یو پی ایس سی
یو پی ایس سی نے انڈین فاریسٹ سروسز (ابتدائی) امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کیا
Posted On:
11 JUN 2025 7:29PM by PIB Delhi
25/05/2025 کو سول سروسز (ابتدائی) امتحان، 2025 کے ذریعے منعقدہ اسکریننگ ٹیسٹ کی بنیاد پر، درج ذیل رول نمبروں کے حامل امیدوار انڈین فاریسٹ سروس (مین) امتحان، 2025 میں داخلے کے لیے اہل ہو گئے ہیں۔
ان امیدواروں کی امیدواری عارضی ہے۔ امتحان کے قواعد کے مطابق، ان تمام اہل امیدواروں کو درج ذیل تفصیلات فراہم کرنے/ اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ایک ونڈو فراہم کی جائے گی:
(a) سول سروسز (مین) امتحان 2025 میں داخلے کے لیے 200 روپے کی فیس جمع کرانا، سوائے فیس سے مستثنیٰ امیدواروں یعنی خواتین/پی ڈبلیو بی ڈی/ایس سی/ایس ٹی امیدواروں کے معاملے میں۔
(b) بڑے فونٹ میں سکرائب کی تفصیلات، معاون ڈیوائس اور سوالیہ پیپر جمع کروانا/ اپ ڈیٹ کرنا (مین امتحان کے لیے)۔
(c) گزٹ نوٹیفکیشن جمع کروانا (اگر کسی امیدوار نے میٹرک کے بعد نام تبدیل کر دیا ہو اور/ یا اس کے میٹرک یا اعلیٰ تعلیمی سرٹیفکیٹ میں دیے گئے نام اور سی ایس ای-2025 آن لائن درخواست میں دیے گئے نام میں مماثلت نہ ہو)۔
ان تفصیلات کو پُر کرنے اور اسے جمع کرانے کے لیے ونڈو کمیشن کی ویب سائٹ پر 16 سے 25 جون 2025 تک دستیاب رہے گی۔
امیدواروں کو یہ بھی مطلع کیا جاتا ہے کہ سی ایس (پی) امتحان، 2025 کے نمبر، کٹ آف مارک اور جوابی کلیدیں کمیشن کی ویب سائٹ یعنی https://upsc.gov.in پر صرف انڈین فاریسٹ سروس امتحان، 2025 اور سول سروسز امتحان، 2025 کے مکمل عمل کے بعد، یعنی نتیجہ کے حتمی اعلان کے بعد اپ لوڈ کیے جائیں گے۔
دھول پور ہاؤس، شاہ جہاں روڈ، نئی دہلی کے احاطے میں امتحانی ہال کی عمارت کے قریب یونین پبلک سروس کمیشن کا ایک سہولت کاؤنٹر ہے۔ امیدوار مذکورہ امتحان کے نتائج کے بارے میں کوئی بھی معلومات/ وضاحت تمام کام کے دنوں میں صبح 10.00 بجے سے شام 5.00 بجے کے درمیان ذاتی طور پر یا ٹیلی فون نمبر 011-23385271، 011-23098543 یا 011-23381125 پر رابطہ کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔
پی ڈی ایف فائل کے لیے یہاں کلک کریں۔
**************
ش ح۔ ف ش ع
11-06-2025
U: 1691
(Release ID: 2135811)