بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

‘‘گروجونا نے آسامی شناخت کی ثقافتی اور اخلاقی بنیاد رکھی’’: سربانند سونووال


معروف ہندوستانی کلاسیکی  رقاصہ سونل مان سنگھ کو سریمنت سنکردیو ایوارڈ سے نوازا گیا

Posted On: 12 JUN 2025 7:10PM by PIB Delhi

ثقافتی اہمیت سے بھرپور ایک تقریب میں حکومت آسام نے آج معروف ہندوستانی کلاسیکی  رقاصہ اور ثقافتی آئیکن ڈاکٹر سونل مان سنگھ کو سریمنت سنکردیو ایوارڈ پیش کیا۔ یہ ایوارڈ،15ویں صدی کے سنت مصلح سریمنت سنکردیو کے نام پر رکھا گیا ہے،جسے گورنر لکشمن پرساد آچاریہ نے گوہاٹی کے سریمنت سنکردیو کلاشیتر میں عطا کیا ۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہیمنت بسوا سرما، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال اور ثقافتی امور کے وزیر بمل بورا اور پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ جتن گوسوامی سمیت دیگر معززین موجود تھے۔

مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے اپنے خطاب میں مان سنگھ کو‘‘ہندوستانی کلاسیکی روایات کے ایک محافظ کے طور پر بیان کیا جنھوں  نے اپنی سماجی ذمہ داریوں کا یکساں احترام کیا ہے۔’’ انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے، ماحولیاتی آگاہی اورسماجی انصاف جیسے مسائل کو حل کرنے کے لیے رقص کو بطور ذریعہ استعمال کرنے پر ان کی تعریف کی۔

سریمنت سنکردیو کی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے،سونووال نے کہا کہ ‘‘اتحاد، سماجی ہم آہنگی اور ماحولیاتی توازن کے بارے میں ان کا وژن — جس کی علامت ‘ایک درخت دس بیٹوں کی طرح ہوتا ہے’سے ملتا ہے — ہمیں ایک جامع اور آلودگی سے پاک معاشرے کی تعمیر کی ترغیب دیتا رہتا ہے۔

جناب سربانند سونووال نے واضح  کیا کہ سریمنت سنکردیوا کی خدمات  روحانیت  سے بالاتر ہیں، ‘‘گروجونا نے آسامی شناخت کی ثقافتی اور اخلاقی بنیادیں رکھیں — برادریوں کو متحدکیا، پسماندہ آوازوں کو بلند کیا اور ایک ایسے معاشرے کا تصور کیا، جہاں تمام ذاتیں، عقیدے اور زبانیں ایک ساتھ رہ سکیں۔’’

اس ایوارڈ کی اہمیت کی تعریف کرتے ہوئے، جناب سونووال نے مزید کہا کہ‘‘ڈاکٹر سونل مان سنگھ کو یہ اعزاز پیش کرنا، جن کے فن میں گہرائی، نظم و ضبط اور ہمدردی کی مسلسل عکاسی ہوتی ہے، ہمارے عصری ثقافتی منظر نامے میں سنکردیوا کی اقدار کی تصدیق کرنا ہے۔’’

پدم وبھوشن حاصل کرنے والے اور راجیہ سبھا کی  سابق رکن مان سنگھ طویل عرصے سے ہندوستانی کلاسیکی رقص میں ایک سرکردہ شخصیت رہی  ہیں۔ منی پوری رقص میں ان کی ابتدائی تربیت نے انھیں  شمال مشرق سے جوڑ دیا اور انھوں  نے اکثر آسام میں کامکھیا مندر کو اپنے روحانی گھروں میں سے ایک کے طور پر بتایا ہے۔

سریمنت سنکردیوا ایوارڈ،آسام کے اعلیٰ ترین ثقافتی اعزازات میں سے ایک،ان افراد کو پیش کیا جاتا ہے جو فن، ثقافت اور معاشرے میں اپنی شراکت کے ذریعے سنکردیوا کی اقدار کی مثال بنتے  ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20250612-WA00990FD7.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20250612-WA0101FICD.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20250612-WA0098VL5A.jpg

 

*******

ش ح- ف ا- ن ع

UR No 1713


(Release ID: 2136048)
Read this release in: Hindi , Assamese , Tamil , English