وزارت دفاع
سری لنکا کی فوج کے کمانڈر کاجنوب مغربی کمان، جے پور کا دورہ: دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم
Posted On:
12 JUN 2025 5:00PM by PIB Delhi
اپنے جاری سرکاری دورۂ ہند (11 تا 14 جون 2025) کے سلسلے میں، لیفٹیننٹ جنرل بی کے جی ایم لسانتھا روڈریگو، کمانڈر سری لنکا آرمی نے اپنے دورے کے دوسرے دن ہیڈکوارٹر جنوب مغربی کمان، جے پور کا دورہ کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل روڈریگو کا پرتپاک استقبال لیفٹیننٹ جنرل منجندر سنگھ، جنرل آفیسر کمانڈنگ اِن چیف، جنوب مغربی کمان نے کیا۔ اس موقع پر دونوں سینئر افسران کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جن میں علاقائی سلامتی، مشترکہ تربیتی اقدامات، صلاحیتوں کی ترقی اور بہترین تجربات کے تبادلے جیسے اہم موضوعات شامل تھے۔لیفٹیننٹ جنرل روڈریگو نے کمانڈ ہیڈکوارٹر میں دیگر سینئر افسران سے بھی ملاقات کی، جہاں انہوں نے عملی تجربات کا تبادلہ کیا اور دونوں افواج کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بھی غور کیا۔
اپنی فوجی مصروفیات کے علاوہ، لیفٹیننٹ جنرل روڈریگو ہندوستان کے فوجی اور ثقافتی ورثے سے متعلق اہم مقامات کا بھی دورہ کریں گے، جہاں وہ بھارت کی مالامال فوجی اور ثقافتی تاریخ کا مشاہدہ کریں گے۔
دن کا اختتام مہمان کمانڈر کے اعزاز میں ایک رسمی عشائیے کے ساتھ ہوگا، جس کی میزبانی لیفٹیننٹ جنرل منجندر سنگھ کریں گے۔ اس تقریب سے دونوں ملکوں کی فوجوں کی قیادت کے درمیان غیر رسمی گفتگو اور ذاتی روابط کو مضبوط کرنے کا ایک اہم موقع فراہم ہوگا۔اس دورے سے بھارت اور سری لنکا کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے دونوں ممالک کے جاری عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ یہ تعاون دہائیوں سے جاری مشترکہ تاریخ، باہمی اعتماد اور علاقائی شراکت داری پر مبنی ہے۔
دو طرفہ دفاعی تعلقات مختلف شعبوں پرمحیط ہیں، جن میں مشترکہ مشقیں،صلاحیت سازی،ایک دوسرے کو فوجی تربیت کی فراہمی اور علاقائی چیلنجز سے ہم آہنگ ردعمل شامل ہے،جن سےمستقبل میں مزید قریبی تعاون کی راہ ہموار ہوتی ہے۔
2EGF.jpeg)
KV5M.jpeg)
************
ش ح ۔ ا س ۔ م ا
Urdu Release No-1706
(Release ID: 2136005)