وزارت دفاع
بھارتی ساحلی محافظ دستے (آئی سی جی)نے ملک گر ماحولیاتی پہل قدمیوں کے ساتھ عالمی یوم ماحولیات 2025 منایا
Posted On:
06 JUN 2025 5:29PM by PIB Delhi
عالمی یوم ماحولیات 2025 کے موقع پر، بھارتی ساحلی محافظ دستے(آئی سی جی) نے ملک بھر میں اپنے تمام اسٹیشنوں، اضلاع اور علاقائی صدر دفاتر میں اثر انگیز ماحولیاتی پہل قدمیوں کا ایک سلسلہ شروع کرکے ماحولیاتی تحفظ کے لیے اپنی غیر متزلزل عزم کی تصدیق کی۔ اس سال کے موضوع ’’پلاسٹک کی آلودگی کا مقابلہ کرنے‘‘ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، آئی سی جی نے ساحلی صفائی مہم، آگاہی مہم، واکاتھون، پلاسٹک فضلہ ہٹانے کی کوششیں، برادریوں کے درمیان ملاقاتوں کے پروگرام اور شجرکاری کی مہم سمیت مختلف سرگرمیاں انجام دیں۔
بیداری میں اضافے کے لیے، آئی سی جی نے تعلیمی سیشنوں کا انعقاد کیا جس میں سمندری حیاتیاتی تنوع کی اہمیت، سمندری آلودگی کے نتائج، اور پائیدار ماحولیاتی طریقوں کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا۔ کمیونٹی کی شمولیت پر زور دیتے ہوئے، تقریبات میں اسکول کے بچوں، این جی اوز، مقامی رہائشیوں، رضاکاروں، اور دیگر اسٹیک ہولڈرز، خاص طور پر ساحلی علاقوں سے پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی۔
آئی سی جی کی پہل قدمیاں سمندری تحفظ میں اس کے فعال کردار اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک صاف ستھرے، سرسبز اور صحت مند کرۂ ارض کی سمت میں کام کرنے والے قومی اور عالمی ماحولیاتی اہداف کے ساتھ اس کی صف بندی کو اجاگر کرتی ہیں۔
**********
(ش ح –ا ب ن-ع ر)
U.No:1533
(Release ID: 2134673)
Visitor Counter : 4