صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر صحت جناب جے پی نڈا نے ایمس ناگپور میں وزارت کی جانب سے منعقدہ بہترین طریقوں پر منعقدہ کانکلیو کے پہلے ایڈیشن کا ورچوئل وسیلے سے افتتاح کیا
تعلیمی برتری، علاقائی لحاظ سے متعلقہ تحقیق اور اعلیٰ معیار، شواہد پر مبنی اور سستی صحت کی سہولت کی نئی تعریف کرنے کے ساتھ ساتھ بین الشعبہ جاتی تعاون کو فروغ دینے میں تمام ایمس کی وابستگی کو اجاگر کیا گیا
یہ کانکلیو ایک اہم پہل ہے، جو تین اہم ڈومینز میں نئے ایمس کے بھرپور تجربات کو یکجا کرنے کی کوشش کرتا ہے: تدریس-سیکھنا اور تحقیق؛ ہسپتال کی خدمات؛ اور گورننس اور مریض کی سہولت: جناب نڈا
‘‘ایمس کے کیمپس جدید بنیادی ڈھانچے اور وسیع اسپیشلسٹز کے ذریعے اعلیٰ معیار، شواہد پر مبنی اور کم قیمت پر علاج کی سہولت فراہم کر کے مریضوں کی دیکھ بھال کی نئی تعریف کر رہے ہیں۔’’
Posted On:
13 JUN 2025 3:09PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر صحت و خاندانی فلاح و بہبود جناب جگت پرکاش نڈا نے آج آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) ناگپور میں وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود کی جانب سے منعقدہ ‘بہترین طریقہ کار’ پر پہلی کانکلیو کے افتتاحی ایڈیشن سے ورچوئل وسیلے سے خطاب کیا۔یہ دو روزہ کانکلیو مختلف ایمس اداروں کی جانب سے اپنائی گئی مثالی پریکٹسز کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کیا گیا ہے، جن میں مریض پر مرکوز نگہداشت، آپریشنل کارکردگی، ڈیجیٹل تبدیلی اور تعلیمی برتری پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ملک بھر کے ایمس اداروں ( ایمس بھوپال، ایمس جموں، ایمس بلاسپور، ایمس جودھپور، ایمس ناگپور، ایمس دیوگھر، ایمس پٹنہ، ایمس گورکھپور، ایمس گوہاٹی اور ایمس رائے پور نے پردھان منتری سوستھ سرکشا یوجنا(پی ایم ایس ایس وائی) ڈویژن اور وزارت دفاع کے ساتھ مشترکہ طور پر اس کانکلیو میں شرکت کی۔ صحت کی مرکزی سکریٹری محترمہ پُنیا سلیلا سریواستو نےافتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔
اپنے خطاب میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹس آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جناب نڈا نے کہا کہ قومی اہمیت کے ادارے کے طو رپر قائم کیے گئے تمام ایمس جدید طبی نگہداشت، اعلیٰ معیار کی طبی تعلیم اور تحقیق میں امتیاز کو یکجا کرتے ہیں۔ یہ ادارے اسٹریٹجک مقامات پر اس لیے قائم کیے گئے ہیں تاکہ علاقائی عدم مساوات کو دور کیا جا سکے۔ ہر ایمس صحت کی دیکھ بھال میں جدت اور سیکھنے کا مرکز ہے، جو مساوی، سستی اور شواہد پر مبنی طبی خدمات فراہم کرتا ہے۔یہ ادارے حکومت کے اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ عوامی صحت کے نظام کو مضبوط بنایا جائے، علاج کے معیاری کی سطح کو بلند کیا جائےاور صحت کے شعبے میں نئی نسل کے رہنماؤں کی تربیت کی جائے۔

جناب نڈا نے اس بات پر زور دیا کہ ہر نئے ایمس کی بہترین کارکردگی اور جدتوں کو دیگر ایمس اداروں کے ساتھ شیئر کرنا نہایت اہم ہے تاکہ انہیں وسیع پیمانے پر اپنایا اور استعمال کیا جا سکے۔انہوں نے ایمس ناگپور کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایمس ناگپور نے پہل کرتے ہوئے بہترین طریقہ کار پر پہلا کانکلیو منعقد کر کے ایک مثالی قدم اٹھایا ہے۔
