کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکسٹائل کی برآمدات سے متعلق ٹاسک فورس کی پہلی میٹنگ کامرس سکریٹری جناب سنیل برتھوال کی صدارت میں منعقد


ٹیکسٹائل کے شعبے کے اہم مسائل کے حل کے لیے مشترکہ پلیٹ فارم کی تشکیل کے لیے ٹاسک فورس قائم کی جائے گی

Posted On: 11 JUN 2025 5:50PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کی برآمدات سے متعلق ٹاسک فورس کی پہلی میٹنگ کامرس سکریٹری جناب سنیل برتھوال کی صدارت میں 10 جون 2025 کو دہلی کے ونیجیہ بھون میں ہوئی تھی۔ جس میں بھارت سے ٹیکسٹائل کی برآمدات میں اضافے سے متعلق مسائل اور حکمت عملیوں پر غور کیا گیا۔

ٹیکسٹائل ٹاسک فورس کے قیام کا بنیادی مقصد تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرکے ٹیکسٹائل کے شعبے سے متعلق اہم مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک متحد پلیٹ فارم بنانا ہے ۔ یہ مسائل کو حل کرنے اور عالمی منڈیوں میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں ہندوستان کے حصے کو بڑھانے کے لیے حکمت عملی تیار کرنے میں مدد کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان فعال تعاون کا باعث بنے گا ۔

میٹنگ کے دوران ہونے والی بات چیت میں ٹیکسٹائل ویلیو چین کے تمام پہلوؤں سے متعلق امور اور مسائل پر غور کیا گیا۔ اس میں ملبوسات کی تیاری کے یونٹس (گارمنٹس مینوفیکچرنگ یونٹس )میں ای ایس جی  انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن، قابل تجدید توانائی کے استعمال، یورپی یونین کا جنگلات کی کٹائی سے متعلق ضابطہ ، (یوروپی یونین ڈیفوریسٹیشن ریگولیشن (ای یو ڈی آر) ، برآمدات کے فروغ کے لیے ای-کامرس کو مضبوط بنانے اور ضابطہ جاتی نظام ،مزدوروں سے متعلق معاملات، پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے لاگت میں مسابقت، ہنرمندی کی تربیت، برانڈنگ، شرحِ سود میں سبسڈی کی اسکیموں کے حوالے سے تجاویز، سرٹیفکیشن اور ٹیسٹنگ کے لیے معاونت، ایم ایس ایم ای برآمد کنندگان کے لیے برآمدی کریڈٹ پر ضمانتی معاونت، آر او ڈی ٹی ای پی/آر او ایس سی ٹی ایل/ ڈیوٹی ڈرابیک، پی ایم میترا پارکس، جیوٹ سے بننے والی نئی متنوع مصنوعات (جے ڈی پی ایس ) کی ترقی، جی آئی مصنوعات کے لیے علیحدہ یچ ایس کوڈ، قدرتی ریشوں جیسے کہ جیوٹ کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ، اور وزارتِ تجارت کی جانب سے قائم کیے جانے والے ایکسپورٹ پروموشن مشن سے متعلق معاملات سمیت دیگر برآمدی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

میٹنگ میں محکمہ تجارت کے خصوصی سکریٹری جناب راجیش اگروال ، محکمہ تجارت کے خصوصی سکریٹری جناب ایل ستیہ سرینیواس ، محکمہ تجارت کی خصوصی سکریٹری اور مالیاتی مشیر محترمہ آرتی بھٹناگر ، ڈی جی ایف ٹی کی ایڈیشنل سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل جناب اجے بھادو ، ٹیکسٹائل کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب روہت کنسل کے علاوہ متعلقہ محکموں اور وزارتوں ، ایکسپورٹ پروموشن کونسلوں ، صنعتی انجمنوں اور برآمد کنندگان کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔

مختلف ٹیکسٹائل ایکسپورٹ پروموشن کونسلوں اور صنعتی انجمنوں کے نمائندوں اور ان کے برآمد کنندگان ارکان نے زیرِ بحث معاملات پر اپنے خیالات اور تجاویز پیش کیں۔ غور و خوض کے نتیجے میں چیئرپرسن نے فیصلہ کیا کہ متعلقہ امور پر ذیلی ٹاسک فورسز تشکیل دی جائیں گی ذیلی ٹاسک فورس کی قیادت متعلقہ وزارت کے ساتھ ساتھ ایکسپورٹ پروموشن کونسلوں اور صنعت کے شرکاء کریں گے تاکہ ٹاسک فورس کو مؤثر اور قابلِ عمل سفارشات مہیا کی جا سکیں ۔ میٹنگ کا اختتام ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کے اہداف اور 2047 کے لیے وکست بھارت وژن کے حصول کے لیے ایک روڈ میپ بنانے کے لیے باہمی تعاون سے کام کرنے کے مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح۔ ش آ۔ش  ہب )

U. No.1685


(Release ID: 2135779)
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil