عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
سی بی آئی نے فرضی ای میل معاملے میں نائجیرین شہری کو گرفتار کیا ہے
प्रविष्टि तिथि:
05 MAR 2025 8:47PM by PIB Delhi
سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے ای میل فراڈ کیس میں جاری تحقیقات کے سلسلے میں ایک اشتہاری مجرم اور نائجیرین شہری عدیہ اوکوہ کو گرفتار کیا ہے۔ سی بی آئی نے ابتدائی طور پر 27 جنوری 2012 کو تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 420، 419 کے ساتھ 511 اور 120-بی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کی دفعہ 66 اے (بی) اور (سی) کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
شکایت کی بنیاد پر تفتیش شروع کر دی گئی تھی۔ یہ الزام لگایا گیا تھا کہ شکایت کنندہ کو 17 جون 2011 کو ایک جعلی ای میل موصول ہوئی تھی، جس میں یہ جھوٹا دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس کی ای میل آئی ڈی نے آرتھوڈوکس چرچ فاؤنڈیشن سے 7,50,000 جی بی پی جیتے ہیں۔ دھوکے بازوں نے ذاتی تفصیلات طلب کیں اور شکایت کنندہ سے 16,700 روپے اس کے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کے لئے دھوکہ دینے کی کوشش کی۔ مقدمے کے ایک ملزم اوسین دانیال کو گرفتار کر لیا گیا تاہم دوسرا ملزم عدیہ اوکوہ گرفتاری سے بچ گیا۔
13 دسمبر 2015 کو عدیہ اوکوہ اور اوسین ڈینیئل کے خلاف چارج شیٹ دائر کی گئی تھی۔ ملزم عدیہ اوکوہ کو 14 اکتوبر 2016 کو چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ، تیس ہزاری کورٹ، نئی دہلی نے اشتہاری مجرم قرار دیا تھا۔ ان کے خلاف لک آؤٹ سرکلر(ایل او سی) بھی جاری کیے گئے تھے۔ سی بی آئی کو ملزم عدیہ اوکوہ کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی تھی۔ اسے ممبئی ایئرپورٹ پر بھارت سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزم کو ٹرانزٹ ریمانڈ پر دہلی لایا جا رہا ہے اور اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے راوز ایونیو کورٹ، نئی دہلی میں پیش کیا جائے گا۔
***
ش ح۔ ک ا ۔ م ذ
(रिलीज़ आईडी: 2136103)
आगंतुक पटल : 8