کانکلیو کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب نڈا نے کہاکہ یہ کانکلیو ایک بہترین پیش رفت پر مبنی اقدام ہے، جس کا مقصد نئے ایمس اداروں کے قیمتی تجربات کو تین اہم شعبوں تدریس، سیکھنے اور تحقیق؛ اسپتال کی خدمات؛ اور نظم و نسق و مریضوں کی سہولت میں یکجا کرنا ہے’’۔
جناب نڈا نے اس اہم کردار کو بھی اجاگر کیا جو ایمس ادارے مستقبل کے صحت سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ڈاکٹروں کو تیار کرنے میں ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ تعلیم و تدریس کے میدان میں یہ مسابقت پر مبنی تعلیم(سی بی ایم ای) نصاب کو اپنانا، ڈیجیٹل لرننگ میں سرمایہ کاری، جدید ترین سمیولیشن لیبارٹریز کا قیام اور ساختہ رہنمائی (مینٹورشپ) پروگراموں کا نفاذ، تعلیمی برتری کے لیے گہری وابستگی کو اجاگر کرتے ہیں۔
مرکزی وزیر صحت نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ نئے ایمس ادارے علاقائی طور پر متعلقہ مطالعات، اخلاقی کلینیکل ٹرائلز اور ٹرانسلیشنل ریسرچ کے ذریعے ہندوستان کی سائنسی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ یہ امر نہایت حوصلہ افزا ہے کہ بین اللسانی (انٹرڈسپلنری) اشتراک کو فروغ دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، کیونکہ آنے والے برسوں میں یہی اشتراک پیچیدہ عوامی صحت کے مسائل کے حل کی کنجی ثابت ہوں گے۔
جناب نڈا نے مزید کہاکہ ایمس کے کیمپس جدید انفراسٹرکچر اور مختلف اسپیشلیٹیزکے ذریعے اعلیٰ معیار، شواہد پر مبنی اور سستے علاج کی سہولیات فراہم کر کے مریضوں کی دیکھ بھال کی نئی تعریف وضع کر رہے ہیں۔ ای-گورننس ٹولز کا استعمال، شفاف انتظامی نظام اور مریضوں پرمرکوز جدتیں جیسے جن اوشدھی کیندرز، ڈیجیٹل رجسٹریشن سسٹمز اور مخصوص ہیلپ ڈیسکس اس بات کے ثبوت ہیں کہ سرکاری صحت کے نظام میں کارکردگی اور ہمدردی ایک ساتھ اپنائی جاسکتی ہیں۔
اپنے خطاب میں صحت کی مرکزی سکریٹری محترمہ پُنیا سلیلا سریواستو نے اس بات پر زور دیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو حکومت کے وژن ‘طبی تعلیم میں مہارت اور ہمہ گیر صحت’ کی سہولت کو آگے بڑھانے میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ کسی بھی ادارے کی ترقی اس کے قائد کے وژن پر منحصر ہوتی ہے اور تمام شرکاء کو یہ ترغیب دی کہ وہ دیگر اداروں کی بہترین طریقہ کار سے سیکھیں اور انہیں اپنائیں۔


اس تقریب میں محترمہ انکیتا مشرا بندیلا، جوائنٹ سکریٹری (پردھان منتری سواستھ سرکشا یوجنا –پی ایم ایس ایس وائی)، وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود،ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایمس ناگپور ڈاکٹر پرشانت پی جوشی،وزارت کے سینئر افسران، مسلح افواج کے طبی خدمات کےڈائریکٹرجنرل(وزارت دفاع) ،سی آئی آر اے (وزارت دفاع) اور ملک بھر کے مختلف ایمس سے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز و سینئر منتظمین نے بھی شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح –م ع ن۔م ر)
U. No. 1727
(Release ID: 2136179)