ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ناروے کی ماہی پروری اور سمندری پالیسی کی وزیر محترمہ ماریان سیورٹسن نیس کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی


سمندری وسائل کے انتظام، پائیدار ماہی گیری اور سمندری معیشت  پر تبادلہ خیال کیا

ہندوستان اور ناروے نے اقوام متحدہ کی اوشین کانفرنس میں سمندری حکمرانی اور سمندری معیشت  پر تبادلہ خیال کیا

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نےیو این او سی3 میں ناروے کے ساتھ فشریز پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا

Posted On: 11 JUN 2025 12:35PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج ناروے کی ماہی پروری اور سمندری پالیسی کی وزیر محترمہ ماریان سیورٹسن نیس کے ساتھ پائیدار ماہی گیری، سمندری وسائل کے انتظام، پائیدار ماہی پروری اور سمندری معیشت کے وسیع فریم ورک سے متعلق کئی امور ومسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے دو طرفہ ملاقات کی۔

بعد ازاں تیسری اقوام متحدہ کی سمندری کانفرنس (یو این او سی3) کے موقع پر منعقدہ دوطرفہ میٹنگ کے دوران، جو اس وقت نیس، فرانس میں جاری ہے،دونوں وزراء کی قیادت میں وفود کی سطح کی بات چیت میں ہندوستان اور ناروے نے پائیدار سمندری حکمرانی اور ماہی پروری پر تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے عہد کا اعادہ کیا۔

بات چیت کے دوران، دونوں وزراء نے ماہی گیری کے شعبے میں ہندوستان اور ناروے کے درمیان دیرینہ شراکت پر روشنی ڈالتے ہوئے، سمندری نظم و نسق میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس بات چیت میں مشترکہ ترجیحات جیسے سمندری وسائل کا پائیدار استعمال، ڈیٹا شیئرنگ کے بہتر طریقہ کار اور ضرورت سے زیادہ ماہی گیری اور سمندری آلودگی جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کابھی احاطہ کیا گیا۔

دونوں فریقوں نے علم کے تبادلے، صلاحیت کی تعمیر اور ٹیکنالوجی کے اشتراک پر زور دینے کے ساتھ، پائیدار ترقی کے لیے اقوام متحدہ  کے سمندری سائنس کے دہائی کے اہداف (2030-2021) کے حصول میں بین الاقوامی تعاون کی اہمیت کو تسلیم کیا۔ وزراء نے ہندوستان-ناروے کے موجودہ تعاون کو فروغ دینےبالخصوص  ایک پائیدار اور جامع سمندری معیشت کی ترقی  سے متعلق  شعبوں کے مواقع  پر بھی  غور وخوض کیا۔

یو این او سی3 ، جو 9 سے 13 جون تک منعقد ہو رہی ہے،  میں عالمی رہنماؤں، سائنسدانوں، پالیسی سازوں اور صنعت کے نمائندوں کو سمندر کی صحت، پائیدار ترقی اور موسمیاتی  استحکام  کے لیے اجتماعی اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے یکجا ہوئےہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی قیادت میں ہندوستان کی شرکت، عالمی سمندری ایجنڈے کی تشکیل میں فعال کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ساحلی برادریوں کے مفادات کے تحفظ اور سمندر پر مبنی پائیدار معاش کو فروغ دینے کے لیے ملک کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

نیس میں ہونے والی بات چیت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب دنیا بھر کے ممالک سمندری تحفظ کے ساتھ اقتصادی ترقی کو متوازن کرنے کی کوششیں تیز کر رہے ہیں۔ ہندوستان-ناروے ڈائیلاگ کو سمندری وسائل کی طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے کثیرجہتی تعاون کو تقویت دینے کے ایک قدم کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح – م ش-ع ن)

U. No. 1667


(Release ID: 2135623)
Read this release in: English , Hindi , Tamil , Malayalam