کوئلے کی وزارت
کوئلہ اور کان کنی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے سی ایم پی ایف او کے سی کیئرز ورژن 2.0 کا آغاز کیا
Posted On:
03 JUN 2025 6:04PM by PIB Delhi
کوئلہ اور کان کنی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج سی کیئرز ورژن 2.0 کا آغاز کیا جو کہ سی ایم پی ایف او کا ایک ویب پورٹل ہے، جسے سنٹر فار ڈیولپمنٹ آف ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ (سی-ڈی اے سی) نے تیار اور ڈیزائن کیا ہے۔ اس موقع پر کوئلہ کی وزارت کے سکریٹری جناب وکرم دیو دت کے ساتھ وزارت کوئلہ کے سینئر افسران اور کمشنر سی ایم پی ایف او نے شرکت کی۔ کول مائنز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (سی ایم پی ایف او) کاقیام کوئلے کے شعبے کے کارکنوں کو سماجی تحفظ فراہم کرانے کے مقصد سے پروویڈنٹ فنڈ اور پنشن اسکیموں کے انتظام کے لیے سال 1948 میں وزارت کوئلہ کے زیراہتمام ایک خود مختار ادارے کے طور پر عمل میں آیا۔ یہ تنظیم فی الحال کوئلے کے شعبے کے تقریباً 3.3 لاکھ پراویڈنٹ فنڈ کے سبسکرائبرز اور 6.3 لاکھ پنشنرز کو خدمات فراہم کر رہی ہے۔

پورٹل کا موجودہ ورژن کول ورکرز، کول مینجمنٹ اور سی ایم پی ایف او کو ایک یونیفائڈ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر لا کر پی ایف/پنشن کی تقسیم کو ہموار کرنے کے مقصد سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ صارف دوست نظام شفافیت کو بڑھاتا ہے، جوابدہی کو یقینی بناتا ہے اور کوئلہ ورکر کے اکاؤنٹ میں واجبات کی ادائیگی تک دعوے کے آغاز سے لے کر بلا تعطل تعاون فراہم کرتا ہے۔ یہ ماڈیول دعوؤں کو حقیقی وقت میں ٹریک کرنے کی اجازت دیتا ہے، اس طرح کول سیکٹر کے کارکنوں کو زیادہ آسانی، شفافیت اور تاثیر کے ساتھ سماجی تحفظ فراہم کرنے کے مقصد کو پورا کرنے کے لیے تصفیہ کے وقت کو کم کرتا ہے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ یہ پورٹل ڈیجیٹل انڈیا کے ذریعے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’کم سے کم حکومت، زیادہ سے زیادہ حکمرانی‘ کے وژن کی جانب ایک قدم ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ یہ پورٹل شفافیت، رسائی اور سہولت کو فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے کوئلہ کی وزارت پر بھی زور دیا کہ وہ ورکرز کے ان پٹ کو تسلیم کرتے ہوئے پورٹل کو اپ ٹو ڈیٹ رکھے۔

کوئلہ کی وزارت کے سکریٹری جناب وکرم دیو دت نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ پہل کوئلہ کے شعبے کے کارکنوں کی بہبود کے تئیں وزارت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ کوئلے کی وزارت کی ایڈیشنل سکریٹری، محترمہ روپندر برار نے اس پروجیکٹ کو کم سے کم وقت میں مکمل کرنے پر پورٹل کے پیچھے کام کرنے والی ٹیم کی تعریف کی۔
سی کیئرز ورژن 2.0 کا آغاز سی ایم پی ایف او کے ڈیجیٹائزیشن کے سفر میں ایک اہم چھلانگ کی نشاندہی کرتا ہے، جہاں نیا شروع کیا گیا ماڈیول سی ایم پی ایف او کے اراکین کے اکاؤنٹ میں براہ راست پراویڈنٹ فنڈ کی رقم اور پنشن کی تقسیم میں مدد کرے گا۔ براہ راست فائدہ کی منتقلی کا ماڈیول سی ڈی اے سی نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے تعاون سے تیار کیا تھا۔ مالیاتی ماڈیول اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ یہ کوئلہ کمپنی کے ذریعہ جمع کرائے گئے ڈیٹا کی بنیاد پر رکن کے پی ایف اور پنشن لیجر کی خودکار اپ ڈیٹ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ فی الحال، ماڈیول پانچ علاقائی دفاتر یعنی علاقائی دفتر گوداوری کھانی اور کوٹھا گوڈیم (ایس سی سی ایل)، علاقائی دفتر آسنسول-I (ای سی ایل)، علاقائی دفتر بلاسپور (ایس ای سی ایل) اور علاقائی دفتر ناگپور (ڈبلیو سی ایل) کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یکم جولائی کے بعد اسے سی ایم پی ایف او کے باقی علاقائی دفاتر تک توسیع دی جائے گا۔
سی کیئرز ورژن 2.0 میں رکن کے لیے ایک موبائل ایپلیکیشن بھی ہے جہاں رکن اپنا پروفائل، ایمپلائمنٹ پروفائل دیکھ سکتا ہے، دعووں کو ٹریک کر سکتا ہے، شکایات درج کرا سکتا ہے اور اپنے اپ ڈیٹ شدہ پی ایف بیلنس کو بھی دیکھ سکتا ہے۔ موبائل ایپ چیٹ بوٹ اسسٹنٹ کے ساتھ آتاہے جو رکن کو مطلوبہ معلومات حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ موبائل ایپ تمام سی ایم پی ایف اراکین کے لیے دستیاب ہے۔

موجودہ ماڈیول میں کول کمپنی کے ساتھ ساتھ سی ایم پی ایف او کے لیے ایک تجویزی ڈیش بورڈ بھی ہے جو پہلے سے طے شدہ فارمیٹ میں حسب ضرورت رپورٹ تیار کر سکتا ہے۔ یہ پی ایف/پنشن کلیم سیٹلمنٹ کے رجحانات کی وضاحت کر سکتا ہے اور کلیم سیٹلمنٹ کے اعدادوشمار بھی فراہم کر سکتا ہے جن کی بنیاد پر تیز رفتار سروس ڈیلیوری کے لیے کام کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے پیشین گوئیاں کی جا سکتی ہیں۔
اس ترقی پسند قدم کے ساتھ، وزارت نے نہ صرف شفافیت اور کارکردگی کے ستونوں کو مضبوط کیا ہے، بلکہ ملک بھر میں ہر کوئلہ کارکن کی فلاح و بہبود اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے اپنی وابستگی کو بھی تقویت دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ ن م۔
U- 1401
(Release ID: 2133618)