زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر زراعت جناب شیوراج سنگھ نے آج مدھیہ پردیش کے سیہور میں کسانوں سے ملاقات کی
وِکست کرشی سنکلپ ابھیان کا دسواں دن، لاکھوں کسان جڑے، یہ مہم 12 جون تک جاری رہے گی
ہر مستحق غریب شخص کو پی ایم اے وائی کے تحت مکان ملے گا:جناب شیوراج سنگھ
اعلیٰ معیار کے بیج پیداوار کو ڈیڑھ گنا تک بڑھا سکتے ہیں:جناب چوہان
لکھپتی دیدی اسکیم کے ذریعے غریب خواتین اقتصادی طور پر بااختیار ہو رہی ہیں: مرکزی وزیرجناب چوہان
نرمدا کا پانی جلد ہی سیہور پہنچے گااور کئی گاؤں بھی جوڑ ے جائیں گے: جناب شیو راج سنگھ
انشورنس کمپنیاں دعووں کے تصفیے میں تاخیر پر اضافی 12فیصد سود ادا کریں گی :جناب چوہان
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 JUN 2025 7:37PM by PIB Delhi
زراعت ، کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج مدھیہ پردیش کے سیہور میں اچھاور کا دورہ کیا اور وکست کرشی سنکلپ ابھیان (وی کے ایس اے) کے تحت کسانوں کے ساتھ بات چیت کی ۔
یہ پہل 'ون نیشن ون ایگریکلچر ون ٹیم' (ایک قوم–ایک زراعت–ایک ٹیم)کے وژن کی علامت ہے ، جس کا مقصد ملک بھر کے کسانوں کے ساتھ سائنسدانوں کو جوڑنا ہے ۔ اب تک جناب چوہان اڈیشہ ، جموں ، ہریانہ ، اتر پردیش ، بہار ، مہاراشٹر ، پنجاب اور اتراکھنڈ کا دورہ کر چکے ہیں ۔ آج انہوں نے اپنے آبائی شہر سیہور میں کسانوں سے ملاقات کی ۔
جناب چوہان نے لادلی بہنا یوجنا جیسی اسکیموں کی کامیابی کو اجاگر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ وزیراعظم مودی کی قیادت میں بھارت ایک تبدیلی پذیر ترقی کے دور سے گزر رہا ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ پی ایم آواس یوجنا کے تحت تقریبا 8 لاکھ نئے گھروں کی منظوری کے خطوط غریبوں کے حوالے کیے گئے ہیں ۔ مزید برآں ، یوجنا کے لیے اہلیت کے معیار میں نرمی کی گئی ہے۔ 15ہزار روپے تک کی آمدنی والے افراد ، دو پہیہ گاڑیاں ، اور 2.5 ایکڑ تک آبپاشی ، یا 5 ایکڑ غیر آبپاشی والی زمین اب اہل قرار دیے گئے ہیں۔
وزیر نے خواتین کے بااختیار بنانے پر زور دیتے ہوئے لکھپتی دیدی پروگرام کی کامیابی کو اجاگر کیا، اور پی ایم گرام سڑک یوجنا کے تحت زیر التوا منصوبوں کی جلد تکمیل کا وعدہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ نرمدا کا پانی جلد ہی سیہور اور اس کے قریبی گاؤں تک پہنچ جائے گا۔
جناب چوہان نے وی کے ایس اے کے چھ بڑے مقاصد کی تفصیل دی ہے:
1۔ زرعی پیداوار میں اضافہ
2۔ان پٹ کی لاگت میں کمی
3۔ کسانوں کو مناسب (منصفانہ ) قیمت کی فراہمی
4۔فصل کے نقصان کی تلافی کی فراہمی
5۔فصلوں کی تنوع کو فروغ دینا
6۔ مستقبل کی نسلوں کے لیے مٹی کو محفوظ رکھنا، جس کے لیے حیاتیاتی (آرگینک) کاشتکاری کی حوصلہ افزائی کرنا
انہوں نے کہا کہ مقامی آب و ہوا اور مٹی کے مطابق اعلی معیار کے بیج پیداوار میں 1.5 گنا تک اضافہ کر سکتے ہیں ۔ سائنسی ٹیمیں مقامی زرعی حالات کی بنیاد پر کسانوں کو مشورہ دینے کے لیے دیہاتوں کا دورہ کر رہی ہیں ۔
وی کے ایس اے ایک دو طرفہ مواصلاتی پلیٹ فارم بھی ہے، جہاں سائنسدان تحقیق کا اشتراک کرتے ہیں اور کسانوں کے عملی چیلنجز سنتے ہیں تاکہ مستقبل کی تحقیق اور پالیسی سازی کی رہنمائی کی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ سویابین کی خریداری کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر کی جائے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ پردھان منتری فصل بیمہ اسکیم کو مضبوط بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ انشورنس کلیم کی ادائیگیوں میں تاخیر پر اب انشورنس کمپنیوں سے اضافی 12فیصد سود لیا جائے گا۔
جناب چوہان نے کاشتکاری کے طریقوں کو جدید بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور ہندوستانی زراعت کے لیے ایک نئے روڈ میپ کو تشکیل دینے کے لیے وکست کرشی سنکلپ ابھیان میں اجتماعی شرکت پر زور دیا ۔
******
ش ح۔ش آ۔ج ا
(U:1563)
(ریلیز آئی ڈی: 2134962)
وزیٹر کاؤنٹر : 23