وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

’آیوش نویش سارتھی‘— روایتی طریقہ علاج کے شعبے کے لیے سرمایہ کاروں کی معاونت کا پورٹل


آیوش نویش سارتھی صرف ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم نہیں بلکہ کایا پلٹ کردینے والا ہے: آیوش کے وزیر

Posted On: 05 JUN 2025 4:59PM by PIB Delhi

روایتی  طریقہ علاج  اور فلاح و بہبود کے شعبے میں ہندوستان  کو عالمی مرکز بنانے کی تاریخی کوشش کے تحت حکومتِ ہند نے 29 مئی 2025 کو ’آیوش نویش سارتھی‘ پورٹل کا افتتاح کیا۔ یہ افتتاح نئی دہلی کے وانجیہ بھون میں منعقدہ آیوش اسٹیک ہولڈر/صنعتی مشاورتی اجلاس کے دوران کیا گیا۔ اس موقع پر کامرس اور  صنعت کے  مرکزی وزیر جناب  پیوش گوئل اور  آیوش کے  وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرتاپ راؤ جادھو نے مشترکہ طور پر پورٹل کا آغاز کیا۔ اس تقریب میں حکومت کے اعلیٰ افسران، صنعتی  لیڈر اور عالمی شراکت داروں نے شرکت کی، جن میں آیوش  کی وزارت کے سکریٹری ویدیہ راجیش کوٹیچا اور ڈی پی آئی آئی ٹی کے سیکریٹری جناب  امر دیپ سنگھ بھاٹیا شامل تھے۔ یہ پورٹل ہندوستان کی دیرینہ روایتی صحت نظام کو ایک مضبوط اقتصادی شعبہ بنانے کی کوششوں میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جو شفافیت، ڈیٹا اور آسان رسائی پر مبنی ہے۔

آیوش نویش سارتھی‘ایک خصوصی ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو سرمایہ کاروں کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر وزارت آیوش نے انویسٹ انڈیاکے تعاون سے تیار کیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم پالیسی فریم ورکس، ترغیبات کےڈھانچے، سرمایہ کاری کے لیے تیار منصوبوں اور ریئل ٹائم فیسیلی ٹیشن کو ایک یونیفائڈ انٹر فیس کے تحت فراہم کرتا ہے۔ یہ نہ صرف ملکی بلکہ عالمی سرمایہ کاروں کو بھی سہولت فراہم کرتا ہے اور ہندوستان کو روایتی طریقہ علاج کے عالمی سرمایہ کاری مرکز کے طور پر مزید مستحکم کرتا ہے۔  ہندوستان کی آیوش صنعت ملک کے تیزی سے ترقی کرنے والے شعبوں میں سے ایک بن چکی ہے، جس نے 2014 سے 2020 کے درمیان 17 فیصد سالانہ ترقی کی شرح درج کی ہے۔ قدرتی، احتیاطی اور تندرستی پر مبنی  صحت دیکھ ریکھ میں عالمی  صارفین  کی دلچسپی بڑھنے کے ساتھ، آیوش عالمی صحت اور طرزِ زندگی کی  کایا پلٹ کےلئے نئی لہر کی قیادت کر رہا ہے۔

لانچ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جناب پیوش گوئل نے کہا ’’آیوش سیکٹر میں خودکار راستے سے 100فیصد ایف ڈی آئی کی اجازت کے ساتھ، آیوش نویش سارتھی کا آغاز دنیا کے لیے ایک اشارہ ہے کہ ہندوستان مجموعی صحت دیکھ ریکھ میں سرمایہ کاری، تعاون اور اختراعات کے لیے کھلا ہے۔ ہندوستان کا آیوش ایکو سسٹم قدیم روایات سے جڑا ہے لیکن جدید وژن سے چلایا جاتا ہے۔ اس پورٹل کے ذریعے  ہم نہ صرف  سرمایہ کاروں کو مواقع کے ساتھ جوڑ رہے ہیں بلکہ ہندوستان کی قدیم درستی کی وراثت  کی بھی حفاظت کررہے ہیں۔‘‘

اس وژن میں اضافہ کرتے ہوئے، جناب  پرتاپ راؤ جادھو نے کہا ’’آیوش نویش سارتھی ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے زیادہ ہے- یہ  کایا پلٹ کردینے والا  ہے۔ یہ حکومت کی فعال پالیسیوں، 8000 سے زیادہ دواؤں کے پودوں کی انواع کی ہندوستان کی قدرتی دولت اور عالمی سطح پر قابل اعتماد  تندرستی کی  روایت کو یکجا کرتا ہے۔  یہ  پورٹل ایک متحرک، پھیلتی ہوئی مارکیٹ  تک رسائی اور  ریئل ٹائم ڈیٹا ، شفاف پالیسی رہنمائی کے ساتھ سرمایہ کاروں کو بااختیار بنائے گا۔ آیوش  اب محض ہندوستان کو ورثہ نہیں رہا ہے ، یہ اب عالمی موقعے میں تبدیل ہوچکا ہے‘‘۔

آیوش سیکٹر کی موزونیت میڈیکل ویلیو ٹریول (ایم وی ٹی) اور عالمی  تندرستی کی معیشت میں اس کی شراکت میں بھی مضبوطی سے ظاہر ہوتی ہے۔ ہندوستان میں سب سے اوپر پانچ صحت خدمات میں درجہ بندی، آیوش عالمی سطح پر ملک کے 13 بلین امریکی ڈالر  ایم وی ٹی سیکٹر کا ایک اہم ڈرائیور ہے۔

آیوش نویش سارتھی کے آغاز کے ساتھ، حکومت ہند نے آیوش کو صحت عامہ اور اقتصادی ترقی دونوں کا ایک ستون بنانے کے اپنے وژن کی تصدیق کی ہے۔ توقع ہے کہ یہ پورٹل براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے، کاروباری افراد کو بااختیار بنانے اور دنیا کے سامنے روایتی ادویات اور تندرستی میں ہندوستان کی قیادت کو ظاہر کرنے میں ایک اہم محرک کے طور پر کام کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ ن م۔

U- 1487


(Release ID: 2134290)
Read this release in: English , Tamil , Hindi