بجلی کی وزارت
مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے جموں و کشمیر کے لیے بجلی اور شہری ترقی کے شعبے کا جائزہ لیا
یوٹی کو اپنے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت کو کم کرنے کے لیے ہائیڈرو پروجیکٹ پر لگائے گئے واٹر سیس کو معاف کرنے پر غور کرنا چاہیے: جناب منوہر لال
اگست 2025 تک تمام سرکاری اداروں اورسرکاری کالونیوں کے لیے مکمل طورپر پری پیڈ میٹر فراہم کریں : جناب منوہر لال
بجلی کی وزارت اور یو ٹی کو ہائیڈرو پروجیکٹس کے لیے ہنر مندی کے فروغ اور مقامی افرادی قوت کی صلاحیت سازی کے لیے تال میل قائم کرنا چاہیے:جناب منوہر لال
صارفین کے لیے زندگی کو آسان بنانے کے لیے کنکشن چارجز کو آسان بنائیں: جناب منوہر لال
ریاستوں کے درمیان مانگ کی تکمیلی بنیاد پر بجلی کی بینکنگ تاکہ سردیوں کے دوران مانگ کو پورا کیا جا سکے: جناب منوہر لال
Posted On:
12 JUN 2025 5:33PM by PIB Delhi
بجلی اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے آج سری نگر میں مرکز کے زیرانتظام علاقہ جموں و کشمیر کے لیے شہری ترقی اور بجلی کے شعبے کے منظر نامے کا جائزہ لیا۔
جناب عمر عبداللہ، عزت مآب وزیر اعلیٰ، جموں و کشمیر، اور جناب ناصر اسلم وانی، وزیر اعلیٰ، جموں و کشمیر کے مشیر، بھی میٹنگ میں موجود تھے۔ میٹنگ میں جموں و کشمیر کے یوٹی کے چیف سکریٹری، حکومت کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ آف انڈیا(جی او آئی)،یوٹی انتظامیہ، ریاستی پاور یوٹیلٹیز اورسی پی ایس ایز کے نمائندے۔
میٹنگ کے دوران مرکزکے زیرانتظام علاقہ جموں و کشمیر میں پاور سیکٹر کے مسائل پر غور کیا گیا۔یوٹی نے شہری اور بجلی کے شعبے سے متعلق خدشات اور بڑی کامیابیوں اور مستقبل کی طلب کو پورا کرنے کے ممکنہ حل پر بھی روشنی ڈالی۔
یوٹی نے اس کردار پر روشنی ڈالی جو مرکزی حکومت کی ری ویمپڈ ڈسٹری بیوشن سیکٹر اسکیم (آر ڈی ایس ایس)نے بجلی کی تقسیم کے شعبے میں بہتری لانے اوریوٹی کے دور دراز علاقوں کے لیے بجلی کی تقسیم کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں ادا کیا ہے۔ یوٹی نے آر ڈی ایس ایس کاموں کے لیے نظرثانی شدہ لاگت کو منظوری دینے کے لیے مرکزی وزیر کا بھی شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعلیٰ، جموں و کشمیر نے اپنے خطاب میں، شہری اور بجلی کے شعبے سے متعلق مسائل کے سلسلے میں مرکزکے زیرانتظام علاقہ جموں و کشمیر کا جائزہ لینے کے لیے مرکزی وزیر کے سری نگر کے دورے پر شکریہ ادا کیا اوریوٹی کے لیے اہم خدشات کو بھی اجاگر کیا۔یوٹی نے پاور ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسمیشن سیکٹر کی اپ گریڈیشن کے لیے حکومت ہند سے تعاون کی درخواست کی۔ یہ ریمارکس دیے گئے کہ مرکزکے زیرانتظام علاقہ جموں و کشمیر اس شعبے میں بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔
اپنے خطاب میں بجلی اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے میٹنگ میں آنے والے تمام معززین کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے ذکر کیا کہ یوٹی کے ان کے دورے سے مسائل کے حل اور نئے اقدامات کی نشاندہی میں مدد ملے گی جویوٹی کے شہریوں کے لیے خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لیے اٹھائے جا سکتے ہیں۔
