سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’’ٹی ڈی بی، ایم/ایس میٹاٹٹو سسٹمز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے دفاع کے لیے اندرون ملک تیار کردہ ملٹی-اسپیکٹرل کیموفلاج سسٹمز کی حمایت کرتا ہے‘‘

Posted On: 04 JUN 2025 1:42PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند کی سائنس و ٹیکنالوجی محکمہ(ڈی ایس ٹی) کاٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ (ٹی ڈی بی) نے ایم/ایس میٹاٹٹو سسٹمز پرائیویٹ لمیٹڈنئی دہلی کو مالی معاونت فراہم کی ہے تاکہ ایک صنعتی میٹاٹٹو سہولت قائم کی جا سکے، جس کا مقصد اسٹریٹجک دفاعی مقاصد کے لیے ملٹی-اسپیکٹرل کیموفلاج (ایم ایس سی) مٹیریلز اور شیلٹرز تیار کرنا ہے۔

1 image001M9TT.jpg

(گروپ تصاویر – جناب راجیش کمار پاٹھک، سکریٹری ٹی ڈی بی،  ایئر وائس مارشل پروین بھٹ (ریٹائرڈ)، پروموٹر – میٹا ٹٹو سسٹمز پرائیویٹ لمیٹڈ؛ کرنل راجیش جین (ریٹائرڈ)، ڈائریکٹر ٹی ڈی بی؛ جناب کپل ترپاٹھی، سائنسداں ایف اینڈ سی ڈی آر؛ اسمرتی ترپاٹھی (ریٹائرڈ)، انڈر سکریٹری اور ٹی ڈی بی کے دیگر افسران)

اس منصوبے کا بنیادی مقصد‘‘میٹا مٹیریل سرفیس کلوکنگ سسٹم’’ (ایم ایس سی ایس) کو تجارتی پیمانے پر فروغ دینا ہے اوریہ ایک اہم تکنیکی پیش رفت ہے، جس کا مقصدبنیادی دفاعی اثاثوں جیسے کہ ٹینکوں، طیاروں اور موبائل کمانڈ پوسٹس کو بصری، الٹرا وائلٹ (یو وی) اور انفرا ریڈ (آئی آر) اسپیکٹرم میں شناخت سے بچانا ہے۔ یہ نظام سینسرز اور نگرانی کے پلیٹ فارم سے ان دفاعی اثاثوں کی نمایاں موجودگی اورمرئیت کم کر دیتا ہے، جو میدانِ جنگ میں چھپاؤ کے لیے ایک تبدیلی والا فائدہ فراہم کرتا ہے۔

ایم ایس سی ایس ایک پیٹنٹ شدہ ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، جسے آئی آئی ٹی کانپور نے تیار کی ہے اور یہ مکمل طور پر ٹی ڈی بی کی حمایت یافتہ نئی سہولتوں کے ساتھ اندرونِ خانہ تیار کیا جائے گا۔ اس کا سینڈوچ نما ساختی ڈیزائن اسے زیادہ تناؤ اور قینچی نما قوت (شیئر اسٹرینتھ) کو برداشت کرنے کے قابل بناتا ہے اورساتھ ہی یہ پانی اور آگ سے بھی محفوظ ہوتا ہے۔ یہ مواد ہلکے وزن کے ہوتے ہیں اور تیزی سے نصب کیے جا سکتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ‘‘ریپڈ ایریکٹ سن شیلٹرز’’ (آرای ایس ایس) کی طرح فوری فیلڈ استعمال کے لیے موزوں ہیں۔

میٹا ٹٹو کا حل منفرد اس لیے ہے کہ اس کا ایم ایس سی ایس سوٹ اثاثہ جات کے لحاظ سے خاص طور پر تیار کیا جاتا ہے اور یہ دفاعی معیارایم آئی ایل  پی آرایف کی سخت شرائط پر پورا اُترتا ہے۔ اس کیموفلاج سسٹم کو مختلف دفاعی اداروں کے ذریعہ میدان میں جانچاگیا ہے اور منظور کیا گیا ہے، جس میں انڈین ایئر فورس ہیڈکوارٹرز بھی شامل ہے، جس نے اس کی کامیاب آزمائشوں کو تسلیم کرتے ہوئے اس پروڈکٹ کی آپریشنل استعمال کے لیے خریداری کو منظوری دی ہے۔

