کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

کارپوریٹ گورننس اور ترقی کو وسعت دینے کیے لیے شمال مشرق میں آئی آئی سی اے  کے پہلے علاقائی کیمپس کا قیام


پرائم منسٹر ڈویلپمنٹ انیشیٹو فار نارتھ ایسٹ(پی ایم-ڈیوائن) کے تحت  سرمایہ کاری سےشیلانگ کیمپس کلیدی اُمور  میں خصوصی تربیت، تحقیق اور پالیسی ایڈوائزری کے لیے ایک علاقائی مرکز کے طور پر کام کرے گا

Posted On: 03 JUN 2025 11:25AM by PIB Delhi

جامع قومی ترقی اور علاقائی صلاحیت کی تعمیر کی طرف ایک تاریخی قدم میں، کارپوریٹ امور کی وزارت کے تحت انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز (آئی آئی سی اے) نے اپنے پہلے علاقائی کیمپس کے لیے میگھالیہ کے نیو شیلانگ ٹاؤن شپ میں باضابطہ طور پر پانچ ایکڑ اراضی حاصل کی ہے۔ یہ اقدام شمال مشرق میں آئی آئی سی  اے کی پیش قدمی کےایک نمایاں توسیع کی نشاندہی کرتا ہے، کارپوریٹ گورننس کی عمدہ کارکردگی اور پائیدار ترقی کے لیے اس کے عزم کو تقویت دیتا ہے۔

زمین کی منتقلی کی تقریب کی صدارت میگھالیہ حکومت کے چیف سکریٹری جناب ڈونالڈ فلپس واہلانگ اور کارپوریٹ امور کی وزارت کی سکریٹری محترمہ دیپتی گوڑ مکھرجی نے کی۔ آئی آئی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل اور سی ای او جناب گیانیشور کمار سنگھ، کارپوریٹ امور کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب اندردیپ سنگھ دھاریوال، جناب سی وی  ڈی ڈنگدوہ، کمشنر اور سکریٹری، محکمہ پلاننگ، جناب (کرنل) امندیپ سنگھ پوری آئی آئی سی اے کے علاوہ دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ زمین کی حوالگی اور تحویل میں لینے  کا کام جناب کے ہینیوتا ، جوائنٹ سکریٹری محکمہ پلاننگ میگھالیہ حکومت اور جناب شیکھر سریواستو ڈپٹی سکریٹری حکومت ہند نے کیا۔

وژن کی ستائش کرتے ہوئے، چیف سکریٹری نے علم پر مبنی  قیادت کے فروغ کے لیے میگھالیہ کی وابستگی کا اظہار کیا اور نالج سٹی کلسٹر کے اندر آئی آئی سی اے کیمپس کے اسٹریٹجک جائے وقوع  پر روشنی ڈالی۔ اس علاقے میں پہلے سے ہی آئی آئی ایم شیلانگ، نیشنل لاء یونیورسٹی میگھالیہ، اور این آئی ایف ٹی جیسے باوقار ادارے موجود ہیں جو کہ بھرپور تعلیمی اور پیشہ ورانہ ہم آہنگی کا مظہر ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شیلانگ میں جلد ہی ایک نیا ہوائی اڈہ تیار ہونے والا ہے، جو علاقائی رابطوں کو نمایاں طور پر بڑھا ئے گا اور کیمپس کو پورے ہندوستان کے پیشہ ور افراد، فیکلٹی اور طلباء کے لیے آسانی سے قابل رسائی بنائے گا۔ یہ بنیادی ڈھانچہ ترقی شمال مشرق میں ایک بڑے تعلیمی اور پالیسی مرکز کے طور پر شیلانگ کی ابھرتی ہوئی حیثیت کو مزید تقویت دے گا۔

