شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ترکش ایئر لائنز کے مسافروں اور کارگو پروازوں کی نگرانی - غیر ملکی ہوائی جہازوں کی نگرانی  (ایس او ایف  اے/ آر اے ایم پی )معائنہ کے نتائج


ترکش ایئر لائنز کو آئی سی اے او کے معیارات اور تجویز کردہ طریقوں کے ساتھ ساتھ ڈی جی سی اے کے ضوابط کی مکمل تعمیل کی ہدایت

Posted On: 04 JUN 2025 8:41PM by PIB Delhi

انٹرنیشنل سول ایوی ایشن ( آئی سی اے او) کے کنونشن کے آرٹیکل 16 کے مطابق سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) نے 29 مئی 2025 سے02  جون 2025 تک  دہلی، حیدرآباد، چنئی اور بنگلور میں ترکش ایئر لائنز کے مسافروں اور کارگو پروازوں کا سیفٹی اوور سائیٹ اور ریمپ (ایس او ایف اے/ آر اے ایم پی) کامعائنہ کیا۔

یہ معائنہ بین الاقوامی اور قومی حفاظتی ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔

کلیدی نتائج:

مارشلر کی اہلیت:

 بنگلورو میں زمینی کارروائیوں کی دیکھ بھال کرنے  والے مارشلر کے پاس مارشلنگ کے کاموں کے لیے مناسب اجازت اور ایک درست اہلیت کارڈ کی کمی تھی۔

ہوائی جہاز کی دیکھ بھال:

 ہوائی جہاز کی آمد کے دوران، ایئر کرافٹ  مینٹی ننس انجینئر  (اے ایم ای )دستیاب نہیں تھا اور آمد کا عمل  ایک ٹیکنیشن کے ذریعے مکمل کیا گیا تھا۔ ایم/ ایس ایئر ورکس  ترکش ایئر لائنز کے لیے مجاز انجینئرنگ سروس فراہم کرنے والا  ہے۔

 خطرناک سامان کی ہینڈلنگ:

کارگو میں خطرناک سامان موجود تھا جس کے لیے ڈی جی سی اے سے دھماکا خیز مواد کو بھارت سے لے جانے کی اجازت درکار تھی۔ یہ منسلک نہیں پایا گیا اور نہ ہی اس کا ذکر خطرناک سامان کے اعلامیہ میں کیا گیا ہے۔

4 گراؤنڈ ہینڈلنگ معاہدہ:

ترکش ایئر لائنز اور اس کے گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنٹ (جی ایچ اے)کے درمیان کوئی سروس لیول ایگریمنٹ (ایس ایل اے) نہیں تھا۔ سیڑھیوں، ٹرالیوں اور گراؤنڈ پاور یونٹس (جی پی یوز) جیسے سازوسامان میں حیدرآباد اور بنگلورو میں مناسب جوابدہی اور نگرانی کا فقدان تھا،  جو گلوب گراؤنڈ انڈیا سیلیبی سے باضابطہ حوالے کیے بغیر زمینی خدمات فراہم کر رہا تھا۔

نتیجہ:

  ڈی جی سی اےہندوستانی فضائی حدود کے اندر تمام غیر ملکی ہوائی سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی حفاظت اورضابطے کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے اپنی غیر متزلزل عزم پر زور دیتا ہے۔ ترکش ایئر لائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان نتائج کو فوری طور پر حل کرے اور آئی سی اے او کے معیارات اور تجویز کردہ طریقوں کے ساتھ ساتھ ڈی جی سی اے کے ضوابط کی مکمل تعمیل کو یقینی بنائے۔

مزید فالو اپ معائنہ مسلسل حفاظتی نگرانی کو یقینی بنانے کے لیےضرورت کے مطابق کیا جائے گا۔

*******

ش ح۔ م ح۔ رض

U-1458


(Release ID: 2134031)
Read this release in: English , Hindi , Gujarati