بھارتی چناؤ کمیشن
چیف الیکشن کمشنر گیانش کمار کل انتخابی سالمیت پر بین الاقوامی آئی ڈی ای اے اسٹاک ہوم کانفرنس میں کلیدی خطاب کریں گے
سی ای سی نے سویڈن میں ہندوستانی تارکین وطن سےیادگارملاقات کی
Posted On:
09 JUN 2025 3:23PM by PIB Delhi
ہندوستان کے چیف الیکشن کمشنر(سی ای سی) جناب گیانیش کمار سویڈن میں 10 سے 12 جون 2025 کے دوران منعقد ہونے والی انٹرنیشنل آئی ڈی ای اے اسٹاک ہوم کانفرنس برائے انتخابی شفافیت میں شرکت کے لیے موجود ہیں اور انہوں نےسویڈن میں ہندوستانی تارکین وطن کے ساتھ ایک یادگار ملاقات کی۔چیف الیکشن کمشنر نے بیرون ملک مقیم ہندوستانی شہریوں(این آر آئی ایز) اور اوورسیز سٹیزنز آف انڈیا( او سی آئی ایز) میں جامع شمولیت اور شہری شراکت داری پر الیکشن کمیشن کے عزم کو دوہرایا۔ انہوں نے آن لائن ووٹر رجسٹریشن سسٹم اور الیکٹرانک ٹرانسمیشن آف پوسٹل بیلٹ مینجمنٹ سسٹم(ای ٹی پی بی ایم ایس) جیسے اقدامات کو اجاگر کیا، جن کا مقصد بیرون ملک مقیم ووٹروں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو ممکن بنانا ہے۔
انتخابی انتظامات میں ہندوستان کی قیادت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب گیانش کمار کو کل سے شروع ہونے والی کانفرنس میں افتتاحی کلیدی خطبہ دینے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ ہندوستانی انتخابات کے بڑے پیمانے پر اور مشق میں شامل لاجسٹکس کی وسعت پوری دنیا میں الیکشن مینجمنٹ باڈیز (ای ایم بی) کے درمیان گہری دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔ تقریباً 50 ممالک کی نمائندگی کرنے والے 100 سے زائد شرکاء اس کانفرنس میں حصہ لے رہے ہیں، جس کا اہتمام انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ڈیموکریسی اینڈ الیکٹورل اسسٹنس (انٹرنیشنل آئی ڈی ای اے) نے سویڈن کی وزارت خارجہ، سویڈش الیکشن اتھارٹی اور آسٹریلیائی الیکشن کمیشن کے اشتراک سے کیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر آج بین الاقوامی آئی ڈی ای اے کے سکریٹری جنرل جناب کیون کاساس-زمورا، بین الاقوامی آئی ڈی ای اے کے سکریٹری جنرل سمیت بین الاقوامی آئی ڈی ای اے کے سینئر حکام کے ساتھ اپنی میٹنگز کا آغازکریں گے۔ اس کے بعد برطانیہ، نیدرلینڈ، فرانس، جنوبی افریقہ، انڈونیشیا، میکسیکو، منگولیا اور سوئٹزرلینڈ سمیت تقریباً 20 ممالک کے چیف الیکشن کمشنروں کے ساتھ تفصیلی علاحدہ علاحدہ دو طرفہ میٹنگز ہوں گی، جس سے عالمی جمہوری تعاون اور آنے والے دنوں میں بہترین عمل کے تبادلے کے لیے ہندوستان کے عزم کو مزید تقویت ملے گی۔
اس کے علاوہ جناب گیانش کمار دیگر سینئر بین الاقوامی ہم منصبوں کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے ،جن میں ڈائریکٹر (ایشیا پیسیفک) انٹرنیشنل آئی ڈی ای اےمحترمہ لینا ریکیلا تمانگ،نمبیا کے الیکشن کمیشن کی چیئر پرسن ڈاکٹر ایلسی ٹی نگکیمبوا اورماریشس کے الیکشن کمشنر جناب عبدالرحمان محمد عرفان شامل ہیں۔
اسٹاک ہوم کانفرنس انتخابی سالمیت کو درپیش عصری چیلنجوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے الیکشن مینجمنٹ باڈیز کے سربراہان، پالیسی سازوں اور ادارہ جاتی رہنماؤں کو یکجاکرتی ہے، جس میں غلط معلومات، ڈیجیٹل خلل، انتخابی سلامتی، آب و ہوا سے متعلق خطرات اور انتخابات میں مصنوعی ذہانت کا کردار کلیدی توجہ کے شعبوں میں شامل ہیں۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر ہندوستان نے بین الاقوامی آئی ڈی ای اے کے ساتھ ایک دیرینہ شراکت داری کو برقرار رکھا ہے، جو اپنے ادارہ جاتی اختراعات اور جمہوری تجربات کے ذریعے عالمی گفتگو میں فعال طور پر تعاون کر رہا ہے۔ صلاحیت سازی کے مختلف پروگراموں اور کانفرنسوں کے ذریعے، ہندوستان کا انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیموکریسی اینڈ الیکشن مینجمنٹ،(آئی آئی آئی ڈی ای ایم) بھی انتخابی نظم و نسق کی عمدہ کارکردگی کے لیے ایک اہم ادارہ بن کر ابھر رہا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمارالیکشن کمیشن آف انڈیا کےسینئر افسران پرمشتمل ایک وفدقیادت کر رہے ہیں ، جس میں آئی آئی آئی ڈی ای ایم کے ڈائریکٹر جنرل، جناب راکیش ورما، ڈی ڈی جی (قانون) اور جناب راہل شرما، پرنسپل سکریٹری شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع ن۔ ج ا
Urdu No. 1592
(Release ID: 2135139)