وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ماحولیات کے عالمی  دن  2025  کے موقع پر ایک پائیدار مستقبل کی طرف بھارتی بحریہ کی پہل

Posted On: 05 JUN 2025 6:09PM by PIB Delhi

ماحولیاتی ذمہ داری کے لیے پرعزم ایک فوج کے طور پر، بھارتی بحریہ قابل تجدید توانائی کی طرف اپنی تبدیلی کو تیز کرنے کے لیے کوشاں  ہے اور پائیدار طریقوں کے ذریعے اپنے ماحولیاتی اثرات کو کم کررہی ہے۔ اس کے گرین انیشی ایٹو پروگرام کے زور پکڑنے کے ساتھ، ماحولیات کے عالمی دن جیسے مواقع عالمی ماحولیاتی کوششوں کے لیے بحریہ کے عزم کو تقویت دینے کے لیے اہم سنگ میل کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اس سال، ملک بھر میں بحریہ کی اکائیوں اور اداروں نے وسیع پیمانے پر ایک پہل کا آغاز کیا ہے، جو تبدیلی کو ‘صاف ستھرے اور سرسبز ماحول’ کی طرف لے جارہے ہیں۔

عالمی یوم ماحولیات 2025 کا  موضوع ‘عالمی سطح پر پلاسٹک کی آلودگی کا خاتمہ’ پر مرکوز ہے۔ اس موضوع کی توسیع کے طور پر ، بحریہ کے اسٹیشنوں کو ‘نو پلاسٹک زون’ قرار دینے، سنگل یوز پلاسٹک کو کم کرنے کے لیے ویبیناروں  اور پوسٹر مقابلوں کا اہتمام، عوامی عزائم، ساحلی علاقوں سے پلاسٹک کو ٹھکانے لگانے اور بازیافت کرنے، مینگرووز کے پودے لگانےکی پہل، سمندری سواروں کی کاشت اور مرجان کی چٹان کے سروے جیسی کوششیں اور بڑی تعداد میں ریاستی حکومتوں کے ذریعے نامزد اور ماحولیات سے آگاہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

ساحلی تحفظ کے لیے بحریہ کے عزم کو مزید تقویت دیتے ہوئے، ساحلی ماحولیاتی نظام کی بحالی کے لیے میسرز دی ہیبی ٹیٹس ٹرسٹ اور ایچ سی ایل فاؤنڈیشن کے ساتھ طے پانے والے مفاہمت کی یادداشت کے تحت فلوٹنگ ٹریش بیریئرس  اور  حیاتیاتی تنوع کے سروے کی امکانات  کو بھی آگے بڑھایا گیا ہے۔

ماحولیاتی تحفظ میں تعلیم کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے، بحریہ کے اسٹیشنوں، دفتری احاطے، اور رہائشی کوارٹرز میں مقالمے کے اجلاس، خطبات اور ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ دی ہیبی ٹیٹس ٹرسٹ کے ماہرین نے سمندری زندگی پر پلاسٹک کی آلودگی کے تباہ کن اثرات کے بارے میں بات چیت کی قیادت کی ہے، جس سے وسیع پیمانے پر مشغولیت اور علم کے اشتراک کو یقینی بنایا گیا ہے۔

تمام بحری اداروں میں، پلاسٹک فضلاء کو جمع کرنے کی مہم کو  سنگل یوز پلاسٹک کو ختم کرنے کے لیے متحرک کیا گیا ہے۔ اجتماعی کارروائی کے ذریعے، بشمول شرمدان کی کوششوں، بحریہ کے اہلکاروں اور خاندانوں نے صاف ستھرے اور پائیدار ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے پختہ عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔

بھارتی بحریہ نے ساحلی اسٹیشنوں پر ملک گیر ساحل سمندر کی صفائی مہم کا اہتمام کیا ہے، جس میں بحریہ، ڈی ایس سی، اور دفاعی سویلین اہلکاروں کے ساتھ ان کے خاندانوں کے درمیان بڑے پیمانے پر شرکت کو فروغ دیا گیا ہے۔ ان تقریبات کا مقصد نان  بایوڈیگریڈیبل کچرے سے پیدا ہونے والے ماحولیاتی خطرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔

اس مشن کو مزید وسعت دیتے ہوئے، اہلکاروں کو اس میں شامل  کرنے اور آگاہ کرنے کے لیے زمین کی بحالی، صحرائی اور خشک سالی سے بچنے کے موضوعات پر پوسٹر سازی کے مقابلے منعقد کیے گئے ہیں۔

 

مقامی ماحولیاتی نظام کو تقویت دینے اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے ہدف کے حصول میں  تعاون کرنے کے لیے دوبارہ شجر کاری کی مہم بھی شروع کی گئی ہے۔ ریپلانٹیشن کی جدید تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے، دو سے سات سال کی عمر کے درختوں کو احتیاط سے منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ ان کے ماحولیاتی اثرات کو زیادہ سے زیادہ  کارگر بنایا جا سکے۔

طوفانوں، سیلابوں اور کٹاؤ کے خلاف قدرتی رکاوٹوں کے طور پر جانے جانے والے مینگرووز ساحلی تحفظ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ بھارتی بحریہ ساحلی پٹی میں مینگرو کے باغات کو وسعت دینے کے لیے مرحلہ وار جامع مہم کی قیادت کر رہی ہے، جس میں مینگروو کے سرکردہ ماہرین کو شامل کیا جا رہا ہے تاکہ موجودہ شجرکاری کا اندازہ لگایا جا سکے اور نئی مہم شروع کی جا سکے۔

بھارتی بحریہ ماحولیاتی ذمہ داری کو برقرار رکھنے کے اپنے مشن میں ثابت قدم ہے، بھارت  کے مالامال بحری ماحولیاتی نظام کی حفاظت کرتے ہوئے پائیداری کو آگے بڑھانے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔ ماحولیات کے اس عالمی دن پر، بحریہ صاف اور سرسبز مستقبل کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

 

 

********

 

 

ش ح۔  م ش۔ ت ح

U-1489


(Release ID: 2134300)
Read this release in: English , Marathi , Hindi