قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فائلوں اور عدالتوں سے بڑھ کر خدمت:محکمہ قانونی امور کا عالمی یومِ عطیہ خون کے موقع پر خون کا عطیہ

Posted On: 11 JUN 2025 2:55PM by PIB Delhi

ایک بامعنی اقدام کے تحت،محکمہ قانونی امور، وزارت قانون و انصاف نے انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے تعاون سے آج شاستری بھون، نئی دہلی میں عالمی یومِ عطیہ خون 2025 کی مناسبت سے ایک خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا۔

یہ کیمپ ڈاکٹر انجو راتھی رانا، لا سیکرٹری کی قابل قدر موجودگی میں منعقد ہوا، جنہوں نے رضاکارانہ خون عطیہ کرنے کو ہمدردی اور فلاحِ عامہ کا ایک پائیدار اظہار قرار دیا۔ محکمہ کے افسران اور عملے کے ارکان، جن میں خواتین افسران اور سینئر حکام بھی شامل تھےانھوں نے اس زندگی بچانے والے مقصد میں فعال شرکت کرتے ہوئے خون عطیہ کیا۔

یہ اقدام اس سال کے عالمی موضوع  ْخون دیں، امید دیں: مل کر زندگیاں بچائیں ْ سے ہم آہنگ تھا۔ اس نے باقاعدہ، رضاکارانہ اور بغیر معاوضے کے خون کے عطیات کے اہم کردار کو اجاگر کیا، جو ضرورت مندوں کے لیے محفوظ اور وافر مقدار میں خون کی فراہمی کو یقینی بناتے ہیں۔

دنیا بھر میں 14 جون کو منایا جانے والا "ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے" رضاکارانہ خون عطیہ کرنے والوں کی بے لوث خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے، جن کے یہ عظیم اقدامات بے شمار جانیں بچاتے ہیں اور عوامی صحت کے نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔

اس اقدام کے ذریعے، محکمہ قانونی امور نے شہری ذمہ داری، عوامی فلاح و بہبود اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنے عزم کو تقویت دی۔ محکمہ نے صرف خون کا عطیہ نہیں دیا  بلکہ اس نے عوامی خدمت کے اپنے وعدے میں نئی روح پھونک دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح۔ ش آ۔ج)

U. No.1673


(Release ID: 2135672)
Read this release in: English , Hindi , Tamil