جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی آر ای ڈی اے-اریڈا نے گرین فنانسنگ کو فروغ دینے کے لئے کیو آئی پی کے ذریعہ کامیابی کے ساتھ 2,005.90 کروڑ اکٹھا کیا

Posted On: 11 JUN 2025 12:23PM by PIB Delhi

انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ (آئی آر ای ڈی اے) نے کوالیفائیڈ انسٹی ٹیوشنز پلیسمنٹ (کیو آئی پی) کے ذریعہ  کامیابی کے ساتھ 2,005.90 کروڑ اکٹھے کیے ہیں۔ 12.15 کروڑ ایکویٹی حصص 165.14 فی حصص کی قیمت پر جاری کر کے سرمایہ کو بڑھایا گیا، جس میں 10 روپے کی قیمت پر 155.14 فی حصص کا پریمیم شامل ہے۔

165.14  روپے کی ایشو قیمت فی ایکویٹی شیئر 173.83  روپے کی فلور پرائس پر 5.00 فیصد  کی رعایت کی نمائندگی کرتی ہے۔ 5 جون - 2025 کو شروع کیا گیا کیو آئی پی ایشو  10 جون -  2025 کو بند ہو گیا، جس میں ملکی اور غیر ملکی اہل ادارہ جاتی خریداروں(کیو آئی بیز) کے متنوع گروپ   جس میں  انشورنس کمپنیاں، شیڈول کمرشل بینک اور غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کار کی طرف سے حوصلہ افزا ردعمل موصول ہوئے۔ بورڈ نے آج یعنی 11 جون 2025 کو منعقدہ اپنے اجلاس میں اہل ادارہ جاتی خریداروں کو ایکویٹی شیئرز کی الاٹمنٹ کی منظوری دی ہے۔

کیو آئی پی کو 2,005.90 کروڑ  روپے کی بولیوں  اور 1,500 کروڑ  روپے کے بیس ایشو سائز کے ساتھ اوور سبسکرائب کیا گیا، جس سے 1.34 گنا سبسکرپشن حاصل ہوا۔ اس کامیاب  ایشوکے ذریعے اکٹھا کیا گیا سرمایہ آئی آر ای ڈی اے - اریڈا کے ٹائر-1 کیپٹل اور مجموعی طور پر کیپیٹل ایکویسی ریشیو ( سی اے آر) کو مزید مضبوط کرے گا، جس سے کمپنی کی ہندوستان میں قابل تجدید توانائی کے شعبے کو وسعت دینے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

اس کامیابی پر روشنی ڈالتے ہوئے آئی آر ای ڈی اے کے  چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب  پردیپ کمار داس نے کہا- ‘‘نومبر - 2023 میں ہمارے آئی پی او کے بعد مختصر وقت میں اس  کیو آئی پی کی کامیاب تکمیل سرمایہ کار برادری اور نئی قابل تجدید توانائی کی وزارت کی طرف سے  آئی آر ای ڈی اے پر کیے گئے اعتماد اور بھروسہ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پروجیکٹس اور ایک سبز و پائیدار توانائی کے مستقبل کی طرف ہندوستان کو گرین  اور ٹکاؤ توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے  میں  اہل بنائے گا’’۔

آئی آر ای ڈی اے کے سی ایم ڈی جناب پرہلاد جوشی نے  نئی اور قابل تجدید توانائی، امور صارفین اور خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر جناب شری پد نائک، بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت جناب سنتوش کمار سارنگی، سکریٹری ایم این آر ای  سرمایہ کاری اور عوامی اثاثہ جات کا شعبہ (ڈی آئی پی اے ایم) اور  بورڈ آ ف ڈائریکٹرز کے تئیں ان کے تعاون اور  بہترین  رہنمائی کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

آئی آر ای ڈی اے –اریڈا  نے تمام ادارہ جاتی سرمایہ کاروں اور اسٹیک ہولڈرز کی مسلسل حمایت پر اظہار تشکر کیا اور ملک کے صاف توانائی کی مالیاتی اقدامات کی قیادت کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

*****

 ش ح – ظ ا – م ش

UR No. 1648


(Release ID: 2135599)