قومی انسانی حقوق کمیشن
این ایچ آر سی، انڈیا نے اروناچل پردیش کے ضلع سیانگ میں مجوزہ ڈیم کی تعمیر کے خلاف عوام کے احتجاج کی خبروں پر از خود نوٹس لیا ہے، کیونکہ عوام کو بے گھر ہونے، روزگار پر منفی اثرات اور ماحولیاتی نقصان کا خدشہ ہے
کمیشن نے اروناچل پردیش کے چیف سیکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے پر دو ہفتہ کےاندرتفصیلی رپورٹ طلب کی
Posted On:
02 JUN 2025 5:33PM by PIB Delhi
نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی)، انڈیا نے ایک میڈیا رپورٹ کا از خود نوٹس لیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اروناچل پردیش کے ضلع سیانگ میں مجوزہ ڈیم کی تعمیر کی مخالفت کی جا رہی ہے۔ مقامی باشندوں کو خدشہ ہے کہ اس ڈیم کی تعمیر سے کئی لوگوں کوبے گھر ہونے پر مجبور ہونا پڑے گا اور ان کے روزگار کےساتھ یہاں کے ماحولیات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے حکومت نے ریاست کے ضلع سیانگ کے مختلف علاقوں میں مرکزی مسلح افواج تعینات کر دی ہیں۔کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ اگر خبروں میں پیش کی گئیں معلومات درست ہیں تو یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا انتہائی سنگین معاملہ بنتا ہے۔ لہٰذا کمیشن نے اروناچل پردیش کے چیف سیکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔
23 مئی 2025 کو شائع میڈیا رپورٹس کےمطابق ایک انسانی حقوق کے ایک کارکن اور سیانگ انڈیجینس فارمرز فورم کے کنوینر نے بیگنگ گاؤوں میں ڈیم کی تعمیر کے خلاف ہو رہے احتجاجی مظاہرہ کی قیادت کی، جس میں تقریباً 400 افراد نےشرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ح۔اش ق
Urdu No. 1370
(Release ID: 2133340)