی پی پر مبنی پروپلشن سسٹم سے چلنے والا یہ جہاز 27 ناٹس کی تیز رفتاری تک چل سکتا ہے۔
تحفظ، نگہداشت، کنٹرول، اور نگرانی کے اپنے بنیادی کرداروں کے ساتھ، ‘اچل’ غیر ملکی اثاثوں اور جزیروں کے حدود کے تحفظ سے لیس ہے۔ اس کا لانچ ہندوستانی کوسٹ گارڈ اور جی ایس ایل کے درمیان دیرینہ شراکت داری میں ایک اور سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے، جس سے دفاعی مینوفیکچرنگ میں آتم نربھارت کی سمت اجتماعی پیش قدمی کو مزید تقویت ملتی ہے۔
473 کروڑ روپے کی کل لاگت سے بنائے گئے، اس پروجیکٹ نے مقامی صنعت کو بھی نمایاں فروغ دیا ہے، کیونکہ اس کے ذریعے مختلف فیکٹریوں اور گوا شپ یارڈ لمیٹڈ ( جی ایس ایل ) میں پیداواری سرگرمیوں سے وابستہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں ( ایم ایس ایم ای ) کو سہارا ملا ہے اور خاطر خواہ روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
تقریب میں جی ایس ایل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر شری برجیش کمار اپادھیائے کے ساتھ ہندوستانی بحریہ، آئی سی جی، شپ یارڈ اور دیگر کے سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔
****
ش ح۔ ع و ۔ ش ت
U NO: 1784
(Release ID: 2136705)