انہوں نےیوٹی انتظامیہ سے کہا کہ وہ وسائل کی مناسبیت کے منصوبے کے مطابق صلاحیت میں اضافے کا منصوبہ بنائیں۔ انہوں نے بجلی کی خریداری کی لاگت کو کم کرنے اور بجلی کی خریداری کی لاگت اور آمدنی کے درمیان فرق کو کم کرنے کے لئے ٹھوس کوششیں کرنے کے لئے یوٹی کو مبارکباد پیش کی، جس سے پاور یوٹیلیٹیز کی مالیات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اوریوٹی میں قابل اعتماد بجلی کی فراہمی میں بھی معاون ہو گی۔


عزت مآب وزیر نے یوٹی کو مشورہ دیا کہ وہ آر ڈی ایس ایس کے تحت منظور شدہ کاموں کو تیزی سے نافذ کرے۔ انہوں نے یوٹی کو مشورہ دیا کہ وہ پری پیڈ اسمارٹ میٹرنگ کے کاموں کو مقررہ وقت میں شروع کریں، جس کی شروعات سرکاری اداروں سے ہو اور بعد میں تجارتی اور صنعتی صارفین کے لیے۔ تجربے اور فوائد کے مظاہرے کی بنیاد پر، اسمارٹ میٹرز دوسرے زمرے کے صارفین کے لیے پیش کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوٹی کو چاہیے کہ وہ اگست 2025 تک تمام سرکاری اداروں اور سرکاری کالونیوں کے لیے زیر التواء سرکاری محکمے کے واجبات کی ادائیگی میں تیزی لائے اور پری پیڈ میٹروں کی مکمل فراہمی کرے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یوٹی میں ہائیڈرو پاور کی بہت بڑی صلاحیت ہے جس کا موثر استعمال کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ یوٹی کو مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر ہنر مندی کے فروغ اور ہائیڈرو پروجیکٹس کے لیے مقامی افرادی قوت کی صلاحیت سازی کے لیے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے یوٹی سے بھی کہا کہ وہ این ایچ پی سی کے جاری منصوبوں میں زیر التواء مسائل کو حل کریں تاکہ ان کی جلد تکمیل ہو سکے۔ انہوں نے یوٹی سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ ہائیڈرو پروجیکٹس پر لگائے گئے واٹر سیس کو معاف کرنے پر غور کریں جس سے بجلی کی فراہمی کے اخراجات اور بالآخر صارفین کے لیے ٹیرف کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
بجلی کے مرکزی وزیر نے یوٹی کی مجموعی ترقی میں حکومت ہند کی مسلسل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا اوریوٹی کے لوگوں کی بھلائی کی تمنا کی۔
دورے کے دوران مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جن میں شامل ہیں:
- 132/33کے وی گرڈ اسٹیشن اونتی پورہ کو 145 ایم وی اےسے 175 ایم وی اےتک بڑھانا
- گرڈ اسٹیشن وانپوہ کی توسیع ،جس میں پرانے 20 ایم وی اے ، 132/33 کے وی پاور ٹرانسفارمر کو 50 ایم وی اے، 132/33 کے وی پاور ٹرانسفارمر سے تبدیل کیاجائیگا،جو گرڈ اسٹیشن کولگام کی توسیع کے بعد بچے گا اور گرڈ کے لیے چہار دیواری کی تعمیر کی جائے گی۔
- گرڈ سب اسٹیشن امرگڑھ کو 135ایم وی اےسے 195ایم وی اے تک بڑھانا
- گرڈ سب اسٹیشن ماگام کا 100ایم وی اے سے 130ایم وی اے تک اضافہ
- لوڈ کیٹرنگ کے لیے کولگام گرڈ اسٹیشن پر 50 ایم وی اے ٹرانسفارمر بینک کو 80 ایم وی اے/100 ایم وی اے سے تبدیل کرنا ، ساتھ ہی مستحکم کرنا، آلات کی تبدیلی/ اپ گریڈیشن وغیرہ جیسے متعلقہ کام کرنا۔
*******
ش ح- ف ا- ن ع
UR No 1709
(Release ID: 2136033)