آئی آئی سی اے کے ڈی جی اور سی ای اوجناب گیانیشور کمار سنگھ نے اس لمحے کو تاریخی قرار دیتے ہوئےکہا کہ شیلانگ کیمپس کو‘‘دہلی سے باہر ہمارا پہلا کیمپس – ڈی سینٹرلائزیشن اور بااختیار بنانے کی علامت’’ ہے۔ انہوں نے کاروبار کرنے میں آسانی، آتم نربھر بھارت اور وکست بھارت @ 2047 جیسی قومی ترجیحات کے ساتھ ہم آہنگی میں انٹرپرینیورشپ، صلاحیت سازی، اور گڈ گورننس سے مزین  نئے کیمپس کے کردار پر زور دیا۔وزیراعظم نریندر مودی کے ابھرتےہوئے شمال مشرق اقدام کاحوالہ دیتے ہوئے ڈی جی نے کہا کہ وزیراعظم نے شمال مشرق کو بھارت کی ‘اشٹ لکشمی’ قرار دیا ہے، جو تنوع، ہنر اور صلاحیت سے مالا مال خطہ ہے۔  اس وژن کے ضمن میں مزید بات  کرتے ہوئے، انہوں نے کہا،‘‘آئی آئی سی اے کو اس خطے کی ایک دور دراز کے علاقے سے نئے ہندوستان کے متحرک ترقی کے انجن میں تبدیلی کا حصہ بننے پر فخر ہے۔’’

انہوں نے مزید زور دیتے ہوئے کہا، ‘‘یہ اقدام ہمارے وزیر اعظم کے ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس’ کے منتر کے ساتھ گہرائی سے گونجتا ہے۔ شیلانگ میں ہمارا کیمپس صرف ایک توسیع نہیں ہے بلکہ یہ ‘ٹرانسفارمیشن بذریعہ ٹرانسپورٹیشن’ کا عہد ہے، جیسا کہ وزیر اعظم نے ادارے کے ساتھ ساتھ خوشحالی، اور مقصدیت ،علم اور امن کا تصور پیش کیا ہے۔’’

پرائم منسٹر ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو فار نارتھ ایسٹ(پی ایم- ڈیوائن) کے تحت 100.95کروڑ روپئے  کی سرمایہ کاری کی  مدد سے، شیلانگ کیمپس کلیدی اُمورمیں خصوصی تربیت، تحقیق اور پالیسی ایڈوائزری کے لیے ایک علاقائی مرکز کے طور پر کام کرے گا جس میں کارپوریٹ گورننس، ای ایس جی، سی ایس آر، ڈوبنا اور دیوالیہ ہونا، قانون سازی، بورڈ ایڈوائزری شامل ہیں۔

اپنے خطاب میں کارپوریٹ امور کی وزارت کی سکریٹری محترمہ دیپتی گوڑ مکھرجی نے میگھالیہ حکومت کی جانب سے فعال اور فراخدلانہ تعاون کے لیے مبارکباد پیش کی اور اس کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ شراکت داری تعاون پر مبنی وفاقیت کے جذبے اور شمال مشرق کو نئے ہندوستان کے ترقی کے انجن کے طور پر بااختیار بنانے کے مرکز کے وژن کی عکاسی کرتی ہے۔

تعلیمی اور مشاورتی پروگرام موجودہ مالی سال کے اندر شروع ہونے والے ہیں، تعمیراتی کام فوری طور پر شروع ہو گا۔ آئی آئی سی اے نے پہلے ہی اپنے پیشگی تربیتی پروگراموں کے ذریعے این ای آر کی خدمت کی ہے جس سے 300 سے زیادہ پیشہ ور افراد مستفید ہوئے ہیں اور آزاد ڈائریکٹر ڈیٹا بینک کا انتظام جاری رکھے ہوئے ہے، جس میں شمال مشرقی ریاستوں کی نمائندگی شامل ہے۔

مزید پیش قدمی کے تحت، آئی آئی سی اے نالج سٹی میں ریاستی یونیورسٹیوں اور اداروں کے ساتھ تعاون پر مبنی پروگراموں کو فروغ دے گا تاکہ موزوں تربیت، پالیسی سپورٹ، اور صلاحیت سازی کے اقدامات جو خطے کی سماجی و اقتصادی امیدوں  کو پورا کرتے ہوں۔

یہ توسیع آئی آئی سی اے کے  بااخلاق کاروباری افراد، ہنر مند پیشہ ور افراد اور ذمہ دار لیڈروں کی تشکیل میں ایک طویل مدتی شراکت دار کے طور پر خدمات انجام دینے کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح – ع و-ع ن)

U. No. 1387


(Release ID: 2133482)