قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

قومی انسانی حقوق کمیشن نے بہار کے پی ایم سی ایچ اسپتال میں مبینہ طور پر علاج میں تاخیر کے باعث زیادتی اور بہیمانہ جسمانی تشدد کا شکار ایک کمسن بچی کی ہلاکت کی خبر پر از خود نوٹس لیا


کمیشن نے بہار کے چیف سیکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس معاملے پر دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے

Posted On: 02 JUN 2025 5:43PM by PIB Delhi

نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی)، انڈیا نے ایک میڈیا رپورٹ پر از خود نوٹس لیا ہے جس کے مطابق یکم جون 2025 کو 9 سالہ بچی، جوجنسی زیادتی اور وحشیانہ جسمانی تشدد کا نشانہ بنی تھی، بہار کے پٹنہ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل (پی ایم سی ایچ) میں دم توڑ گئی۔ الزام ہے کہ اسپتال میں علاج کے لیے بیڈ نہ ہونے کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک ایمبولینس میں چھوڑ دیا گیاتھا۔جس کے سبب کی موت واقع ہوگئی۔

یہ واقعہ بہار کے ضلع مظفرپور میں 26 مئی 2025 کو پیش آیا تھا اور متاثرہ بچی کو شدید تشویشناک حالت میں 30 مئی 2025 کو اسپتال لایا گیا تھا۔

کمیشن نے اس بات  مشاہدہ کیا ہے کہ اگر خبر میں بیان کردہ معلومات درست ہیں تو یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا معاملہ بنتا ہے۔ لہٰذاکمیشن نے بہار کے چیف سیکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے  دو ہفتوں کے اندرمعاملے کی تفصیلی رپورٹ  طلب کی ہے۔

یکم جون 2025 کوشائع میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم پہلے بھی اسی نوعیت کا جرم کا ارتکاب  ایک اور 12 سالہ بچی کے ساتھ کر چکا ہے اور اُس کو قتل کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ح۔اش ق

Urdu No. 1372


(Release ID: 2133343)
Read this release in: Tamil , English , Hindi