کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلہ و کانکنی  کے مرکزی وزیر  جناب  جی کشن ریڈی نے ماحولیات کے عالمی دن  کے موقع پر پودے لگائے

Posted On: 05 JUN 2025 2:46PM by PIB Delhi

کوئلہ و کانکنی  کے مرکزی وزیر جناب  جی کشن ریڈی نے ماحولیات کے  عالمی دن کے موقع پر اپنی سرکاری رہائش گاہ 6، اشوکا روڈ پر پودے لگائے۔ اس موقع پر تلنگانہ کے مختلف سرکاری اسکولوں کے وہ طلباء بھی ان کے ساتھ موجود تھے جنہوں نے ریاستی حکومت کی جانب سے کرائے گئے  دسویں جماعت کے  امتحانات میں اعلیٰ رینک حاصل کیے تھے۔ جناب جی کشن ریڈی نے ان کی محنت کی ستائش کی اور انہیں ماحولیات کے تحفظ کا پیغام  کو آگے لے جانے والے نئے دور کے ’ماحولیاتی سپاہی‘بننے کی تلقین کی۔

وزیر موصوف نے ان افراد کی بھی تعریف کی جو بنیادی سطح پر ہمارے ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔

اس سال کے ماحولیات  کے عالمی دن کا مقصد پلاسٹک آلودگی کے اثرات پر سائنسی شواہد کو اجاگر کرنا ہے اور پلاسٹک کے استعمال کو رد کرنے، کم کرنے، دوبارہ استعمال کرنے، ری سائیکل کرنے اور اس پر نئے سرے سے سوچنے کے لیے ایک مہم کو فروغ دینا ہے تاکہ ایک صاف ستھرے اور پائیدار مستقبل  کی تعمیر کی جا سکے۔

وزیر موصوف نے کوئلہ اور کانکنی کی وزارتوں کو ہدایت دی کہ وہ پلاسٹک کے استعمال میں کمی کے لیے مربوط کوششیں کریں۔

جی کشن ریڈی نے ایک لنکڈ ان پوسٹ کے ذریعے، ماحولیات کے تحفظ میں ہندوستان کی قیادت کی دہائی میں کوئلہ اور کانکنی کی وزارت کی طرف سے کی گئی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔ چند  اقدامات درج ذیل ہیں:

  • زمین کی بازیافت: مالی سال 25-2024 میں کان کنی کی گئی 2,459 ہیکٹر سے زیادہ اراضی کو  وزارت کوئلہ نے ایکو پارکس اور جنگلات میں تبدیل کر دیا -  54 لاکھ سے زیادہ پودے لگائےگئے۔
  • سولر پش: وزارت کوئلہ نے مالی سال 26-2025 تک 3 جی ڈبلیو شمسی صلاحیت اور 2030 تک 9 جی ڈبلیو کا ہدف بنیادی طور پر کیپٹیو استعمال کے لیے رکھا ہے۔
  • توانائی کی منتقلی: یہاں تک کہ کوئلے کی پیداوارایک بلین ٹن سے تجاوز کر گئی ہے، ہندوستان کا انرجی مکس قابل تجدید توانائی پر زور دیتا ہے۔
  • توانائی کی حفاظت: نیشنل کریٹیکل منرل مشن کے تحت، ہندوستان گرین ٹیکنالوجیز کے لیے اہم معدنیات کے واسطے 16,300 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ ایک لچکدار ویلیو چین بنائے گا۔

https://www.linkedin.com/feed/update/urn:li:activity:7336263587713204224/

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ ن م۔

U-1470

               


(Release ID: 2134171)