سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پوشن ابھیان ہندوستان کے تغذیے کی کمی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مودی حکومت کی کوشش اور عزم ہے: ہرش ملہوترا


حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں  کے لیے مناسب تغذیے  کی فراہمی کو یقینی بنانے کی حمایت کرنا صحت مند بچے کی نشوونما کے لیے اہم ہے

Posted On: 09 JUN 2025 4:44PM by PIB Delhi

پوشن ابھیان کے ایک حصے کے طور پر، کارپوریٹ امور اور سڑک، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر مملکت، جناب ہرش ملہوترا نے دہلی کے کرشنا نگر کے سروودیا بال ودیالیہ میں مستفیدین کے درمیان  تقریباً 500 نیوٹریشن کٹس تقسیم کیے۔

کرشنا نگر کے رکن اسمبلی  ، ڈاکٹر انیل گوئل کے ساتھ مقامی کونسلر جناب  سندیپ کپور، کونسلر، کرشنا نگر وارڈ، جناب  راجو سچدیوا (راجو سائی)، کونسلر، جگت پوری وارڈ، محترمہ میناکشی شرما، کونسلر، انارکلی وارڈ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر مملکت جناب ہرش ملہوترا نے کہا کہ پوشن ابھیان ہندوستان کے تغذیے کی کمی کے چیلنجوں سے نمٹنے، صحت مند ترقی اور بہتر نش و نما کو فروغ دینے اور اپنے شہریوں کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے مودی حکومت کی کوشش اور عزم ہے۔

جناب  ملہوترا نے کہا کہ اس پروگرام نے ملک گیر جن آندولن کو فعال کیا ہے، جو غذائیت سے متعلق رویے میں تبدیلی اور مثبت خوراک اور صحت کی دیکھ بھال کے طریقوں کو فروغ دیتا ہے۔

وزیر موصوف  نے اپنے خطاب میں ذکر کیا کہ پوشن ابھیان نے ہندوستان میں خاص طور پر بچوں، نوعمر لڑکیوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی  ماؤں میں تغذیہ کے نتائج کو بہتر بنانے میں اہم پیش رفت کی ہے۔

وزیر موصوف نے پوشن ٹریکر ایپ کی ستائش کی جو غذائیت کی خدمات کی حقیقی وقت پر  نگرانی کے قابل بناتی ہے اور بروقت مداخلت اور پیشرفت کی بہتر ٹریکنگ کو یقینی بناتی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ پوشن ابھیان نے بین شعبہ جاتی  مؤثر ہم آہنگی اور کمیونٹی کی شمولیت کا مظاہرہ کیا ہے، جس میں خوراک کے تنوع، ماں کی صحت اور بچوں کی نشوونما کو فروغ دیا گیا ہے۔

جناب  ملہوترا نے حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں  کے لیے  مناسب تغذیے کو یقینی بنانے کی وکالت کی جو کہ صحت مند بچے کی نشوونما کے لیے بہت ضروری ہے کیونکہ زچگی کے وقت کی تغذیہ بچے کی پیدائش کے دوران صحت کی پیچیدگیوں کو روکنے اور پیدائش کے صحت مند نتائج کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

 

وزیر مملکت نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنی زندگیوں میں مناسب تغذیے کو ترجیح دیں اور اپنے لیے صحت مند مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے صحت مند کھانے کی عادات کو فروغ دیں اور کہا کہ ’’آئیے ہم مل کر غذائیت کو فروغ دینے اور اپنی زندگیوں اور اپنے آس پاس کے لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثر ڈالنے کے لیے اجتماعی کوشش کریں!‘‘

 

وزیر موصوف نے کہا کہ غذائیت کو ترجیح دے کر، ہندوستان ایک صحت مند، زیادہ پیداوار والا اور خوشحال ملک بنا سکتا ہے، جس سے وہ وکست بھارت کے اپنے ویژن کو حاصل کر سکتا ہے۔




********

 

 (ش ح۔ م م ع۔ت ح)

UN. 1596


(Release ID: 2135168)
Read this release in: English , Hindi , Tamil