کامرس اور صنعت کی وزارتہ
سرمایہ کاروں کی گول میزکانفرنس میں بھارت کے ایف ڈی آئی کے کایاپلٹ کر دینے والے سفرپرروشنی ڈالی گئی
بھارت میں ایف ڈی آئی کی کامیابی اصلاحات، اعتماد اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی عکاس ہے: مرکزی وزیر برائے کامرس و صنعت جناب پیوش گوئل
سیکریٹری ڈی پی آئی آئی ٹی نے اسٹیک ہولڈرزسے اپیل کی کہ وہ ازسرِ نو سرمایہ کاری اور ایکوسسٹم کی ترقی پر توجہ مرکوز کریں
Posted On:
06 JUN 2025 2:45PM by PIB Delhi
نئی دہلی کے وانجیہ بھون میں5 جون 2025 کو ایک سرمایہ کار گول میزکانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد سرمایہ کاروں کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا جہاں وہ اپنے تجربات کا تبادلہ کریں، بھارت کے بدلتے ہوئے سرمایہ کاری کے ایکوسسٹم پر تبادلہ خیال کریں، مستقبل کے توسیعی منصوبوں پر بات کریں اور ملک کے اندر منافع کی دوبارہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے حکمتِ عملیوں پر غور کریں۔
اس کانفرنس میں90 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی، جن میں اہم کمپنیوں، صنعتی پارکوں اور صنعتی انجمنوں سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز شامل تھے۔ راجستھان، مہاراشٹرا، دہلی، گجرات، اترپردیش، کرناٹک اور تمل ناڈو جیسی ریاستوں کے 50 سے زائد صنعتی پارکوں کے نمائندے اس موقع پر موجود تھے۔
کانفرنس کا آغاز مرکزی وزیر برائے کامرس و صنعت جناب پیوش گوئل کے ویڈیو پیغام سے ہوا، جنہوں نے بھارت کے براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی) کے سفر کو حقیقت میں ایک کایاپلٹ کر دینے والا سفر قرار دیا۔ انہوں نے سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بیشتر شعبوں میں100فیصدتک ایف ڈی آئی کی اجازت دی گئی ہے۔ جناب گوئل نے بتایا کہ14- 2013میں بھارت کومحض89ملکوں سے ایف ڈی آئی ملتی تھی جبکہ اب 112ملکوں سے ملک میں ایف ڈی آئی آرہی ہے۔یہ بھارت کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی کشش کا مظہر ہے۔
وزیرموصوف نے زور دے کر کہا کہ بھارت کی ایف ڈی آئی کی کامیابی صرف متاثر کن اعداد و شمار تک محدود نہیں، بلکہ یہ دور اندیشانہ اصلاحات، پالیسی میں وضاحت اور عالمی برادری کے بھارت کے اقتصادی مستقبل پر اعتماد کا مظہر بھی ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بھارت کو دنیا کا سب سے پسندیدہ سرمایہ کاری کامقام بنایا جائے گا۔
یہ گول میز کانفرنس صنعت و اندرون ملک تجارت کے فروغ کے محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے سیکریٹری جناب امر دیپ سنگھ بھاٹیا کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اپنے کلیدی خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایف ڈی آئی نہ صرف بھارت کی ترقی کی بنیاد ہے بلکہ یہ عالمی برادری کے بھارت کی صلاحیت پر اعتماد کا اہم اشارہ بھی ہے۔ انہوں نے سرمایہ کاروں کو دعوت دی کہ وہ ملک میں دوبارہ سرمایہ کاری کے فروغ، صنعتی پارکوں کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور نئے توسیعی مواقع کی تلاش کے بارے میں تجاویز پیش کریں۔
ڈی پی آئی آئی ٹی کے سیکریٹری نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کومزیدتحریک دینے کے لیے مخصوص پالیسی اقدامات نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے بڑے سرمایہ کاروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی سرگرمیوں میں توسیع، اسٹارٹ اپس میں شراکتی سرمایہ کاری اور بھارت کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کی رفتار کو تقویت دینے میں تعاون کریں۔
مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شرکاء نے حکومت کے فعال پالیسی اقدامات اور سرمایہ کاری کے اصول وضوابط میں نرمی کی تعریف کی، جنہوں نے بھارت کو ایک پرکشش سرمایہ کاری مرکز کے طور پر ابھارنے میں مدد دی ہے۔ اسٹیک ہولڈرز نے اہم شعبوں جیسے کہ زمین و محنت کی اصلاحات، ہنر مندی کی ترقی، مرکز و ریاست کے درمیان پالیسی ہم آہنگی، تحقیق و ترقی (آراینڈ ڈی) میں ایف ڈی آئی کی حد میں اضافہ اور مینوفیکچرنگ و گرین انرجی میں سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق تجاویز پیش کیں۔
************
ش ح ۔ ا گ ۔ م ا
Urdu Release No-1519
(Release ID: 2134530)