لوک سبھا سکریٹریٹ
لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا جودھپور کا دورہ کریں گے
جناب برلا آئی آئی ٹی جودھپور میں لیکچر ہال- II کا افتتاح کریں گے اور سائنس کے فروغ سے متعلق سرگرمیوں میں شرکت کریں گے
Posted On:
08 JUN 2025 4:23PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 08 جون 2025: لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا 09 جون کو (بروز پیر) انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) کا دورہ کریں گے ۔ اس موقع پر، جناب برلا ادارے میں نئے لیکچر ہال کامپلیکس – IIکا افتتاح کریں گے۔
راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ جناب راجندر گہلوت، سماجی کارکن جناب نمبا رام، مشہور خلائی سائنس داں اور آئی آئی ٹی جودھپور کے بورڈ آف گورنرس کے چیئرپرسن جناب اے ایس کرن کمار، آئی آئی ٹی جودھپور کے ڈائرکٹر ، پروفیسراویناش کے اگروال اور ڈپٹی ڈائرکٹر پروفیسر بھبانی کے ستپتی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ جناب اے ایس کرن کمار اس پروگرام کی صدارت کریں گے۔
توقع کی جاتی ہے کہ آئی آئی ٹی جودھپور میں 14.80 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ یہ جدید ترین لیکچر ہال کامپلیکس ادارے کی تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کو نئی سمت عطا کرے گا۔
اپنے دورے کے دوران، جناب برلا ’تحقیقی پہل قدمی گرانٹ ‘ بھی تقسیم کریں گے، جس کا مقصد محققین اور اختراع سے متعلق پروجیکٹوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس کے علاوہ، موصوف ادارے کی نئی سرکاری ویب سائٹ بھی لانچ کریں گے۔
اس موقع پر، لوک سبھا کے اسپیکر ’کھیل کے ذریعہ سائنس‘ نامی کامک سیریز کا بھی اجراء کریں گے، جسے سائنس کو مقبول عام بنانے کے مقصد سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ سیریز بچوں اور نوجوانوں کو ایک آسان اور دلچسپ زبان میں سائنٹفک انداز میں سوچنے کے لیے مربوط کرنے کی ایک اختراعی کوشش ہے۔
لوک سبھا اسپیکر کا یہ دورہ عوام الناس تک اعلیٰ تعلیم، اختراع اور سائنس کی رسائی کو وسعت دینے کی ایک اہم پہل قدمی ہے۔
راجستھان میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی جودھپور (آئی آئی ٹی جودھپور) ایک سرکردہ تکنیکی ادارہ ہے جسے 2008 میں حکومت ہند کے ذریعہ قائم کیا گیا تھا۔ یہ اعلیٰ معیار کی حامل انجینئرنگ کی تعلیم، تحقیق اور اختراع کے لیے جانا جاتا ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:1568
(Release ID: 2135011)