کانکنی کی وزارت
مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے نیلام شدہ معدنی بلاکس کو تیزی سے فعال کرنے کے لیے’مائننگ ڈیش بورڈ‘ کا آغاز کیا
Posted On:
04 JUN 2025 5:07PM by PIB Delhi
کوئلہ اور معدنیات کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج ’مائننگ ڈیش بورڈ‘ کا آغاز کیاہے۔ یہ ایک مرکزی ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے، جسے معدنیات کی وزارت نے نیلام شدہ معدنی بلاکس کی عملی حیثیت کی نگرانی اور ملک بھر میں قانونی منظوریوں کے عمل کو ٹریک کرنے کے لیے تیار کیا ہے۔ یہ اقدام حکومتِ ہند کی معدنیاتی شعبہ میں شفافیت، کارکردگی اور جوابدہی کو بڑھانے کی جاری کوششوں کاایک حصہ ہے۔
مائننگ ڈیش بورڈ کا آغاز،کان اور معدنیات(ترقی اور ضابطہ)ایکٹ،1957(ترمیم شدہ)کے تحت نیلامی کے نظام کے نفاذ کے بعد ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اب تک 16 ریاستوں میں 500 معدنی بلاکس کامیابی سے نیلام کیے جا چکے ہیں،جن میں سے 466 بلاکس ریاستی حکومتوں جبکہ 34 اہم معدنی بلاکس مرکزی حکومت کی جانب سے نیلام کیے گئے ہیں۔ ان میں سے 64 بلاکس کو عملی طور پر فعال کیا جا چکا ہے۔
یہ ڈیش بورڈ ایک منظم اور ریئل ٹائم نگرانی کا نظام فراہم کرتا ہے، جو رکاوٹوں کی نشاندہی، بروقت مداخلت، اور کان کنی کی سرگرمیوں کے آغاز میں تیزی لانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ ڈیش بورڈ مرکزی اور ریاستی حکومتوں، پراجیکٹ کے مجاز افراد اور دیگرشراکت داروں کے لیے ایک اہم ذریعہ بنے گا، جو قابلِ عمل معلومات اور ڈیٹا پر مبنی فیصلوں میں معاونت فراہم کرے گا۔
مائننگ ڈیش بورڈ سے توقع ہے کہ یہ ملک میں معدنیاتی پیداوار کو فروغ دینے، درآمداتی انحصار کو کم کرنے اور ہندوستان کی مجموعی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
********
ش ح ۔ م م ع ۔ م ا
U NO-1439
(Release ID: 2133902)