ملٹی-اسپیکٹرل کیموفلاج ٹیکنالوجیز کی خفیہ اور حساس نوعیت کے پیش نظر، اس طرح کے حل کو درآمد کرنا نہایت مشکل ہوتا ہے۔ میٹاٹٹو کا یہ اقدام اس اسٹریٹجک خلا کو پُر کرتا ہے، کیونکہ یہ ایک ایس کیو آر (ایس کیو آر) سے مطابقت رکھنے والا، مکمل طور پراندرون ملک متبادل فراہم کرتا ہے جو انسداد نگرانی کی ٹیکنالوجیز میں بھارت کی خودانحصاری کو فروغ دیتا ہے۔ اس کمپنی نے بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ (بی ڈی ایل) کے ساتھ سیلز اور مارکیٹنگ معاہدہ بھی کیا ہے، جس سے دفاعی سپلائی چین میں مناسب اورآسان رسائی کویقینی بنایا جا سکتاہے۔

معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں ایک سینئر سول سرونٹ، ایک اعلیٰ سائنسدان اور بھارت کی تینوں مسلح افواج : بری، بحری اور فضائیہ کے تجربہ کار اور اعزاز یافتہ سابق افسران کی موجودگی نے اس منصوبے کی اسٹریٹجک اہمیت اور قومی ترجیحات سے ہم آہنگی کو اجاگر کیا۔ حکومت، سائنس اور دفاع کے شعبوں کی مہارت کا یہ امتزاج اس بات کی ایک بہترین مثال ہے کہ کس طرح مختلف شعبوں کا باہمی اشتراک اندرون ملک اختراع اور جدت کو فروغ دے سکتا ہے۔ کمپنی کے پروموٹر، جو ایک ریٹائرڈ ایئر وائس مارشل ہیں،وہ نہ صرف دہائیوں کا آپریشنل فلائنگ تجربہ رکھتے ہیں بلکہ دفاعی ضروریات کی گہری سمجھ بوجھ بھی رکھتے ہیں، جو اس منصوبے کی ساکھ اور مشن سے جڑے ہوئے مقاصد کو مزید تقویت دیتی ہے۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ٹی ڈی بی کے سکریٹری جناب راجیش کمار پاٹھک نے کہاکہ:

‘‘بھارت کی اسٹریٹجک طاقت صرف جدید ہتھیاروں میں نہیں، بلکہ اس میں بھی ہے کہ ہم اپنے اہم اثاثوں کو کس حد تک مؤثر طریقے سے پوشیدہ اور محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ ٹی ڈی بی کو میٹاٹٹو کی میٹا مٹیریل کیموفلاج میں اس اہم پیش رفت کی حمایت پر فخر ہے،یہ ایک ایسا حل ہے جو ہماری تکنیکی برتری اور قومی سلامتی، دونوں کو نئی بلندیوں تک لے جاتا ہے۔ یہ اقدام ایک شاندار مثال ہے کہ کس طرح گہرے سائنسی تحقیق کو دفاعی جدت میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔’’

اس معاونت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے ایئر وائس مارشل پروین بھٹ (ریٹائرڈ)، بانی اور سی ای او، ایم/ایس میٹاٹٹو سسٹمز پرائیویٹ لمیٹڈ نے کہاکہ:‘‘ٹی ڈی بی کی گراں قدر حمایت کے ساتھ، ہم ایک جدید تصور کو صنعتی حقیقت میں تبدیل کر رہے ہیں۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ عالمی معیار کے مطابق مکمل طور پر اندرون ملک تیار کردہ اور جنگی طور پر تیار ملٹی-اسپیکٹرل کیموفلاج سسٹمز فراہم کیے جائیں، جو بھارتی مسلح افواج اور ان کے شراکت داروں کو فیصلہ کن آپریشنل برتری کے لئے اہل بنائے۔’’

********

 

ش ح ۔ م م ع ۔ م ا

U NO-1429

 


(Release ID: 2133806)
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil