پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گرام پنچایتیں ڈیجیٹل حکمرانی میں  ترقی کر رہی ہیں: نیشنل ای- گورننس ایوارڈ 2025 کے تحت نیا زمرہ متعارف کیا گیا


ڈیجیٹل جدت طرازی  میں مہاراشٹر دھولے کی روہنی گرام پنچایت نے سونے کا؛ جبکہ تریپورہ  کی ویسٹ  مجلش پور گرام پنچایت نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا

Posted On: 06 JUN 2025 3:52PM by PIB Delhi

بنیادی سطح پر حکمرانی  کو مستحکم کرنے کے ایک تاریخی اقدام  کے تحت ، پنچایتی راج کی وزارت نے، انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کے  اشتراک  میں ، پنچایتی راج انسٹی ٹیوٹ (پی آر آئیز) کے شاندار ڈیجیٹل اقدامات کو تسلیم کرنے کی خاطر ای-گورننس  (این اے ای جی)2025 کے قومی ایوارڈز کے تحت ایک مخصوص زمرہ متعارف کیا ہے۔ پی آر آئیز کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی پہچان، ایک نیا ایوارڈ زمرہ جس کا عنوان ہے "گرام پنچایتوں یا مساوی روایتی مقامی اداروں میں خدمات کی فراہمی کو گہرا کرنے کے لیے نچلی سطح کے اقدامات" کو متعارف کرایا گیا ہے، تاکہ پنچایتوں کی طرف سے مثالی ڈیجیٹل اقدامات کا اعزاز حاصل کیا جا سکے۔ اس زمرے کا مقصد موثر، شفاف اور شہریوں پر مبنی خدمات کی فراہمی کے ذریعے زندگی کی سہولت کو بڑھانے اور معیار زندگی کو بہتر بنانے میں گرام پنچایتوں کے رول کو تسلیم کرنا ہے۔

بلاک، ضلع، ریاستی اور قومی سطحوں پر سخت کثیر درجے کی جانچ کے بعد، چار گرام پنچایتیں نئے متعارف کرائے گئے ایوارڈ کے زمرے کے تحت 26 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے موصول ہونے والی 1.45 لاکھ سے زیادہ اندراجات کے ساتھ  فاتح بن کر ابھری ہیں۔

  • سونے کا ایوارڈ: روہنی گرام پنچایت، دھولے ضلع، مہاراشٹر
  • چاندی کا ایوارڈ: مغربی مجلش پور گرام پنچایت، مغربی تریپورہ ضلع، تریپورہ
  • جیوری ایوارڈ: پلسانہ گرام پنچایت، سورت ضلع، گجرات
  • جیوری ایوارڈ: سوکاٹی گرام پنچایت، کیندوجھر ضلع، اوڈیشہ

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ این اے ای جی 2025 کے تحت دیئے گئے 3 میں سے 2 جیوری ایوارڈز گرام پنچایتوں کو دیے گئے ہیں، جس سے  ڈیجیٹل حکمرانی کو آگے بڑھانے اور معیاری شہری خدمات کی فراہمی میں گرام پنچایتوں کے اختراع اور لگن کی عکاسی ہوتی ہے ۔

ای -گورننس (این اے ای جی) 2025  کے قومی ایوارڈز (i) ایک ٹرافی، (ii) ایک سرٹیفکیٹ، اور (iii) سونے کا ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو 10 لاکھ روپے اور چاندی کا ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو 5 لاکھ روپے کی مالی ترغیب پر مشتمل ہیں۔ فاتح ضلع / تنظیم / گرام پنچایت کو انعام یافتہ پروجیکٹ کو نافذ کرنے یا عوامی بہبود کے کسی بھی شعبے میں وسائل کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ترغیبی رقم فراہم کی جاتی ہے۔ ایوارڈز کی تقریب کا اہتمام محکمہ برائے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات( ڈی اے آر پی جی) حکومت ہند کی وزارت برائے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (میٹی) کے تعاون سے ای-گورننس پر 28ویں قومی کانفرنس کے دوران کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح –ش م۔ ق ر)

U. No.1524


(Release ID: 2134575)