وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے احمد آباد سانحہ پر رنج وغم کا اظہار کیا، فوری اور مؤثر راحت رسانی کی  یقین دہانی کرائی

Posted On: 12 JUN 2025 4:15PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے احمد آباد میں آج ہونے والے المناک حادثے پر  گہرے  رنج  اور صدمے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحہ  پر پورا ملک  غمزدہ  ہے۔انہوں نے حادثے کو اس قدر دل دہلا دینے والا قرار دیا  جسے الفاظ میں بیان نہیں کیاجاسکتا ہے۔

جناب نریندر مودی نے کہا کہ وہ وزیروں اور متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ متاثرہ افراد کو فوری اور مؤثر راحت رسانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں،انہوں نے لکھا:

‘‘احمد آباد میں پیش آنے  والے سانحے سے ہم انتہائی غمزدہ  ہیں۔ یہ اس قدر دل دہلادینے والا ہے جسے الفاظ  میں بیان نہیں کیاجاسکتا۔ اس مصیبت کی گھڑی میں، میری ہمدریاں متاثر ہونے والے تمام لوگوں کے ساتھ ہیں۔ میں ان وزراء اور حکام سے رابطے میں ہوں جو متاثرین کی مدد کے لیے کام کر رہے ہیں۔’’

********

ش ح ۔م ش ع۔م ذ

UR No. 1702

 


(Release ID: 2135968)