وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب  دھرمیندر پردھان نے ’ایک پیڑ ماں کے نام 2.0‘ پہل میں بڑے پیمانے پر شرکت کی اپیل کی

Posted On: 04 JUN 2025 5:39PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے آج ایک ویڈیو پیغام دیا جس میں ہر ایک کو آگے آنے اور ایک پیڑماں کے نام 2.0 کی پہل میں حصہ لینے کی اپیل کی گئی۔ انہوں نے شہریوں سے 5 جون 2025 کو منائے جانے والے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کےمشن لائف کے وژن کو آگے بڑھانے کی اپیل کی۔ ایک پیڑ ماں کے نام 2.0 پہل کا مقصد 5 جون سے 30 ستمبر 2025 کے درمیان 10 کروڑ درخت لگانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001556K.jpg

اپنے پیغام میں، جناب پردھان نے کہاکہ محض تعداد سے ہٹ کر، یہ پہل فطرت کے تئیں محبت اور ذمہ داری کی علامت ہے۔ انہوں نے ہر ایک کی خاص طور پرطلبہ  کی حوصلہ افزائی کہ وہ اپنی ماں اور مادر فطرت دونوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اپنی ماں کے نام پر ایک درخت لگائیں۔

وزیرموصوف نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے اس اقدام کا مقصد ہر شہری کو درخت لگانے کی ترغیب دینا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح، 2024 میں اپنےآغاز کے بعد سے، یہ ایک عوامی تحریک کی شکل اختیار کر گئی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کے اسعمل  کو یاد کیا، جنہوں نے گزشتہ سال 5 جون کو اپنی والدہ کی یاد میں ایک درخت لگایا تھا۔ جناب پردھان نے بتایا کہ ملک بھر میں 5.5 کروڑ سے زیادہ درخت پہلے ہی لگائے جا چکے ہیں۔ انہوں نے چھتیس گڑھ، تریپورہ اور راجستھان میں بچوں اور ماؤں کی ان کے اختراعی اقدامات جیسے کہ سیڈ بالز، بائیو فینسنگ وغیرہ کوششوں کی بھی تعریف کی ۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدام مستقبل کے لیے وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔ فطرت کے لیے محبت کو ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی حصہ بنانا چاہئے۔ جناب پردھان نے روشنی ڈالی کہ یہ بھی کہاکہ اقوام متحدہ کے ماحولیات پروگرام کے مطابق، جو عالمی پائیدار ترقی کی کوششوں کی رہنمائی کرتا ہے، موسمیاتی تبدیلی کا حل صرف نئی ٹیکنالوجیز میں نہیں بلکہ طرز زندگی کو بدلنے میں بھی مضمر ہے۔ اس وژن کو آگے لے جانے کے لیے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مشن لائف کا آغاز کیا۔

انہوں نے طلباء، اساتذہ اور والدین کو ان کی فعال شرکت اور ذمہ داری اور حساسیت کے ساتھ تبدیلی کو چلانے کے لیے مبارکباد دی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 29 لاکھ سے زیادہ طلباء نے اپنے لگائے ہوئے درختوں کے لیے 50 لاکھ سے زیادہ کیو آر کوڈز تیار کیے ہیں، جس سے بھارت کے لیے ایک وسیع، ڈیجیٹل اور قابل رسائی ماحولیاتی ڈیٹا بیس کی تشکیل میں تعاون کیا گیا ہے۔

انہوں نے ہر ایک پر زور دیا کہ وہ اپنی ماں کے نام پر ایک پیڑلگائیں، اس کی پرداخت کریں، اسے بڑھتے دیکھیں اور اس کی کہانی دنیا کے ساتھ شیئر کریں۔ انہوں نے کہا کہ لگایا جانے والا ہر پودا فطرت اور اس کے تحفظ سے وابستگی کا ایک طاقتور پیغام ہے۔ ہر پودا امید کا بیج بھی بوتا ہے جو کہ ایک سرسبز کل کی شروعات ہے۔

ایک پیڑ ماں کے نام

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک پیڑ ماں کے نام مہم کا آغاز کیا، یہ ایک منفرد پہل ہے جس میں ماحولیاتی ذمہ داری کو ماؤں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ اس مہم کا افتتاح 5 جون 2024 کو نئی دہلی کے بدھ جینتی پارک میں وزیر اعظم کے ذریعہ پیپل کا درخت لگا کر کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم نے ماحولیات کو بہتر بنانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا اور گزشتہ ایک دہائی کے دوران جنگلات کے رقبے کو بڑھانے میں بھارت کی پیش رفت کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم پائیدار ترقی کے لیے قوم کی جستجو سے ہم آہنگ ہے۔

'ایک پیڑماں کے نام کااصل  ایک علامتی اشارہ ہےکہ لوگ  اپنی ماں کے نام پرپیڑ لگائیں۔ یہ سادہ عمل دوہرا مقصد پورا کرتا ہے: زندگی کی پرورش میں ماؤں کے کردار کا احترام اور سیارے کی صحت میں حصہ ڈالنا ہے۔ درخت زندگی کو برقرار رکھنے والے ہوتے ہیں، اور ماں کی طرح، وہ اگلی نسل کے لیے غذا، تحفظ اور مستقبل فراہم کرتے ہیں۔ اس اقدام کے ذریعے، شرکاء اپنی ماؤں کو زندہ خراج تحسین کے طور پر ایک درخت لگا کر ایک دیرپا یاد پیدا کر سکتے ہیں، ساتھ ہی ساتھ ماحولیاتی تحفظ کی اہم ضرورت کو بھی پورا کر سکتے ہیں۔

***

 

(ش ح۔اص)

UR No 1442

 


(Release ID: 2133953)
Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil