قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ آرسی انڈیانےتلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں پولیس کی طرف سے جسمانی اذیت رسانی کے سبب ایک شخص کی ہلاکت کا از خود نوٹس لیا


تلنگانہ کے ڈی جی پی کو ایک نوٹس جاری کیاگیا ہے جس میں اس سلسلے میں دوہفتے کے اندر اندر ایک تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے

Posted On: 05 JUN 2025 3:21PM by PIB Delhi

بھارت کے انسانی حقوق کے قومی کمیشن این ایچ آرسی نے 13مئی 2025 کو ایک 35سالہ آٹورکشاڈرائیور کی ہلاکت کی ، ایک میڈیا رپورٹ پر ازخود کارروائی کی ہے۔ رپورٹ میں الزام لگایاگیا تھا کہ تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں راجیندر نگر پولیس اسٹیشن میں پولیس نے اس شخص کے ساتھ اذیت رسانی کی تھی۔

کمیشن نے کہا کہ اگر پریس ریلیز کامتن صحیح ہے تو اس واقعہ سے متاثرہ شخص کے انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہوئی ہے،لہٰذا اس نے تلنگانہ کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں اس سلسلے میں دوہفتے کے اندر اندر ایک تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے لئے کہاگیا ہے۔

14مئی 2025کوجاری میڈیا کی خبروں کے مطابق متاثرہ شخص کی اہلیہ کے ساتھ کچھ مسائل تھے جو ان معاملات کو سلجھانے کے لئے اسے پولیس اسٹیشن لے گئی تھی،دونوں میاں بیوی کو کونسلنگ کے بعد ، ایک کمرے میں لے جایاگیا جہاں اسے پولیس اہلکاروں نے ربڑ کی بلٹوں سے بری طرح ماراپیٹا، ایک گھنٹے کے بعد جب وہ پولیس اسٹیشن سے باہر آیا تو اسے الٹیاں ہونے لگیں اوروہ بیہوش ہوکر گرگیا۔ اسے اسپتال لے جایاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردے دیا۔

************

ش ح ۔ ا س  ۔ م ا

Urdu Release NO-1472


(Release ID: 2134155)
Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu