کامرس اور صنعت کی وزارتہ
مرکزی وزیر تجارت اور صنعت جناب پیوش گوئل نے حکومت اور صنعت کے جامع مکالمے کے ذریعے ہند-سویڈن تال میل کو آگے بڑھایا
جناب پیوش گوئل انڈیا-سویڈن ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ پالیسی فورم میں صنعت کے سربراہوں کے ساتھ بات چیت کی؛ہند-یوروپی یونین ایف ٹی اے کے مواقع دریافت کیے
21 ویں ہندو-سویڈن جوائنٹ کمیشن سیشن میں گرین ٹرانزیشن، جدید ٹیکنالوجیز، اور مستحکم سپلائی چین کے شعبے میں اسٹریٹجک تال میل کا جائزہ لیا
انڈیا-سویڈن بزنس راؤنڈ ٹیبل بات چیت میں صاف توانائی، اسمارٹ مینوفیکچرنگ، نقل و حرکت، لائف سائنسز، اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگرکیاگیا
Posted On:
12 JUN 2025 4:23PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر تجارت اور صنعت جناب پیوش گوئل نے اسٹاک ہوم کے اپنے دو روزہ سرکاری دورے کے پہلے دن سویڈش حکومت کے سینئر حکام اور صنعت کے سربراہوں کے ساتھ سلسلہ وار بات چیت کی۔ اس دورے کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط کرنا، تجارت اور سرمایہ کاری کے بہاؤ میں اضافہ کرنا اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں تال میل کے نئے گوشے تلاش کرنا تھا۔
اپنی رسمی بات چیت کے سلسلے میں، جناب پیوش گوئل نے بین الاقوامی ترقیاتی تعاون اور غیر ملکی تجارت کے وزیربینجمن ڈوسا، اور اسٹیٹ سکریٹری برائے بیرونی تجارت مسٹر ہاکن جیورل سے ملاقات کی۔ان کی بات چیت ہند-سویڈن تجارت اور سرمایہ کاری کی شراکت داری کے دائرہ کار کو بڑھانے، پائیدار صنعتی تال میل کو آسان بنانے، اور ٹیکنالوجی اور اختراع پر مبنی ترقی کے کلیدی شعبوں کو نشان زد کرنے پر مرکوز تھی۔
اس دورے کے دوران ہند-سویڈن مشترکہ کمیشن برائے اقتصادی، صنعتی اور سائنسی تعاون کا 21 واں اجلاس منعقد ہوا۔ سیشن کی مشترکہ صدارت اسٹیٹ سکریٹری برائے بیرونی تجارت عالی جناب ہاکن جیورل ، جوائنٹ سکریٹری برائے فروغ صنعت اور اندرونی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی) جناب سنجیو اور جوائنٹ سکریٹری برائے تجارت جناب ساکیت کمار نے کی۔اجلاس کے ایجنڈے میں جدت طرازی اور تحقیق میں اسٹریٹجک تعاون اور ہند-سویڈن اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر گول میز بات چیت شامل تھی۔ میٹنگ میں اہم سویڈش اداروں بشمول لیڈ آئی ٹی، وینووا، سویڈش انرجی ایجنسی، سویڈش نیشنل اسپیس ایجنسی، نیشنل بورڈ آف ٹریڈ، سویڈش ایکسپورٹ کریڈٹ ایجنسی، بزنس سویڈن، اور سویڈش چیمبر آف کامرس ان انڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ دونوں فریقوں نے گرین ٹرانزیشن، جدید ٹیکنالوجیز اور مستحکم سپلائی چین کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی مشترکہ عہد بندی پر زوردیا۔
جناب پیوش گوئل نے ہند-سویڈن بزنس لیڈرز کی گول میز کانفرنس سے بھی خطاب کیا، جہاں انہوں نے سویڈن کی صنعت کے سرکردہ نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے کمپنیوں کو دعوت دی کہ وہ ملک کے سازگار ریگولیٹری ماحول، بڑھتے ہوئے صارفین کی بنیاد، ہنر مند ٹیلنٹ پول، اور بخوبی ترقی یافتہ صنعتی ڈھانچے کا فائدہ اٹھا کر ہندوستان میں اپنے کاروبار کو وسعت دے ۔ گول میز بات چیت میں صاف توانائی، اسمارٹ مینوفیکچرنگ، نقل و حرکت، لائف سائنسز اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے نجی شعبے میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
وزیر موصوف نے کنفیڈریشن آف سویڈش انٹرپرائز میں ہند-سویڈن اعلیٰ سطحی تجارت اور سرمایہ کاری پالیسی فورم میں حصہ لیا۔ فورم میں دونوں اطراف کے کاروباری سربراہان اور پالیسی ساز مجوزہ ہند-یورپی یونین آزاد تجارتی معاہدے کے تحت بدلتے ہوئے تجارتی ڈھانچے اور مواقع پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ اس موقع پرسی آئی آئی اور کنفیڈریشن آف سویڈش انٹرپرائز کی طرف سے پریزنٹیشنز پیش کی گئیں۔ معروف کمپنیوں کے سی ای او نے ویلیو چین پارٹنرشپ کو بڑھانے، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور سرمایہ کاری کی سہولت کے سلسلے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
آٹومیشن، قابل تجدید توانائی، پائیدار فوڈ سسٹم، میری ٹائم ٹیکنالوجی، اور جدید ترین آلات جیسے شعبوں سے تعلق رکھنے والی سویڈش کمپنیوں کے ساتھ متعدد بالمشافہ ملاقاتیں ہوئیں۔ متعدد کمپنیوں نے ہندوستانی معیشت پر مضبوط اعتماد کا اظہار کیا اور نئی سرمایہ کاری، صلاحیت میں توسیع، اور مضبوط لوکلائزیشن کے ذریعے اپنی موجودگی کو وسعت دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔ زیر نظر باہمی تال میل کے شعبوں میں سر زمین تک رسائی کی سہولت، ہنر مندی کی شراکت داری، اور فاسٹ ٹریک کلیئرنس شامل ہیں۔
ہندوستانی سفارت خانہ اور سویڈن-انڈیا بزنس کونسل نے شام کو کاروباری اسٹیک ہولڈرز،ارباب حل وعقد اور حکومتی نمائندوں کے ساتھ گول میز استقبالیہ کی مشترکہ میزبانی کی۔ جناب پیوش گوئل نے عالمی مینوفیکچرنگ اور اختراعی مرکز بننے کے ہندوستان کے وژن کا اعادہ کیا اور سویڈن کے ساتھ اہم شعبوں بشمول سبز ٹیکنالوجی، اختراع کی قیادت میں ترقی، اور ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر میں پائیدار شراکت داری پر زور دیا۔
اسٹاک ہوم میں ہونے والی ملاقاتوں سے ہند-سویڈن اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں جاری رفتار کی عکاسی ہوتی ہے اور اثر دار ، مستقبل رخی اقدامات میں باہمی تعاون کرنے کے مشترکہ عزائم کی توثیق ہوتی ہے۔
********
ش ح ۔م ش ع۔م ذ
UR No. 1703
(Release ID: 2135999)