بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ٹی پی سی نے آئل گیس اینڈ پاور ورلڈ ایکسپو 2025 میں پلیٹینم پارٹنر کی حیثیت سے جدید ترین اختراعات کی نمائش کی


این ٹی پی سی نے آئل گیس اینڈپاور ورلڈ ایکسپو 2025 میں پائیداری کے لیے اپنی وابستگی کو مزید مستحکم کیا

प्रविष्टि तिथि: 05 MAR 2025 5:29PM by PIB Delhi

ممبئی،5 مارچ،2025

کیم ٹیک کے ذریعے ممبئی میں منعقدہ آئل گیس اینڈ پاور ورلڈ ایکسپو 2025 میں این ٹی پی سی  پلیٹینم پارٹنر کے طور پر شرکت کر رہا ہےیہ تین روزہ تقریب، جو 5 سے 7 مارچ 2025 تک جاری رہے گا، صنعت کے رہنماؤں، پالیسی سازوں اور سرمایہ کاروں کے لیے توانائی کی پیداوار، صاف توانائی اور پائیداری کے جدید ترین رجحانات اور ترقیات کو دریافت کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

این ٹی پی سی کے پویلین کا افتتاح ریجنل ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ویسٹ-(I، این ٹی پی سی،جناب کملیش سونی اور پرویکٹ ڈائریکٹر (ماہی بانسواڑہ راجستھان اٹامک پاور پروجیکٹ)اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر (نیوکلئیر)، این ٹی پی سی، جناب پرسن جیت پال نے کیا۔یہ پویلین توانائی کی منتقلی، کاربن کے اخراج میں کمی، اور پائیداری کے شعبوں میں این ٹی پی سی کی پیش قدمی کو تین اختراعی کام کرنے کے ماڈلز کےذریعے اجاگر کرتا ہے۔ ویسٹ -ٹو -انرجی پلانٹ این ٹی پی سی کی ٹھوس کچرے کو بجلی میں تبدیل کرنے کی ٹیکنالوجی کی نمائندگی کرتا ہے۔ کاربن ڈائی آکسائیڈ ٹومیتھانول پلانٹ کاربن کیپچر اور اس کے مؤثر استعمال کی جدید ٹیکنالوجی کو ظاہر کرتا ہے۔اس کے علاوہ، این ٹی پی سی قابلِ تجدید توانائی اور گرین ہائیڈروجن ٹیکنالوجیز میں اپنی پیش رفت کی بھی نمائش کر رہا ہے، جو کہ شمسی، ہوائی اور ہائیڈروجن پر مبنی صاف توانائی کے حل میں اس کی قیادت کو نمایاں کرتا ہے۔

image.jpg

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  جناب کملیش سونی نے کہا،:’’این ٹی پی سی بھارت میں توانائی کی منتقلی کو  اختراع اور پائیدار حل کے ذریعے آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ آئل گیس اینڈ پاور ورلڈ ایکسپو 2025 میں ہماری شرکت ایک شاندار موقع فراہم کرتی ہے تاکہ ہم صاف توانائی، کاربن کیپچر اور گرین ہائیڈروجن کے میدان میں اپنی کاوشوں کو اجاگر کر سکیں، اور کم کاربن والے مستقبل کے ہمارے وژن کو مضبوطی فراہم کریں۔‘‘جناب پرسن جیت پال نے اس موقع پر کہا:’’جیسے جیسے بھارت ایک صاف اور پائیدار توانائی کے نظام کی جانب بڑھ رہا ہے، این ٹی پی سی ٹیکنالوجی میں ہونے والی جدید پیش رفتوں  میں سب سے آگے ہے۔ ہمارے پویلین میں پیش کیے گئے ماڈلز اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ ہم کس طرح جدید ترین حل کو اپنا کرکاربن اخراجات میں کمی لا رہے ہیں اور ایک پائیدار مستقبل کی تعمیر کر رہے ہیں۔‘‘

2.jpg

کیم ٹیک کے زیرِ اہتمام  منعقدہ آئل گیس اینڈ پاور ورلڈ ایکسپوتوانائی کے شعبے میں تکنیکی ترقی کو فروغ دینے، صنعتوں کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنے اور پالیسی سازی سے متعلق مباحثوں کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس  تقریب میں دنیا بھرسے 100 سے زائد سرکردہ توانائی کی کمپنیوں نے شرکت کی اور تقریب نے15,000 سے زائد توانائی کے ماہرین و رہنما ؤں کا مشاہدہ کیا۔این ٹی پی سی کی اس باوقار تقریب میں شرکت نہ صرف اس کی سبز ٹیکنالوجیز میں پیش قدمی کے عزم کو ظاہر کرتی ہے بلکہ صنعت کے ساتھ مضبوط شراکت داری اور بھارت کی پائیدار توانائی کی منتقلی میں اس کے کردار کو بھی اجاگر کرتی ہے۔

****

ش ح۔م ش ۔ش ا

UNO-1721


(रिलीज़ आईडी: 2136112) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi